روات –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،14، ستمبر، 2024ء ) –پیر ودھائی جنرل بس سٹینڈ آر ایف آئی ڈی سسٹم لگایا جائے جس میں تمام بسوں کے فٹئنس سرٹیفکیٹ، بس نمبر، کرایہ نامہ و دیگر سہولیات کا ریکارڈ ڈیجیٹل ہوگا۔ یہ ہدایت بس سٹینڈکے حوالے سے کمشنر آفس راولپنڈی میں اجلاس میں جاری کی گئی۔کمشنر راولپنڈی ڈویژن نے ہدایت کی کہ اڈے پر گرین بیلٹ، واش رومز و دیگر صفائی، کھانے کی چیزوں کے معیار کے علاوہ ڈسپنسری اور 24 گھنٹے فعال رہنے والا شکایات سیل بھی قائم کیا جائے۔ سیل میں شکایات کے علاوہ عوام سے رائے بھی لی جائے۔ انہوں نے سیکرٹری آر ٹی اے کو ہدایت کی کہ شہر بھر سے غیر قانونی بس سٹینڈز کا خاتمہ یقینی بنائیں تا کہ جنرل بس سٹینڈ کی افادیت یقینی بنائی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ بس سٹینڈ پر سکیورٹی مزید بہتر بنانے کے لئے گارڈز کی تعداد میں اضافہ کیا جائےگا۔
Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, September 14, 2024) – In an effort to modernize the Pirwadhai General Bus Stand, the Rawalpindi Commissioner’s Office has issued instructions to install an RFID system.
This system will digitally manage essential data such as bus fitness certificates, bus numbers, fare details, and other amenities.
During a meeting at the Commissioner’s Office, it was also directed to enhance facilities at the bus stand, including green belts, washrooms, improved hygiene standards for food items, and a 24-hour complaint center.
This center will handle complaints and gather public feedback. Additionally, the Commissioner instructed the Secretary of RTA to eliminate illegal bus stands across the city to ensure the efficiency of the general bus stand. Security at the bus stand will also be bolstered with additional guards.