DailyNewsHeadlinePothwar.comRawat
Rawat: Enthusiastic Caravan Departs from Kallar Syedan for Jamaat-e-Islami Sit-In in Islamabad
جماعت اسلامی کے دھرنے میں شرکت کے لیئے کلرسیداں سے پرجوش قافلہ اسلام آباد کے لیئے روانہ

روات(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 29 جولائی، 2024) –جماعت اسلامی کے دھرنے میں شرکت کے لیئے کلرسیداں سے پرجوش قافلہ اسلام آباد کے لیئے روانہ ہو گیا۔جماعت اسلامی کے مقامی امیر جاوید اقبال،جماعت اسلامی یوتھ لیگ کے صدر عبدالودود عامر کی سربراہی میں روانہ ہوئے پرجوش کارکنوں نے نعرے بازی کی جبکہ توقیر اعوان اور حاجی ابرار حسین نے کہا کہ ہمارا احتجاج اقتدار جماعت اسلامی کے سپرد کرنے کے لیئے نہیں ہمارا احتجاج بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بجلی بلوں میں ریکارڈ اضافے کے خلاف ہے ہم اس مقصد کیلیئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور کروڑوں صارفین بجلی کو اس حکومتی ظلم سے نجات دلا کر دم لیں گے۔




