DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta: Dr. Mohammad Arif Qureshi along with a large convoy reached the Returning Officer office, submitted his nomination papers for PP7.
ڈاکٹر محمد عارف قریشی بڑے قافلے کے ہمراہ ریٹرنگ آفیسر آفس پہنچے, PP7 کے لیے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،24دسمبر 2023)
امیدوار برائے ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی سیون ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے ڈاکٹر محمد عارف قریشی بڑے قافلے کے ہمراہ ریٹرنگ آفیسر حلقہ PP7 کے آفس میں آئے اس موقع پر انکے حق میں نعرے بھی لگائے گئے تفصیلات کے مطابق معروف سیاسی و سماجی شخصیت امیدوار برائے ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی سیون ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے حلقہ PP7 کے لیے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے ڈاکٹر محمد عارف قریشی بڑے قافلے کے ہمراہ RO آفس پہنچے اس موقع پر راجہ تنویر بنارس، وسیم احمد، ملک جاوید، ملک مبشر، ملک قمر سلطان، حاجی سلیم، ملک امر، و دیگر بڑی تعداد میں انکے حمایتی موجود تھے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوامی خدمت کا جذبہ لیکر میدان میں آیا ہوں پورا یقین ہے پارٹی میری وابستگی اور قربانی کو دیکھتے ہوئے مجھے ٹکٹ دے گی پارٹی کے فیصلے کا خیر مقدم کرونگا میرے ساتھ میرے تائید کنندہ اور تجویز کنندہ مسلم لیگی ورکرز ہیں جنکی پارٹی کے لیے بے دریغ قربانیاں ہیں ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے مزید کہا کہ قائد محترم میاں محمد نواز کی ملک واپسی سے پارٹی کا گراف بہت بڑا ہے انشاء اللہ ن لیگ چاروں صوبوں سمیت وفاق میں بھی حکومت بنائے گئی اور میاں محمد نواز شریف چوتھی بار ملک کے وزیر اعظم منتخب ہونگے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون نے ہی اس سے قبل ملک کو بحرانوں سے نکالا اور اب بھی مشکل حالات میں میاں محمد نواز شریف ہی ملکی معیشیت اور دیگر معاملات کو ٹھیک کریں گے ایٹمی دھماکے ہوں،موٹروے ہوں،سی پیک ہو یا دیگر میگا پروجیکٹ مسلم لیگ نون کے دور میں ہی ہوئے ہیں مسلم لیگ نون کے لیے میری 35 سالہ خدمات سب کے سامنے ہیں آئندہ اگر پی پی سیون کا ٹکٹ ملا جو میرا حق ہے تو میں انشاء اللہ یہ سیٹ بھاری اکثریت سے جیت سیٹ اپنے قائد کو تحفہ میں دوں گا۔




