اوسلو ناروے(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،عقیل قادر,23،مئی,2023)—ہم سب کا پاکستان,اوسلو ناروے میں معروف کاروباری شخصیت اور فوکل پرسن شیخ جنید طارق نے پاکستان بھر میں 9 مئی کو ھونے والے جلاؤ گھیراؤ فوجی و نجی تنصیبات پر ھونے حملوں کے حوالے سے ایک مذمتی اجلاس ” ہم سب کا پاکستان ” کے عنوان سے منعقد کیا۔ اجلاس میں مختلف تنظیموں اور سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔ مقررین نے جی ایچ کیو، قائد اعظم ھاوس کور کمانڈر ھاوس ، کرنل شیر خان کے مجسمے کو مسمار کرنے ایم ایم عالم کے تاریخی جہاز کو جلانے لوگوں کی نجی املاک مساجد اور گاڑیوں کو جلانے پر دکھ افسوس اور غم و غصے کا اظہار کیا اور ان واقعات کی شدید مزمت کی اور حکومت پاکستان سے ان واقعات میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا۔ اور اندرون اور بیرون ملک جو لوگ سوشل میڈیا پر فیک اکاؤنٹس بنا کر پاکستان اور پاکستانی اداروں کے خلاف پروپیگنڈہ کر رھے ھیں انہیں ایکسپوز کیا جائے۔
مقررین میں سماجی شخصیت ڈاکٹر مغیث،علی اصغر شاھد پوٹھوہار ویلفیئر سوسائٹی کے انفارمیشن سیکرٹری چوہدری اسمائیل سرور بھٹیاں ، معروف کاروباری شخصیت شکیل اختر( درامن ) پاکستان یونین ناروے کے چیئرمین چوہدری قمر اقبال شامل تھے۔ اس بات پر زور دیا گیا کہ پاکستان کے بہتر مستقبل کے لئے مقتدر حلقوں کو ٹیبل ٹاک اور ڈائلاگ کا آغاز کرنا ہو گا۔ اجلاس کے مہمان خصوصی پاکستان ایمبیسی کے ویلفیئر اتاشی آصف حمید تھے۔ اجلاس کے آخر میں شرکاء کی تواضع کا بھی اہتمام کیا گیا۔
Oslo, Norway (Pothwar.com, Aqil Qadir, May 23, 2023) – Renowned business personality and focal person Sheikh Junaid Tariq, based in Oslo, Norway, organized a condemnation conference titled “Hum Sab Ka Pakistan” (All of us for Pakistan) regarding the recent attacks on military and private installations during the Jalo Ghairaao (Burn and Surround) protests held in various parts of Pakistan on May 9.
The conference witnessed participation from various organizations and social figures. The participants expressed deep sorrow, grief, and anger over the burning of symbols such as the GHQ (General Headquarters), Quaid-e-Azam House, Commander House, and the historic vessel of MM Alam.
They demanded strict punishment for those individuals involved in these incidents, both within and outside the country. Furthermore, they called for exposing individuals who create fake accounts on social media to spread propaganda against Pakistan and its institutions.
Notable participants included social figure Dr. Maghais, Ali Asghar Shahid of Pothohar Welfare Society, Information Secretary Chaudhry Ismail Sarwar Bhatti, renowned business personality Shakil Akhtar (Draman), and Chairman Chaudhry Qamar Iqbal of Pakistan Union Norway.
Emphasis was placed on initiating meaningful discussions and dialogues among influential circles for a better future for Pakistan.
The conference was graced by the special presence of Welfare Attaché Ashi Hussain from the Pakistan Embassy. The conference concluded with a gesture of humility from the participants.