کلر سیداں(,نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی،,13،جون)—کلرسیداں اور گردونواح سے تعلق رکھنے والے پنجاب پولیس کے متعدد اہلکار اور افسران محکمانہ ترقیاں پا گئے۔سب انسپکٹر ملک محمد یاسر سب انسپکٹر سے انسپکٹر،چبوترہ چوکپنڈوری کے سب انسپکٹر پرویز اختر بھٹی سب انسپکٹر سے انسپکٹر،گاؤں بھاٹہ کے شباب غوری،سہر کے طلعت کیانی،موہڑہ سرانداز سکھو کے محمد عثمان قریشی،کوری کے سردار اسرار افضل،راجہ حسنین حیدر سب انسپکٹر کے عہدوں پر ترقیاں پا گئے جبکہ چوہدری ظریف اور شاہد رحمان کو اے ایس آئی کے عہدوں پر ترقی مل گئی۔کلرسیداں کے تاجروں راجہ ظفر محمود،زین العابدین عباس،مسعود احمد بھٹی،چوہدری توقیراسلم،مسلم لیگ ن کے سٹی صدر حاجی اخلاق حسین،شیخ حسن ریاض،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کلرسٹی کے صدر شیخ حسن سرائیکی،سردار وسیم،تنویر اختر شیرازی،راجہ محمد احسان،حاجی طارق تاج اور دیگر نے ترقیاں پانے والے پنجاب پولیس کے تمام اہلکاروں اور افسران کو دلی مبارکباد دی ہے۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, June 13)- Many officials and officers of the Punjab Police from Kallar Syedan and its surroundings have received departmental promotions. Sub-Inspector Parvez Akhtar Bhatti Sub-Inspector was promoted to Inspector, Shabab Ghori of village Bhata, Talat Kayani of Sehar, Muhammad Usman Qureshi of Mohra Sarandaz Sukho, Sardar Asrar Afzal of Kuri, Raja Hasnain Haider were promoted to the posts of Sub-Inspector while Chaudhry Zarif And Shahid Rehman were promoted to the post of ASI. Kallar Syedan businessmen Raja Zaffar Mahmood, Zainul Abedin Abbas, Masood Ahmed Bhatti, Chaudhry Tauqir Aslam, PML-N City President Haji Akhlaq Hussain, Sheikh Hasan Riaz, PML-N Youth. Wing Kallar Syedan President Sheikh Hasan Saraiki, Sardar Waseem, Tanveer Akhtar Shirazi, Raja Muhammad Ehsan, Haji Tariq Taj, and others have congratulated all the officials and officers of Punjab Police who got promotions.
چوآخالصہ کے برساتی نالے میں خاتون اپنی دو بچیوں اور ایک کمسن بچے سمیت ڈوب کر جاں بحق ہو گئی
A woman drowned along with her two daughters and a young child in Choa Khalsa Kass
کلر سیداں(,نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی،,13،جون)—چوآخالصہ کے برساتی نالے میں پختون خاتون اپنی دو بچیوں اور ایک کمسن بچے سمیت ڈوب کر جاں بحق ہو گئی۔ واقعہ چوآخالصہ شہر کے قریب بیول روڈ کے نالہ سریں پر پیش آیا۔پختون فیملی سے تعلق رکھنے والی خاتون عزرا بی بی پل کے نیچے برساتی نالے میں کپڑ ے دھو رہی تھی کہ اس کی کمسن بچیاں اور بچہ قریب ہی کھیل رھے تھے کہ اسی دوران اس کا کمسن بچہ پاؤں پھسل جانے سے گہرے پانی میں جا گرا تو اس کی ماں بھی بچے کی جان بچانے کے لیئے پانی میں کود گئی۔ یہ منظر دیکھ کر اس کی دونوں بچیاں بھی ماں کے پیچھے پانی میں کود گئیں جس سے چاروں گہرے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں اشتیاق اللہ خان نیازی اور ریسکیو 1122 کلرسیداں کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ ریسکیو نے گہرے پانی سے خاتون عزرا اس کی کمسن بچیوں لائبہ،سمیرا اور عزیز اللہ کی نعشیں تلاش کرلیں۔
تل خالصہ میں مسجد میں فائرنگ کے الزام میں پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
A case has been registered against five people on the charge of firing in a masjid in Tal Khalsa
کلر سیداں(,نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی،,13،جون)—گاؤں تل خالصہ میں مسجد میں فائرنگ کے الزام میں پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جہانزیب نے پولیس کو بیان دیا کہ وہ مدنی مسجد میں نماز جمعہ ادا کرکے باہر نکل رھا تھا کہ باہر عبید مسلح کلاشنکوف،ضمیر مسلح پستول،شعیب مسلح ریپیٹر،وسیم مسلح ریپیٹر اور صغیر موجود تھے جنہوں نے مجھے دیکھتے ہی للکارا کہ تمہیں آج جان سے مار دیں گے۔عبید نے سیدھا فائر کیا جو مجھے ٹانگ پر لگا،ضمیر نے بھی فائرنگ کی،اسی دوران میری والدہ صاحب زرین اور پھوپھی پروین اختر بھی آ گئیں جن پر شعیب نے فائرنگ کی ملزمان کی فائرنگ سے مسجد کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے دیوار اور فانوس کو بھی گولیاں لگیں۔پولیس نے زیر دفعات 324،148،149 ت پ مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔
چوآخالصہ کے قریب ڈھوک گہدر میں ایک عورت کو مردوں نے مارا پیٹا۔
A woman in village Ghadur Choa Khalsa is beaten by men
کلر سیداں(,نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی،,13،جون)—چوآخالصہ کے قریب ڈھوک گہدر کی مسماۃ (ر) زوجہ شبیر احمد نے ابتدائی بیان میں بتایا کہ میرا خاوند اور بچے بیرون ملک ہوتے ہیں اور میں گھر میں اکیلی رہتی ہوں،میں نے اپنے جدی پرانے مکان کو توڑ کر نیا تعمیر کروایا ہے۔گزشتہ روز مستری مزدور گھر کی چاردیواری تعمیر کر رہے تھے کہ مسمی صابر مسلح رائفل،شکیل مسلح کلہاڑی،مسماۃ (ش) زوجہ شکیل،لطیف اورکفیل مسلح ڈنڈے آ گئے اور مجھ پر حملہ کر دیا۔کفیل نے میرا موبائل فون چھین کر توڑ دیا جبکہ صابر نے مجھے بالوں سے پکڑ کر گرایا اور پھر تمام نے مجھے لاتوں مکوں سے مارنا شروع کر دیا اور میرے کپڑے پھاڑ دیئے۔اس دوران میرا پرس جس میں مبلغ پانچ لاکھ روپے تھی اور پاور آف اٹارنی و دیگر ضروری کاغذات تھے چھین لئے۔کلرسیداں پولیس مصروف تفتیش ہے۔
میرے گھر میں داخل ہو کر میری عزت پر ہاتھ ڈالا اور کپڑے پھاڑ دیئے۔بیوہ محمد رزاق سکنہ پیر گراٹہ سیداں
Women from village Pir Garrata register police report after being attacked
کلر سیداں(,نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی،,13،جون)—مسماۃ (ش) اختر بیوہ محمد رزاق سکنہ پیر گراٹہ سیداں نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ رات پونے 9بجے کے قریب،میں گھر میں موجود تھی اور میرا بھانجازاہد حسین میرے گھر آیا ہواتھا۔کھانے سے فارغ ہو کر جب باہر نکلا تو نعیم مشتاق اور اس کے بیٹے نعمان نعیم جو آہنی راڈ اور ڈنڈے سے مسلح تھے میرے بھانجے پر حملہ کر دیا۔نعیم نے وار ڈنڈا کیا جو میرے بھانجے کے بازو پر لگا، نعمان نے وار آہنی راڈ کیا جو اس کے کاندھے پر لگا۔وجہ عناد یہ ہے کہ کچھ دن قبل میں نے نعیم کے بیٹے عثمان کیخلاف ایف آئی اے میں ایک درخواست دی تھی اور اس رنج کی بنا پر ان لوگوں نے میرے بھانجے کو تشدد کا نشانہ بنایا اور میرے گھر میں داخل ہو کر میری عزت پر ہاتھ ڈالا اور کپڑے پھاڑ دیئے۔
شیخ توقیر احمد کوسٹی مسلم لیگ ن کا نائب صدر منتخب ہونے پرمبارکباد
Sheikh Tauqir Ahmed congratulated on being appointed City PML-N Vice President
کلر سیداں(,نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی،,13،جون)—مسلم لیگ ن کلرسٹی کے صدر حاجی اخلاق حسین،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کلرسٹی کے صدر شیخ حسن سرائیکی اور چوہدری توقیراسلم نے سٹی مسلم لیگ ن کا نائب صدر منتخب ہونے پر شیخ توقیر احمد سے ملاقات کی انہیں پھول پیش کیئے اور نائب صدر کے انتخاب پر انہیں مبارکباد دی۔