روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,11, مارچ,2024ء)—اسلام آباد لوک ورثہ کا ایک مشہور نام یاسر نعمان آج دنیا سے رخصت ہو گئے۔ ان کی وفات سے یقینا ایک خلا پیدا ہوا ہے۔ آپ کی وفات پر لوک ورثہ، نیشنل کونسل آف آرٹس، ملک کے فنکاروں، گلوکار، صحافی،شاعر،ادیب،لکھاری غم زدہ ہیں۔ دور دراز سے لوگ سوشل میڈیا کے ذریعے انکے اہل خانہ اور دوستوں، قرابت داروں سے تعزیت کر رہے ہیں۔ گلوکار عطا اللہ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یاسر نعمان بہت خوبصورت انسان تھے۔ وہ آج دنیا سے رخصت ہو گئے۔ اللہ آپ کے درجات بلند فرمائے اور دائمی سکون عطا کرے۔ راجہ محمد صفدر، چک بیلی خان سے ان کی وفات کی خبر ننے کے بعد دل شکستہ ہوا۔ اور انھوں نے جنازے میں بھی شرکت کی۔
یاد رہے یاسر نعمان کا نام لوک ورثہ کے بانی ارکان میں ہوتا ہے۔ انھوں نے لوک ورثہ میں ہونے والی تحقیق اور اس کو محفوظ کرنے کے لئے شاندار خدمات سرانجام دیں۔ انھوں نے ملک بھر کے فنکاروں، گلوکاروں، کی آوازوں اور فن کو نہ صرف محفوظ کیا بلکہ ان کی پراپر ڈاکومنٹیشن کی۔ تا کہ آنے والی نسلوں کو پاکستان کی ثقافت کا ادراک ہو سکے۔
یاسر نعمان، سابق کو فاؤنڈر اینڈ ڈائریکٹر فوک لور سوسائٹی بھی رہے۔ آج مورخہ 6 مارچ 2024 بروز بدھ راولپنڈی میں رضائے الہی سے انتقال کر گئے ہیں۔ ان کی نماز جنازہ عید گاہ شر یف میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں فنکاروں ،شاعروں، ادیبوں، لکھاریوں، صحافیوں،اور ثقافتی تنظیموں کے عہدیداران کے علاوہ مختلف شعبہ زندگی تعلق رکھنے والے لوگوں نے بھر پور شرکت کی۔
انھوں نے امریکہ، جاپان، جرمنی اور دیگر ممالک کے دورے کر کے پاکستانی فنکاروں کے ہمراہ پاکستان کی ثقافت کو روشناس کروایا۔
Rawat (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 11, March 2024)- Yasir Nauman, a famous name of Islamabad folk heritage, passed away today. A void has certainly been created by his death. Folk heritage, National Council of Arts, artists, singers, journalists, poets, writers, and writers of the country are saddened by his death.
People from far and wide are condoling with their family and friends, and relatives through social media. Singer Attaullah has said in his message that Yasir Nauman was a very beautiful person. He left this world today. May Allah raise your ranks and give you eternal peace. Raja Muhammad Safdar was heartbroken after hearing the news of his death from Chak Bale Khan and he also attended the funeral.
It should be remembered that the name of Yasir Nauman is among the founding members of the Folk Heritage. He has rendered outstanding services for the research and preservation of folk heritage. He not only preserved the voices and art of artists, and singers, from all over the country but also did their proper documentation. So that future generations can understand the culture of Pakistan.
Yasir Nauman, former co-founder, and director of the Folk Lore Society. He passed away, Wednesday 6 March 2024, in Rawalpindi by God’s will. His funeral prayer was performed at Eid Gah Sharif. Apart from artists, poets, writers, writers, journalists and officials of cultural organizations, people from different walks of life participated in the funeral prayer.
He traveled to America, Japan, Germany, and other countries and enlightened the culture of Pakistan along with Pakistani artists.