DailyNewsGujarKhanHeadlinePothwar.com
Gujar Khan: Muhammad Siddique Butt, senior teacher of Government Higher Secondary School Bewal retired on completion of his service period
گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول بیول کے سینئر ٹیچر محمد صدیق بٹ اپنی سروس مدت مکمل ہونے پر ریٹائر ہو گئے

بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,راجہ طارق ایوب,07مئی,2024ء)—گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول بیول کے سینئر ٹیچر محمد صدیق بٹ اپنی سروس مدت مکمل ہونے پر ریٹائر ہو گئے۔پرنسپل اور جملہ سٹاف نے ان کے لیے الوداعی پارٹی کا اہتمام کیا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔بیول سکول کے سینئر ٹیچر محمد صدیق بٹ ای ایس ٹی،اسپورٹس انچارج، کبڈی ٹیم کے کوچ اپنی سروس کی مدت مکمل ہونے پر اپنے فرائض سے سبکدوش ہو گئے۔اس موقع پر پرنسپل اور جملہ سٹاف نے ان کے اعزاز میں ایک الوداعی پارٹی کا اہتمام کیا جس میں سکول کونسل کے ارکان حاجی محمد یاسین، اظہر بھٹی، ندیم اشرف کے علاوہ سابق ہیڈ ماسٹر محمد ظفر ہاشمی،سابق ہیڈ ماسٹر محمد فیض،ہیڈ ماسٹر چنگا بنگیال محمد شہزاد،ایس ایس ریٹائرڈ محمد سعید، ایس ایس ریٹائرڈ عباس علی شاہ،ریٹائرڈ ٹیچر عبدالجبار،راجہ اشتیاق،شفیق بھٹی نصیر راہی اور دیگر اساتذہ کرام نے شرکت کی۔تقریب سے سابق پرنسپل محمد افتخار، سابق ہیڈ ماسٹر محمد فیض، سابق ایس ایس عباس علی شاہ اور پرنسپل احمد اکرام نے خطاب کیا اور محمد صدیق بٹ کی تعلیمی خدمات کے ساتھ ساتھ کھیل کے میدان میں بھی ان کی خدمات کا اعتراف کیا بالخصوص کبڈی ٹیم نےان کی کوچنگ میں نہ صرف راولپنڈی بورڈ میں اول پوزیشن حاصل کی بلکہ انٹرا بورڈ کبڈی ٹورنا منٹ اسلام آباد سپورٹس کمپلیکس میں راولپنڈی بورڈ کی نمائندگی بھی کی۔ان کی کوچنگ میں حاصل کیے گئے اعزازات و انعامات کا خصوصی طور پر تذکرہ کیا گیا۔تقریب کے اختتام پر صدیق بٹ کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی اور انہیں تحفے تحائف پیش کیے گئے۔ سکول کے طلباء نے بھی صدیق بٹ کے اعزاز میں کیک کاٹے اور تحائف پیش کیے۔سٹیج سیکرٹری کے فرائض ایس ایس ٹی حافظ محمد اکرام نے سرانجام دیئے۔ آخر میں تقریب کے شرکاء کو کھانا کھلایا گیا۔




