AJKDailyNewsHeadlinePothwar.com

Chakswari, AJK: The death of dozens of youths belonging to Bundli village of Kotli district in a boat accident in Greece left the atmosphere of Azad Kashmir in mourning.

ضلع کوٹلی کے نواحی گاؤں بنڈلی سے تعلق رکھنے والے درجنوں نوجوانوں کی یونان میں کشتی حادثہ میں ہلاکت نے آزاد کشمیر کی فضاکو سوگوار کر دیا۔

چکسواری (اللہ دتہ بسمل نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،,19،جون)—ضلع کوٹلی کے نواحی گاؤں بنڈلی سے تعلق رکھنے والے درجنوں نوجوانوں کی یونان میں کشتی حادثہ میں ہلاکت نے آزاد کشمیر کی فضاکو سوگوار کر دیا۔بھوک و افلاس سے بچنے اور بہتر روزگار کی تلاش میں جانے والے نوجوان موت کی آغوش میں پہنچ گئے۔عوام علاقہ کا حکومتی پالیسیوں کے خلاف شدید احتجاج۔غیر قانونی طریقہ سے نوجوانوں کوبیرون ملک بھیجنے والے ایجنٹوں اور انسانی سمگلروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق کھوئی رٹہ کے نواحی گاؤں سے تعلق رکھنے والے درجنوں نوجوان یونان کشتی حادثہ میں شہید ہو گئے۔ ایک ہی خاندان کے 12نوجوان شامل ہیں۔کھوئی رٹہ میں اس وقت سوگ کا عالم ہے۔ دیگر خاندانوں کے نوجوان جو اس حادثے سے قبل گئے اور ابھی تک ان کی کوئی خیر خبر نہیں کے حوالے سے بھی ان کے اہل خانہ میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ نوجوانوں کے اہل خانہ نے انسانی سمگلروں اور ایجنٹوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔ اطلاعات کے مطابق ان ایجنٹوں میں سے ایک کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ جس کا نام ساجد محمود بتایا جا رہا ہے۔باقی ایجنٹوں کی تلاش جاری ہے۔ راجہ عتیق نامی نوجوان ایجنٹ جو خود ترکی کے کسی شہر بیٹھا ہے یہ دھندہ چلا رہا ہے۔ اس کے دیگر ایجنٹ کھوئی رٹہ میرپور،راولاکوٹ اور دیگر علاقوں میں کام کر رہے ہیں جو نوجوانوں کو سہانے مستقبل کا جھانسہ دے کر اپنی کامیاب کہانی بتاتے ہیں ا ور نوجوانوں سے لاکھوں روپے وصول کر کے ان کو چند لاکھ میں غیر قانونی طریقہ سے ایران،ترکی کے بارڈر سے لیبیا اور رومانیہ وغیرہ میں داخل کرواتے ہیں ا ور پھر سمندر کے راستے اٹلی پہنچاتے ہیں۔ سینکڑوں نوجوان ان خطرناک راستوں سے ہوتے ہوئے یورپ پہنچ چکے ہیں لیکن بے شمار نوجوان ایسے حادثوں کا شکار ہو کر اپنی جان گنوا چکے ہیں۔اس بڑے حادثے کے بعد عوام علاقہ میں خاصا اشتعال پایا جاتا ہے اور عوام کے شدید رد عمل کے طور پر ایک ایجنٹ کو گرفتار کر لیا ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مزید ایجنٹوں کی تلاش جاری ہے۔۔

Chakswari (Allah Ditta Bismill, Pothwar.com, 18 June) – Tragic Boat Accident in Greece Claims Lives of Youth from Bundli Village, Kotli District, Grief Grips Azad Kashmir. A group of young individuals from Bundli village, affiliated with Kotli district, met a tragic end in a boat accident in Greece, leaving the atmosphere of Azad Kashmir in mourning. These young individuals, driven by the desire to escape poverty and seek better opportunities, tragically lost their lives. The local community vehemently protests against government policies, demanding action against illegal agents and human smugglers involved in unlawfully sending young people abroad. According to reports, a dozen young individuals from Khui Ratta area were martyred in the boat accident, all belonging to the same family. The atmosphere in Khui Ratta is filled with sorrow and mourning.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری (اللہ دتہ بسمل نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،,19،جون)—چیئر مین میونسپل کمیٹی چکسواری چودھری نعیم حسین روپیال نے نئی آبادی بڑوٹیاں کے محلہ کی گلی کو پختہ کروانے کا کام شروع کروا دیا۔ گزشتہ روز ٹھیکیدار نے گلی کو پختہ کرنے کیلئے کام شروع کیا۔ اہل محلہ حاجی چودھری محمد الیاس، چودھری محفوظ حسین اور وسیم حفیظ کی موجود گی میں کام شروع کیا گیا۔ گلی کی پختگی کا کام شروع کروانے پر حاجی محمد الیاس اور چودھری محفوظ نے چیئر مین چودھری نعیم حسین،کونسلر محمد ساجد نظامی اور راجہ شیراز احمد چیف افسر کا شکریہ ادا کیا۔انھوں نے کہا کہ چودھری نعیم حسین بہترین ایڈمنسٹریٹر ہیں۔انھوں نے انتہائی قلیل وقت میں جس رفتار سے چکسواری میں تعمیراتی کام کئے ہیں ماضی میں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ہم چودھری قاسم مجید کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں۔جنھوں نے چودھری نعیم حسین روپیال کا انتخاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری (اللہ دتہ بسمل نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،,19،جون)—آزادکشمیر کے عظیم لوک فنکار نامور طبلہ نواز استادعبدالرشیدخان کی 16ویں برسی عقیدت واحترام کے ساتھ نئی آبادی بوعہ کلاں میں منائی گئی۔ مرحوم کے نامور فنکار شاگردوں اورمرحوم کے فنکار بیٹوں اورپوتوں نے اپنے مرحوم استاد کوخراج عقیدت پیش کیااوراپنے اس عزم کااظہار کیاکہ مرحوم کے فن کوفروغ دینے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے اوراپنے استا د کامشن جاری رکھیں گے سیاسی وسماجی شخصیات انسانی حقوق کے عالمی وکیل وسابق کونسلروشیرف ناٹنگھم برطانیہ محمدعلی اصغرمحمدوسیم یاسین سمیت دیگرشرکاء تقریب نے مرحوم کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری (اللہ دتہ بسمل نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،,19،جون)— محمدعلی اصغر انسانی حقوق کے عالمی وکیل سابق کونسلر وشیرف ناٹنگھم برطانیہ نے استاد عبدالرشیدخان مرحوم ومغفور کوان کی عظیم اورشاندارفنکارانہ خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ استادعبدالرشیدکی وفات سے پیدا ہونے والاخلا مدتوں پرنہیں ہوگا۔ مرحوم نے 9سال کی عمرمیں موسیقی کی تعلیم وتربیت حاصل کرناشروع کی تھی۔ انہوں نے پرائمری تک تعلیم حاصل کی اوراس کے بعدموسیقی کاشوق پیداہوااوراستاد محمداقبا ل کی شاگردی اختیار کرلی پاکستا ن اورآزادکشمیر کے درباروں پرحاضری شروع کردی۔ریڈیو پاکستا ن راولپنڈی میں اپنی خدمات انجام دیں۔ مرحوم چک بوعہ میں پیداہوئے جواب منگلاڈیم کے زیرآب ہے۔ انہوں نے موسیقی کی باقاعدگی تعلیم نامور استاد لالہ منظور حسین آف فیصل آباد سے حاصل کی اوردس سال تک اپنے گھر سے باہر رہے اورموسیقی کافن سیکھتے رہے۔مشہور لوگ فنکار عالم لوہار کے تھیٹر میں بھی کام کیا۔ انہوں نے ڈھول موسیقی کوایک نیارنگ دیااورفن میں خوب جوہردکھائے۔ نام روشن کیاشہرت پائی مرحوم آج سے 15سال قبل طویل علالت کے بعدبوعہ کلاں کے مقام پروفات پاگئے تھے آج ان کی 16ویں برسی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جارہی ہے انہوں نے ان خیالات کااظہاراستاد عبدالرشید خان مرحوم کی برسی کے موقع پربرطانیہ سے ٹیلی فونک گفتگو میں مرحوم کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کیاہے مرحوم کے فنکارشاگرد محمدجہانگیر خان اورمحمدتنویر خان نے برطانیہ میں برسی کی تقریب کااہتمام کیاانہوں نے کہاکہ مرحوم کے فرزندظہور حسین عبدالغفور اوران کے پوتے عبدالشکوراورعلی شان مرحوم کے مشن کوجاری رکھے ہوئے ہیں۔ ہرسال ان کی برسی عقیدت واحترام کے ساتھ مناتے ہیں۔ قرآن خوانی اوردعائے مغفرت کااہتمام کیاجاتاہے۔مرحوم کوان شاندارخدمات پرخراج عقیدت پیش کیاجاتاہے۔ فن موسیقی کے فروغ کے لئے ان کے شاگرد گراں قدر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ مرحوم کی 16 ویں برسی کی تقریب میں مرحوم کے عزیزواقار ب دوست واحباب اورسیاسی وسماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مرحوم کو ان کی شاندارخدمات پر خراج عقیدت پیش کیا استاد عبدالرشیدخان کے نامور شاگرد فنکاروں نے اپنے پیغام میں اپنے مرحوم استاد عبدالرشیدخان کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ استادعبدالرشیدموجودہ صدی کے فن موسیقی کے بڑ ے استاد تھے ہمیں انکاشاگرد ہونے پرفخرہے استاد عبدالرشیدخان مرحوم کاخلا ء پورانہیں ہوسکتا استادعبدالرشیدخان مرحوم فن موسیقی میں زبردست مہارت رکھتے تھے اسی لیے آج بھی ان کی شدیدکمی محسوس ہورہی ہے مرحوم کے بیٹو ں ظہورحسین عبدالغفور نے اپنے والدمحترم اورپوتو ں عبدالشکور اورعلی شان اپنے دادا استاد عبدالرشیدخان کامشن جاری رکھاہواہے اورہرسال ان کی برسی کی تقریب عقیدت واحترام منانے کااہتمام کرتے ہیں اورہمیں بھی دعوت دیتے ہیں استاد عبدالرشیدخان مرحوم کے فرزندظہور حسین عبدالغفور اورمرحوم کے پوتے عبدالشکور اورعلی شان نے مرحوم کی16 ویں برسی کے موقع پر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب اوردرجات کی بلندی کے لئے قرآن خوانی فاتحہ خوانی اوردعائے مغفرت کااہتمام کیا حافظ محمدشفاقت نے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی حافظ محمدشفاقت مہمان نعت خوانوں اکرام قادری ہشام فاروق قادری نے ہدیہ نعت پیش کرنے کاشرف حاصل کیا حافظ محمدشفاقت نے دعاکرائی برسی کی تقریب میں مرحوم کے کزن محمدگل نواز (ر) معلم خواجہ سردار علی سائیں محمدنجیب حبیب الرحمان سمیت دیگر نے خصوصی طورپرشرکت کی تقریب میں استادعبدالرشید خان مرحوم کے شاگرد محمدشہزاد مرحوم کے لئے بھی دعائے مغفرت کی گئی۔

Show More

Related Articles

Back to top button