DailyNewsGujarKhanHeadlinePothwar.com

Gujar Khan: Raja Parvez Ashraf takes out public rally in Bewal

گوجر خان: راجہ پرویز اشرف کا بیول میں جلسہ

بیول,گوجر خان (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,راجہ طارق ایوب، 26 جنوری، 2024) —آپ کی ووٹ ایک نعمت ہے، طاقت ہیاگر آپ میرٹ پر فیصلہ کرو گے تو پاکستان کا فائدہ ہو گا، ہم سب کا فائدہ ہوگا۔میں خدمت،تعمیر اور ترقی کی سیاست کرتا ہوں۔ان خیالات کا اظہار راجہ پرویز اشرف نے بیول میں ایک کارنر میٹنگ سے خطاب میں کیا۔ آج بیول میں الیکشن 2024 کے حوالے سے جاری کمپین کے سلسلے میں پاکستان پیپلز پارٹی بیول کی جانب سے گوجرخان روڑ پر عمران مارکی میں کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں این۔اے 52 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور پی پی 8 سے امیدوار ان کے بیٹے خرم پرویز نے شرکت کی۔
راجہ پرویز اشرف نے مزید کہا کہ 2013 میں عوام نے مجھے نہ منتخب کر کے علاقے کا نقصان کیا۔ڈرائیور کے بجائے کنڈیکٹر گاڑی نہیں چلا سکتا وہ نقصان کرتا ہے۔راجہ خرم پرویز نے کہا کہ ووٹ کا استعمال میرٹ کی بنیاد پر خدمات کی بنیاد پر کریں۔ایسی قیادت منتخب کرنی ہے جو آپ کے حقوق کی جنگ لڑ سکے۔اس موقع پر بیول یونین کونسل کے مختلف دیہاتوں سے عوام کی بڑی تعداد نے اس میٹنگ میں شرکت کی اس موقع پر یوسی بیول کے صدر حافظ عمران منظور۔جنرل سیکرٹری ملک طارق ان کے بیٹے نعمان طارق، لالہ شبیر اور دیگر نے بیول آمد پر راجہ پرویز اشرف کا استقبال کیا.

Bewal, Gujar Khan (Pothwar.com Raja Tariq Ayub, January 26, 2024) — Your vote is a blessing, and the decision you make based on merit will benefit Pakistan, it will benefit all of us. I am involved in politics of service, development, and progress.” These sentiments were expressed by Raja Pervez Ashraf in an address during a corner meeting in Bewal.

Today, as part of the ongoing campaign for the 2024 elections, a corner meeting was organized on Imran Marki Road in Gujar Khan, initiated by the Pakistan Peoples Party (PPP) Bewal. In attendance were PPP’s candidate from NA-52, former Prime Minister Raja Pervez Ashraf, and PPP-8 candidate, his son Khurram Pervez.

Raja Pervez Ashraf further stated, “In 2013, the people did not elect me, causing harm to the region. A conductor cannot drive a car instead of a driver; it causes damage.” Khurram Pervez emphasized the responsible use of votes based on merit for the foundation of services. He said, “Leadership should be elected that can fight for your rights.

On this occasion, a large number of people from various villages of the Bewal Union Council participated in the meeting. Hafiz Imran Mansoor, the President of UC Bewal, welcomed Raja Pervez Ashraf. On Raja Pervez Ashraf’s arrival, UC Bewal’s President Hafiz Imran Mansoor, General Secretary Malik Tariq’s son Nauman Tariq, Lala Shabbir, and others greeted him warmly.

Show More

Related Articles

Back to top button