DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta: Scholarship test conducted for students who have passed the matriculation examination at Punjab College Kahuta campus
پنجاب کالج کہوٹہ کیمپس میں میٹرک کے امتحان سے فارغ طلباء و طالبات کے لیے اسکالر شپ ٹیسٹ کا انعقاد

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،23اپریل2024)
پنجاب کالج کہوٹہ کیمپس میں میٹرک کے امتحان سے فارغ طلباء و طالبات کے لیے اسکالر شپ ٹیسٹ کا انعقاد، کہوٹہ و گردو نواح سے مختلف اسکولزکے سینکڑوں کی تعداد طلباء و طالبات کی بھرپور شرکت،تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل بروز ہفتہ 20 اپریل 2024ء پنجاب کالج کہوٹہ میں اسکالر شپ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں تحصیل کہوٹہ اور اس کے گردو نواح سینکڑوں پرجوش طلباء و طالبات نے شرکت کی امتحان کا مقصد باصلاحیت طلباء کے تعلیمی خوابوں کو پورا کر ناہے،بچوں اور بچیوں کے ٹیسٹ کے موقع پر موجود والدین اور مختلف اسکولز کے پرنسپلزنے پنجاب کالج کہوٹہ کے تعلیمی خدمات کو سراہا او ر کالج کی سٹیٹ آف دی آرٹ کمپیوٹرلیب ” اور سائنس لیب و لائبریر ی کا درہ کیا اور دیکھ کر بھر پور اعتماد کا اظہار کیااس موقع پر ڈائریکٹر پنجاب کالج کہوٹہ پروفیسر ڈاکٹر نوید اکرام،پروفیسر ڈاکٹر زبیر،نعیم جنجوعہ اور پرنسپل پروفیسرملک ناصر رحمن بھی موجود تھے جن کا کہنا تھا کہ طلباء و طالبات کی بڑی تعداد میں شرکت کامیابی کی نوید ہے ہم نوجوان ذہنوں کی پرورش اور انہیں کامیابی کے مواقع فراہم کرنے پر یقین رکھتے ہیں ٹیسٹ کے آخر میں طلباء و طالبات کو تحائف بھی پیش کئے گئے اور والدین و تشریف لانے والے معزز اسکولز کے پرنسپلز” لکی ڈرا” کے ذریعے کامیاب طلباء و طالبات میں انعامات اور اسکالر شپ بھی تقسیم کی۔




