لیبیا /کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی, 31جنوری2024ء)—سہانے خوابوں کی تعبیر کے لیئے لیبیا کے راستے یورپ جانے کی کوشش میں کلرسیداں کا نوجوان لیبیا میں بیماری اور خوراک کی کمی کے سبب انتقال کر گیا 24 سالہ اسامہ اشفاق گزشتہ برس یورپ جانے کے لیئے گھر سے نکلا تھا ایجنٹ نے اسے لیبیا میں بییارومددگار چھوڑ دیا جہاں سے وہ یورپ تو نہ جا سکا تاہم خوراک کی کمی اور علاج معالجے کی سہولت نہ ہونے سے کچھ عرصہ بیمار رھا اور وطن سے ہزاروں میل دور دم توڑ گیا اس کی نعش لیبیا سے قطر کے راستے پاکستان روانہ کردی گئی جو آج اسلام اباد پہنچے گی جہاں سے اسے کلرسیداں کے قریب گاؤں سہوٹ بگیال میں نمازجنازہ کے بعد سپرد خاک کر دیا جائے گا۔
Libya / Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, January 31, 2024) – Osama Ashfaq A young man from Sahot Bagyal died due to illness and lack of food in Libya while trying to go to Europe through Libya to fulfill his dreams. The agent left him in Libya, where he could not go to Europe. His body was sent from Libya to Pakistan via Qatar, which will reach Islamabad today, from where he will be laid to rest after the funeral prayers at Sahot Bagyal village.