DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Modern Anti-Drug Rehabilitation Center Inaugurated THQ Hospital to Aid Addiction Recovery Efforts

تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کہوٹہ میں پانچ بیڈ ز پر مشتمل جدید سہولیات سے آراستہ انسداد منشیات و کونسلنگ ری ہیبلیٹیشن سنٹر کا افتتاح

کہوٹہ:(پوٹھوار ڈاٹ کام،عمران ضمیر،12، نومبر، 2024ء ) — منشیات کے عادی افراد کو بچانے اور شعور وآگاہی کے لیئے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کہوٹہ میں پانچ بیڈ ز پر مشتمل جدید سہولیات سے آراستہ انسداد منشیات و کونسلنگ ری ہیبلیٹیشن سنٹر کا افتتاح اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایوشہ ظفر، ڈی ایس پی کہوٹہ مرزا طاہر سکندر، ایم ایس کہوٹہ ڈاکٹر ثمینہ خان بھٹی اور ایس ایچ او کہوٹہ سید ذکاء الحسن کریں گے۔ افتتاحی تقریب 14نومبر بروز جمعرات تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ میں ہو گی۔ کہوٹہ شہر میں انجمن تاجران کہوٹہ اورشہریوں کے تعاون سی سی ٹی وی کیمرے بازاروں او
چوراہوں میں لگا نے کا فیصلہ جبکہ شہدائے پولیس راولپنڈی اور سرکل کہوٹہ و کلر سیداں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔ شہریوں کے تعاون سے جرائم کو کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے۔ان خیا لات کا اظہارڈی ایس پی کہوٹہ مرزا طاہر سکندر، ایس ایچ او کہوٹہ سید ذکاء الحسن نے تھانہ کہوٹہ میں امن تحصیل کمیٹی تحصیل کہوٹہ، انسداد منشیات کمیٹی تحصیل کہوٹہ، انجمن تاجران تحصیل کہوٹہ، علماء کرام،شہریوں کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ ڈی۔ ایس۔ پی کہوٹہ مرزا طاہر سکندر غازی کی زیرصدارت اجلاس۔ ایس۔ایچ۔او کہوٹہ سید ذکا ء الحسن سمیت علماء کرام، سیاسی وسماجی شخصیات تاجروں اور شہریوں کی شرکت۔منشیات کے حوالے سے پولیس پبلک انسداد منشیات کمیٹی۔اور کہوٹہ شہر کے چوراہوں اور بازاروں میں سی۔سی۔ٹی۔وی کیمرے نصب کرنے اور مختلف کاروباری مراکز اور دکانوں موجود کیمروں کو مزید بہتر کرنے کافیصلہ۔ مقدمات درج شعور آگاہی مہم، سکولز، کالجزعادی افراد سے نفرت کی بجائے اسکا حل یہ تجویز ہے کہ انکی بحالی کے لیئے کام اور مثالی ادارہ قیام میں لایا جائے۔ پھر ہسپتال میں تیسرے فلور پر ایم ایس نے 05 بیڈز کمرہ دے دیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ کااہم رول ہے۔اس میں ایک کمیٹی بنا کر کونسلنگ اور علاج وغیرہ ترتیب دیا جائے گا۔اس موقع پر سٹی صدر مسلم لیگ ن ڈاکٹر عارف قریشی۔ سرپرست اعلی انجمن تاجران کہوٹہ حا جی ملک عبدالرؤف سر پرست اعلیٰ انجمن تاجران کہوٹہ، راجہ عمران ضمیر صدر پریس کلب کہوٹہ، ممبر ان ضلعی امن کمیٹی کہوٹہ قاری عثمان عثمانی۔ مولانا ظہور
اعوان نقیبی۔ راجہ خورشید عالم۔ عمران گل کیانی، ملک منیراعوان، راجہ اخلاق، ملک شوکت مہان، ایم زرین اعوان، شیخ آصف،عثمان مغل اور دیگر نے شرکت کی۔ مقررین تاجروں، شہریوں اور علماء کرام نے پولیس تھانہ کہوٹہ کے ڈی ایس پی مرزا طاہر سکندر غازی اور ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ سید ذکاء الحسن کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ کہوٹہ کی تاریخ میں پہلی بار منشیات کے عادی افراد کی کونسلنگ کا قیام عظیم کارنامہ ہے۔ کہوٹہ شہر میں
سی سی ٹی وی کیمرے چوراہوں اور بازاروں میں نصب کرنے سے جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی ہو گی۔

Kahuta: Pothwar.com, Imran Zamir, November 12, 2024) — In a significant move to combat drug addiction and raise public awareness, a modern anti-drug rehabilitation and counselling centre with a capacity of five beds is set to open at the Tehsil Headquarters Hospital in Kahuta. The centre will be inaugurated on Thursday, November 14, by Assistant Commissioner Ayusha Zaffar, DSP Kahuta Mirza Tahir Sikandar, Medical Superintendent Dr. Samina Khan Bhatti, and SHO Kahuta Syed Zaka-ul-Hassan.

At the same time, the Traders Association and Kahuta residents have decided to install CCTV cameras in key market areas and intersections to enhance security and monitor criminal activities. Additionally, a tribute ceremony is planned to honour the police martyrs of Rawalpindi, Kahuta, and Kallar Syedan Circle.

Addressing a meeting of the Peace Tehsil Committee and Anti-Drug Committee, DSP Mirza Tahir Sikandar highlighted the role of community collaboration in curbing crime. Religious scholars, political figures, business leaders, and citizens commended the police initiative, marking it as a historic achievement for establishing the first-ever drug counselling facility in Kahuta.

”کھیلتا پنجاب“ ضلع راولپنڈی مقابلوں کی ضلعی سطح اختتامی تقریب 14نومبر دن تین بجے شہناز شیخ ہاکی اسٹیڈیم راولپنڈی میں منعقد ہو گی

“Closing Ceremony of ‘Khelta Punjab’ District Rawalpindi Competitions to be Held on November 14 at Shahnaz Sheikh Hockey Stadium”

کہوٹہ:(پوٹھوار ڈاٹ کام،عمران ضمیر،12، نومبر، 2024ء ) — ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر راولپنڈی شمس توحید عباسی نے کہا ہے کہ ”کھیلتا پنجاب“ ضلع راولپنڈی مقابلوں کی ضلعی سطح اختتامی تقریب 14نومبر دن تین بجے شہناز شیخ ہاکی اسٹیڈیم راولپنڈی میں منعقد ہو گی۔اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی کمشنر راولپنڈ ی عامر خٹک، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ اور طاہرہ اوورنگ زیب ہونگے۔ ضلع راولپنڈی کے کرکٹ مقابلو میں ضلع بھر سے 48کلب کے مابین کرکٹ میچز کھیلے گے۔ کرکٹ سیمی فائنل میں پنڈی جم خانہ کرکٹ کلب نے ایم ایس سپورٹس کہوٹہ کو 10وکٹ سے شکست دی جبکہ لجپال کرکٹ کلب کہوٹہ اور راول جم پنڈی کلب کے مابین دوسر ے سیمی فائنل میں لجپال کرکٹ کلب کہوٹہ کو واک اوور ملنے سے فائنل کے لیئے کوالیفائے کیا۔ فائنل میچ کرکٹ میچ میں لجپال کرکٹ کلب کہوٹہ نے جم خانہ پنڈی کلب کو شکست دے کر فائنل جیت لیا اور ڈویژنل کوالیفائے کیا۔ بیڈ منٹن مقابلو ں میں بوائز کی جانب سے مطاہر بیڈمنٹن کلب راولپنڈی اور گرلز میں مطاہر بیڈ منٹن اکیڈمی راولپنڈی الگ الگ ونر رہے۔ ہاکی مقابلوں میں ضلع راولپنڈی میں فائنل میچ 14نومبر کو ذاکر خان ہاکی اکیڈمی واہ اور پی او ایف واہ ہاکی اکیڈمی کے مابین دن تین بجے شہناز شیخ ہاکی اسٹیڈیم راولپنڈی میں ہاکی فائنل مقابلہ ضلع راولپنڈی منعقد ہو گا۔ جس کے مہمان خصوصی کمشنر راولپنڈ ی عامر خٹک، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ اور طاہرہ اوورنگ زیب ہونگے۔ شمس توحید عباسی نے مزید بتایا کہ ضلع راولپنڈی کھیلتا پنجاب کبڈی مقابلو ں میں ضلع بھر سے 12کلب اور ٹیمیں 13نومبر کو کے آر ایل ہاکی گراؤنڈ راولپنڈی میں مد مقابل ہونگی۔ کبڈی میچز کے مہمان خصوصی مسلم لیگی رہنما انجینئر راجہ قمر السلام ہونگے۔ فٹ بال مقابلوں میں درجنوں ٹیموں اور کلبز کے مابین مقابلہ جات کے بعد سیمی فائنل مقابلوں کے لیئے یوتھ مسلم پنڈی فٹ بال کلب با مقابلہ لجپال فٹ بال کلب کہوٹہ اور مسلم فٹ بال کلب پنڈی با مقابلہ مورگاہ فٹ بال کلب راولپنڈی کے مابین آج مورخہ 12نومبر بروز منگل کھیلاجائے گا۔ اتھلیٹکس اور ٹیپ بالز کے ساتھ ساتھ دیگر مقابلہ جات میں ایم این اے حلقہ این اے 57بیرسٹر دانیال چوہدری، ممبر قومی اسمبلی حنیف عباسی، ایم پی اے و پارلیمانی سیکرٹری برائے ا نفارمیشن اینڈ کلچر شازیہ رضوان کے ساتھ ساتھ کمشنر راولپنڈ ی عامر خٹک، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ اور طاہرہ اوورنگ زیب مہمان خصوصی ہونگے۔ تحصیل کہوٹہ میں کرکٹ مقابلوں کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی مسلم لیگ (ن) کے ممبر صوبائی اسمبلی راجہ صغیر احمد نے اپنے خطاب میں کھیلتا پنجاب پروگرام کو وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا نواجوان کھلاڑیوں کے لیئے انقلابی پروگرام قرار دیا۔ جبکہ اس موقع پر ڈویژنل سپورٹس آفیسر راولپنڈی ڈویژن وحید احمد، ڈسٹر کٹ سپورٹس آفیسر راولپنڈی شمس توحید عباسی اور تحصیل سپورٹس آفیسر کہوٹہ شفقت نیازی نے اخباری نمائندوں اور کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کھیلتا پنجاب راولپنڈی ضلع اور ڈویژن کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے فٹ بال، کر کٹ، اتھلیٹکس، کبڈی ہاکی، بیڈمنٹن کے جاری مقابلوں باری بتایا او ر کہا کہ ان مقابلہ جا ت سے گراس روٹ لیول سے چھپے ہوئے ٹیلنٹ کو سامنے لایا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلع سطح پر ان مقابلہ جات کے لیئے 11لاکھ کیش پرائز دیئے جائیں گے۔ جس کے تحت فٹ بال، ہاکی اور کنڈی کے ونرز کے لیئے 1,1لاکھ روپے نقد جبکہ دوسری پوزیشن پر آنے والوں کے لیئے 50,50ہزار نقد،بیڈ منٹن پہلی پوزیشن کے لیئے 50ہزار جبکہ دوسری پوزیشن کے لیئے 25000اور اتھلیٹکس کے 18ایونٹ میں ٹوٹل چار لاکھ کیش پرائز تقسیم کیئے جائیں گے۔ شمس توحید عباسی نے بتایا کہ یہ مقابلہ جات ڈسٹر کٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی کے زیر اہتما م منعقد کیئے جا رہے ہیں۔

پنجاب یونیورسٹی نے پرنسپل محمد شبیر راجہ گرنمنٹ گریجویٹ کالج کہوٹہ کو 50اضافی نشتیں الاٹ کر دیں

Punjab University allotted 50 additional posts to Principal Muhammad Shabbir Raja Army Graduate College Kahuta

کہوٹہ:(پوٹھوار ڈاٹ کام،عمران ضمیر،12، نومبر، 2024ء ) — پرنسپل گونمنٹ گریجویٹ کالج کہوٹہ پروفیسر محمد شبیر راجہ کی کاوشیں رنگ لائیں پنجاب یونیورسٹی نے پرنسپل محمد شبیر راجہ گرنمنٹ گریجویٹ کالج کہوٹہ کو 50اضافی نشتیں الاٹ کر دیں۔ گورنمنٹ گریجویٹ کالج کہوٹہ کے
شاندار تعلیمی نتائج اور معاری تعلیم کی فراہمی پر کہو ٹہ کی سیاسی و سماجی شخصیات اور معززین علاقہ نے فروفیسر محمد شبیر راجہ پرنسپل کو مبارک باد پیش کی۔ تفصیل کے مطابق چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر عبداللہ درانی نے ہمراہ خصوصی ٹیم پروفیسر ڈاکٹر ساجد رشید، پروفیسر ڈاکٹر اصغر اقبال، پروفیسر ڈاکٹر عاصم نعیم اور محمد جاوید نے گورنمنٹ گریجویٹ کالج کا دورہ کیا۔ اس موقع پر پرنسپل پروفیسر ڈاکٹ محمد شبیر راجہ نے پوری ٹیم کا پر تپاک استقبال کیا۔ اس موقع پرپروفیسر حافظ عدالصبور، پروفیسر عارف جاوید، پروفیسر آصف کھٹڑ، پروفیسر ڈاکٹر حافظ عابد قریشی، پروفیسر مسسز لیلہ امتیاز، پروفیسر حبیب گوہر، پروفیسر نزاکت، پروفیسر محب اصغر اور دیگر کا لج اسٹاف پروفیسرز بھی موجود تھے۔ کالج دورے کے موقع پر پنجاب یونیورسٹی آفیشلز کو کالج میں بنیادی ڈھانچے کے متعلق پرنسپل ڈاکٹر محمد شبیر راجہ نے تفصیلی بریفنگ دی۔ پنجاب یونیورسٹی آفیشلز نے گورنمنٹ گریجویٹ کالج کہوٹہ میں موجود سہولیات سے مطمئن ہو کر کالج کے لیئے بی ایس کمپیوٹرسائنس میں 50سیٹیں دینے کا اعلان کیا۔ کہوٹہ کے شہریوں سرپرست
اعلیٰ انجمن تاجران ملک عبدالرؤف، سابق صدر بار ایسوسی ایشن کہوٹہ راجہ سعید احمد ایڈووکیٹ، صدر دیہی سوشل ویلفیئر کونسل کہوٹہ راجہ عمران ضمیر، جنرل سیکرٹری سردار مسعو داحمد، اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات معززین علاقہ عوامی حلقوں نے بہترین تعلیمی نتائج و شاندار کارکردگی پر پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد شبیر راجہ کی کاوشوں کو شاندار الفاظ میں سراہا۔

ٹورازم ہائی وے بھروٹھی نارہ کنڈکے مقام پر آئے روز حادثات معمول بن گے

Accidents will become a regular occurrence at Tourism Highway Bharuthi Nara Kund

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،کبیر احمد جنجوعہ،12نومبر2024)
ٹورازم ہائی وے بھروٹھی نارہ کنڈکے مقام پر آئے روز حادثات معمول بن گے،گذشتہ کئی دنوں سے متعددٹرک اور لوڈ ڈیمپر موڑ کاٹتے ہوئے الٹ جاتے ہیں،محکمہ ہائی وئے اور دیگر ادارے نوٹس لیں ان خیالات کا اظہارحلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت عبد المجید مغل صدرمسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات ٹریڈ ونگ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے ٹورازم ہائی وے ایک اچھا منصوبہ تھا مگر بعض جگہوں سے روڈ کی حالت ٹھیک نہیں ہے کئی موڑ ایسے بھی ہیں جن کو کاٹ کر سیدھا نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے آئے آئے روز حادثات ہو رہے ہیں جہاں بھروٹھی نارہ کنڈسے موڑ کاٹتے ہوئے ٹرک اور لوڈ ڈیمپر الٹے ہو جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ٹریفک پولیس سے بھی بات ہوئی ہے انہوں نے بھی اس روڈ کے نقائص کی دو بار رپورٹ متعلقہ اداروں کو بھیجی جاچکی ہے تاہم کوئی جواب موصول نہیں ہواجس کی وجہ سے آئے روڈ حادثات روہنما ہونا معمول بن گیا ہے انہوں نے محکمہ ہائی وئے سمیت دیگر اداروں سے فی الفور نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button