روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,07،اگست,2023)— کراچی سے راولپنڈی جانے والی ہزارہ ایکسپریس کی 5 بوگیاں نواب شاہ کے قریب پٹری سے اتر گئیں جس کے نتیجے میں 35 افراد کے جاں بحق اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
ڈی ایس ریلوے محمود الرحمٰن کا کہنا ہے کہ ہزارہ ایکسپریس کو حادثہ سرہاری ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آیا، حادثے کی اطلاع ملی ہے، تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں، ابتدائی اطلاع کے مطابق 7 سے 8 بوگیاں ڈی ریل ہوکر پلٹ گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لوکوشیڈ روہڑی سے ریلیف ٹرین جائے حادثہ روانہ ہو رہی ہے، حادثے کے باعث اپ ٹریک پر ٹریفک معطل ہے۔
مقامی پولیس کے مطابق ہزارہ ایکسپریس میں سوار مسافروں کو بوگیوں سے نکالنے کا کام جاری ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے
ایدھی فاؤنڈیشن کنٹرول روم کے مطابق حیدرآباد، نواب شاہ، میرپور خاص، سکھر اور قریب کے سینٹروں سے ایدھی کی درجنوں گاڑیاں جائے وقوعہ پر روانہ کی ہیں۔پاکستان ریلوے راولپنڈی ڈویژن نے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ انعام اللہ کی ہدایت پر سہرا ری کے قریب کراچی سے راولپنڈی آنے والی ہزارہ ایکسپریس کو پیش آ نے والے افسوس ناک حادثے کے پیش نظر ایمرجنسی انفارمیشن سنٹر راولپنڈی سٹیشن پر قائم کر دیا ہے۔
Rawat (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 07, August 2023)- 5 coaches of Hazara Express from Karachi to Rawalpindi derailed near Nawab Shah, as a result of which 35 people were killed and several people were injured. There are reports of
DS Railway Mahmudur Rehman says that Hazara Express accident happened near Sirhari railway station, the accident has been reported, and details are being obtained, according to preliminary information, 7 to 8 bogies have derailed and overturned.
He said that the relief train is leaving the accident site from Lokoshed Rohri, and the traffic on the up track is suspended due to the accident.
According to the local police, the work of evacuating the passengers of Hazara Express from the coaches is going on. There is a chance of an increase in casualties
According to the Edhi Foundation Control Room, dozens of Edhi vehicles have been dispatched to the site from Hyderabad, Nawabshah, Mirpur Khas, Sukkur, and nearby centers. An emergency information center has been set up at the Rawalpindi station in view of the unfortunate accident of the upcoming Hazara Express.