DailyNewsHeadlineOverseas newsPothwar.com

Norway: Reception for Qamar Zaman Kaira at Pakistan Embassy Oslo, attended by a large number of people from Oslo and its surroundings.

سفارتخانہ پاکستان اوسلو میں قمر زمان کائرہ کے اعزاز میں تقریب, اوسلو و گردونواح سے بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت

اوسلو(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,عقیل قادر,06،جون)— سفارتخانہ پاکستان اوسلو میں وزیر اعظم پاکستان کے مشیر قمر زمان کائرہ کے اعزاز میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اوسلو و گردونواح سے بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر سفارتخانہ پاکستان کے باہر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان نے پاکستان میں سیاسی گرفتاریوں اور انسانی حقوق کی خلاف وزیوں کے خلاف مظاہرہ بھی کیا۔ انہوں نے اس موقع پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکنے اور پاکستان میں جلد الیکشن کرانے کا مطالبہ کیا جبکہ انہوں نے پی ڈی ایم حکومت کے خلاف زبردست نعرے بازی بھی کی۔ سفارتخانہ پاکستان میں تقریب کا آغاز سید نعمت علی شاہ بخاری نے تلاوت قرآن پاک سے کیا۔ سفیر پاکستان سعدیہ الطاف قاضی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی کمیونٹی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جب بھی سفارتخانہ نے کمیونٹی کو دعوت دی ہے انہوں نے ہمیشہ پاکستان کے ساتھ اپنی محبت کا اظہار کیا اور بھرپور شرکت کی۔ قمر زمان کائرہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگوکی اور پی ڈی ایم حکومت کا موقف عوام تک پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے سیاست میں ڈائیلاگ اور برداشت کے عمل کو نقصان پہنچایا اور سیاسی مخالفین کو دشمن سمجھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور پی ڈی ایم نے تحریک انصاف سے جب بھی ڈائیلاگ کی بات کرنا چاہی تو انہوں نے کبھی بھی مثبت جواب نہیں دیا بلکہ یہ کہا کہ این آر او مانگا جارہا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے حاضرین کی طرف سے کیے گئے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔

Oslo (Pothwar.com, Aqil Qadir, June 6, 2023) – The Embassy of Pakistan in Oslo organized a ceremony to honor the Advisor to the Prime Minister of Pakistan, Qamar Zaman Qaira, in which a large number of people from Oslo and the surrounding areas participated.

On this occasion, outside the Embassy of Pakistan, workers from the Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) also staged a demonstration against political arrests and human rights violations in Pakistan.

They demanded an end to human rights abuses and called for early elections in Pakistan while chanting slogans against the government.

The ceremony at the Embassy of Pakistan began with the recitation of the Holy Quran by Syed Nemat Ali Shah Bukhari. Pakistan’s Ambassador, Sadiya Altaf Qazi, addressed the ceremony and expressed gratitude to the Pakistani community, saying that whenever the embassy extended an invitation to the community, they always expressed their love for Pakistan and participated wholeheartedly.

Qamar Zaman Qaira, while addressing the ceremony, discussed the current political situation in Pakistan in detail and conveyed the stance of the PTI government to the public.

He said that the PTI had damaged the principles of dialogue and tolerance in politics and considered political opponents as enemies.

He mentioned that whenever the Pakistan People’s Party (PPP) and the PTI were supposed to engage in dialogue, they never provided a positive response and instead demanded the National Reconciliation Ordinance (NRO). He also answered the questions raised by the attendees on this occasion.

Show More

Related Articles

Back to top button