DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: MPA PML-N Ch Naeem Ejaz, visits village Pind Jatla of UC Takht Parri

مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری نعیم اعجاز کا یونین کونسل تخت پڑی کے گاؤں پنڈجھاٹلہ آمد

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 23، مئی، 2024) –مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری نعیم اعجاز کا یونین کونسل تخت پڑی کے گاؤں پنڈجھاٹلہ آمد۔مسلم لیگ ن خدمت گار گروپ کے سرپرست اعلیٰ کرنل صبح صادق ملک،کرنل جاوید اختر ملک،کرنل طاہر لیاقت علی،ملک فدا حسین،ملک خالد،چودھری شوکت عباس،قاضی شفقت اقبال اور دیگر نے پرتپاک استقبال کیا۔چوہدری نعیم اعجاز نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ تمام انتخابی وعدے پورے کریں گے لوگوں کے مسائل ان کے گھروں کی دہلیز پر حل کریں گے اپنے عمل سے ثابت کریں گے کہ مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی مخدوم نہیں بلکہ عام افراد کے حقیقی خادم ہیں ہمارے دروازے حلقے کے لوگوں کے لیئے دن رات کھلے ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کے نئے مالی بجٹ کے بعد حلقے میں تعمیر و ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔بعد ازاں انہوں نے آستانہ عالیہ قادریہ ڈھوک قاضیاں شریف قاضی رہیش احمد قادری کے دربار پر بھی حاضری دی اور صاحبزادہ عمران سے خصوصی ملاقات کی۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 23, May, 2024) – PML-N Member of Punjab Assembly Chaudhry Naeem Ejaz arrived at Pind Jatla village of Union Council Takht Parri. Malik, Colonel Javed Akhtar Malik, Colonel Tahir Liaquat Ali, Malik Fida Hussain, Malik Khalid, Chaudhry Shaukat Abbas, Qazi Shafqat Iqbal and others gave the MPA a warm welcome. The MPA said he will solve the problems of the people at the threshold of their homes and we will prove by actions that the members of the Muslim League-N are not Makhdoom but the real servants of the common people. Our doors are open day and night for the people of the constituency. He further said that after the new financial budget of Punjab, a new era of construction and development will begin in the constituency. Later, he also attended the court of Astana Aliya Qadriya Dhok Qazian Sharif Qazi Rahees Ahmed Qadri and had a special meeting with Sahibzada Imran.

پولیس جان بوجھ کر شہر میں امن و امان کا مسئلہ پیدا کرنے پر تلی ہے, شیخ وسیم اکرم

The police is deliberately bent on creating a law and order problem in the city, Sheikh Waseem Akram

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 23، مئی، 2024) –مسلم لیگ ن فرانس کے قائم مقام صدر شیخ وسیم اکرم نے خبردار کیا ہے کہ کلرسیداں کی انتظامیہ ہوش کے ناخن لے یہ مادرپدر فیصلوں سے کلرسیداں کی پرامن فضا کو خراب کرنے پر تلی ہوئی ہے۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ مسلم لیگ ن کے دورحکومت میں کلرسیداں شہر میں پولیس بے گناہ لوگوں کو اٹھا کر جیلوں میں ڈال دیتی ہے تفتیش کی بجائے کسی اور کے فیصلوں پر عمل کیا جا رہا ہے مگر پولیس یہ مت بھولے کہ یہ کوئی فاٹا کا ایریا نہیں یہاں کے لوگ جب اٹھ کھڑے ہوں گے تو پھر انہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔ پولیس جان بوجھ کر شہر میں امن و امان کا مسئلہ پیدا کرنے پر تلی ہے شہریوں کی برداشت جواب دے رہی ہے ہمارے صبر کا مزید امتحان نہ لیا جائے۔

ماجد منظور اعوان کو ایف آئی اے ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کا بلامقابلہ جنرل سیکرٹری منتخب

Majid Manzoor Awan elected unopposed General Secretary of FIA Employees Cooperative Housing Society

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 23، مئی، 2024) –مسلم لیگ ن کے سرگرم رہنما چوہدری محمد جمیل نے ڈائریکٹر ایف آئی اے ماجد منظور اعوان کو ایف آئی اے ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کا بلامقابلہ جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر بہت مبارک دی ہے۔

تعزیت

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 23، مئی، 2024) –مسلم لیگ ن کی صوبائی جنرل کونسل کے رکن شیخ ندیم احمد، چوہدری شاہد گجر،مسعود احمد بھٹی،چوہدری نعیم بنارس،چوہدری فہیم بنارس،عثمان سلطان وڑائچ،ناصر بھٹی نے مسلم لیگ ن کے مقامی رہنما صوبیدار غلام ربانی سے ملاقات کی اور ان کے بہنوئی مشتاق حسین کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اس موقع پر جنید ربانی،حاجی شوکت علی و دیگر بھی موجود تھے۔

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 23، مئی، 2024) –پاکستان پیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویژن کے سیکرٹری اطلاعات راجہ نذیر ایڈووکیٹ نے نلہ مسلماناں کے سابق ناظم اور بانی کارکن پاکستان پیپلز پارٹی کیپٹن (ر) چوہدری اشرف کی رہائش گاہ پر جا کر لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔اس موقع پر راجہ غلام قنبر بھی انکے ہمراہ تھے۔

Show More

Related Articles

Back to top button