مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،29ستمبر2024)
پی ٹی آئی کے جلسے کو فلاپ کر نے کے لیے پنجاب حکومت کی طرف سے ضلع بھر کے دیگر شہروں کی طرع کہوٹہ میں رکاوٹیں کھڑی کر کے کہوٹہ پنڈی روڈ بلاک کر دی،گاڑیوں کی لمبی لمبی لائینیں،بیرون ملک جانے والوں کی فلائٹیں مس ہو گی عوام کو شدید مشکلات کا سامنا،تفصیل کے مطابق بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ہدایت پر راولپنڈی لیاقت باغ میں احتجاج کا پروگرام تھا لیکن پنجاب حکومت کی طرف سے انتظامیہ کو واضح ہدایات دی گئی کہ راولپنڈی ڈویژن سے پی ٹی آئی کارکنان لیاقت باغ نہ پہنچ سکیں اسی تناظر میں کہوٹہ انتظامیہ اور تھانہ کہوٹہ پولیس نے کہوٹہ لنگ پل کے مقام پر رکاوٹیں کھڑی کر دی تا کہ کہوٹہ سے پی ٹی آئی کارکنان پر مشتمل کوئی بھی ریلی راولپنڈی نہ جا سکے انتظامیہ کی طرف سے رکاوٹیں لگانے سے کشمیر سے راولپنڈی آنے جانے والی ٹریفک بند ہو گئی جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا حتی کہ شادی ہالوں میں جانے والی باراتیں بھی ٹریفک میں پھنس گئی عوام گاڑیوں سے اتر کر پیدل چلنے پر مجبور ہو گئے شہریوں نے انتظامیہ اور حکومت پنجاب پر شدید غصے کا اظہار کیا۔
Mator – Pothwar.com, Kabir Ahmed Janjua, September 29, 2024) – In an effort to thwart the PTI protest rally, the Punjab government imposed blockades across various cities in the district, including Kahuta, where Kahuta-Pindi Road was blocked.
Long queues of vehicles formed, with travellers, especially those heading abroad, missing their flights.
The disruption occurred in response to a planned protest by PTI, led by its founder Imran Khan, at Liaquat Bagh in Rawalpindi.
The Punjab government directed the local administration to ensure that PTI workers from Rawalpindi Division could not reach the venue.
In Kahuta, local authorities and police erected barriers at Lang Bridge to prevent any PTI convoy from heading to Rawalpindi.
This also halted traffic between Kashmir and Rawalpindi, causing severe difficulties for the public. Even wedding processions were stuck in traffic, and many passengers were forced to walk. Citizens expressed outrage towards the administration and the Punjab government for the disruptions.