DailyNewsHeadlineKallar Syedan

The foundation stone slab was taken down of the under construction Kallar Seydan Dhuangali Road

ایک ارب 57 کروڑ کی لاگت سے زیرتعمیر و کشادگی کلرسیداں دھانگلی روڈ کی تقریب سنگ بنیاد کی تختی اتار لی گئی

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,01،مئی,2023) ایک ارب 57 کروڑ کی لاگت سے زیرتعمیر و کشادگی کلرسیداں دھانگلی روڈ کی تقریب سنگ بنیاد کی تختی اتار لی گئی۔نئی تختی آئندہ چوبیس گھنٹوں میں نصب کر دی جائے گی۔پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے گزشتہ برس 18 نومبر کو اس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا تھا جس کے بعد سے سڑک کی تعمیر و توسیع کا کام مسلسل جاری ہے۔گزشتہ شب صداقت علی عباسی کے نام کی تختی اتار لی گئی نوائے وقت کے رابطہ کرنے پر ہائی وے ذرائع نے بتایا کہ کلردھانگلی روڈ پر صداقت عباسی کے نام کی تختی اتار کر قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف کے نام سے نئی تختی نصب کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں نئی تختی نصب کردی جائے گی،صداقت علی عباسی نے اپنی تختی اتارنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے تمام منصوبے شفاف انداز میں شروع کیئے جبکہ مخالفین کرپشن زدہ ہیں یہی وجہ ہے کہ اب ہمارے منصوبوں کی تختیاں اتاری جا رہی ہیں۔ادہر قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف متعدد بار یہ کہ چکے ہیں کہ مرکز میں اتحادی حکومت کے قیام کے بعد انہوں نے قومی اسمبلی کے اسپیکر کا حلف اٹھانے کے فوری بعد پنجاب میں حمزہ شہباز کی وزرات اعلی میں اتحادی حکومت کو اس سڑک کو پنجاب کے سالانہ ترقیاتی بجٹ میں شامل کرنے کا تحریری خط لکھا تھا اور پھر جب وہ حمزہ شہباز شریف سے وزارت اعلی کا حلف لینے گورنر ہاؤس لاہور پہنچے تھے تو وہاں بھی حمزہ شہباز سے کلرسیداں دھانگلی سڑک کی تعمیر و توسیع کا وعدہ بھی لیا تھا۔یہی وجہ ہے حمزہ شہباز شریف کی وزرات اعلی میں ہی اس سڑک کے لیئے ایک ارب ستاون کروڑ روپے کی خطیر رقم پنجاب کے سالانہ بجٹ میں جب رکھی گئی۔اس وقت پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت ہی نہیں تھی بلکہ اتحادی حکومت کے حمزہ شہباز وزیراعلی پنجاب تھے۔

Kallar Seydan – The foundation stone plaque of under construction of Dhuangali Road was removed. The new plaque will be installed in the next twenty-four hours. PTI Member of the National Assembly Sadaqat Ali Abbasi on November 18 last year, had laid the foundation stone of this project, since then the work of construction and expansion of the road has been going on continuously. Last night Sadaqat Ali Abbasi’s name board was taken down. It has been decided to remove the plaque with the name of Sadaqat Abbasi and install a new plaque with the name of National Assembly Speaker Raja Pervez Ashraf.  Sadaqat Ali Abbasi condemned the removal of his plaque and said that we started all the projects in a transparent manner, while the opponents are corrupt, that is the reason why the plaques of our projects are being removed. The Speaker of the National Assembly, Raja Pervez Ashraf, has written a  letter to include in the annual development budget of Punjab and then when he reached Governor House Lahore to take the oath of Chief Minister from Hamza Shehbaz Sharif, he also took a promise from Hamza Shehbaz to construct and expand the Kalrasydan Dhangali road. This is the reason why a huge amount of one billion and fifty-seven crore rupees was kept in the annual budget of Punjab for this road in the prime ministership of Hamza Shehbaz Sharif. At that time there was not only the PTI government in Punjab but Hamza of the coalition government. Shahbaz was the Chief Minister of Punjab.

 

ہمارے معاشرے میں رواداری ختم کرکے دشمنی گالم گلوچ کو عام کر کے بھائی کو بھائی سے لڑانے کی سازش کی جا رہی ہے۔ راجہ پرویزاشرف

In our society, a conspiracy is being made to fight brother against brother by ending tolerance and popularizing hostility. Raja Pervaiz Ashraf

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,01،مئی,2023) قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویزاشرف نے کہا ہے کہ ہمارے معاشرے میں رواداری ختم کرکے دشمنی گالم گلوچ کو عام کر کے بھائی کو بھائی سے لڑانے کی سازش کی جا رہی ہے پاکستان اس طرح کی صورتحال کا متحمل نہیں ہو سکتا سیاست دانوں کا کام قوم کو تقسیم کرنا اور لڑانا نہیں بلکہ پوری قوم کو ایک تسبیح میں پرو کر ان میں رواداری بھائی چارے اور برداشت کو فروغ دینا ہوتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلیام اعوان میں سمندر پار پاکستانی ملک حسنین اعوان کی طرف سے دی گئی عید ملن پارٹی میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ دشمن ہمیں تقسیم کرنا چاہتا ہے ہمیں دانشمندی سے کام لینا ہو گا اور ایسے ہر عمل سے گریز کرنا ہوگا جس سے فائدہ ہمارے دشمن کو پہنچتا ہو۔انہوں نے کہا کہ ہماری افواج ہمارے بچے ہیں جنہوں نے مادر وطن کے لیئے عظیم قربانیاں دی ہیں ہمارے قبرستان شہدا سے بھرے پڑے ہیں سوشل میڈیا پر سوچے سمجھے بغیر فوج کے خلاف نفرت پھیلانا ہمارے دشمن کا ایجنڈا ہے جس کا مقصد ہمیں کمزور کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاست کرنا اور اقتدار میں آنا ہر سیاسی جماعت کا حق ہے مگر اس مقصد کے لیئے اپنے ہی قومی اداروں کی توہین اور نفرت انگیزی کی اجازت نہیں دی جا سکتی ہمیں دشمنوں کے عزائم کو ناکام بنانا ہے۔اداروں پر دشنام طرازی کرنے والے مٹھی بھر لوگ کامیاب نہیں ہوسکتے یہ ہوش کے ناخن لیں جس اسمبلی میں یہ خود بیٹھیں وہ اچھی جس اسمبلی سے یہ مستعفی ہو جائیں وہ بری کیسے؟جس اسمبلی میں یہ نہ بیٹھیں اسے توڑ دیا جائے ایسا نہیں ہوسکتا یہ جمہوری طرز عمل نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج اگر ہم پاکستان کا دفاع نہیں کریں گے اور اپنی افواج کے ساتھ کھڑے نہیں ہونگیتو نقصان ملک کا ہوگا،افراد کی غلطیوں کی نشاندھی بند کمرے میں کریں سستی شہرت کے حصول کے لئے ٹی وی و سوشل میڈیا پر فوج کے خلاف بات کرنا ہندوستان کے نیوز چینلز کو پاکستان کے خلاف زہر اگلنے کا موقع دینے کے مترادف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب جنرل مشرف نے اقتدار سنبھالا تو اگلے ہی روز گوجر خان شہر کے چوک میں میرے سیاسی مخالفین بینر لگائے بیٹھے تھے کہ جنرل مشرف قدم بڑھاؤ ہم تمھارے ساتھ ہیں یہ ہے انکا اصل چہرہ،میں الیکشن مہم کے دوران پنجاب بھر میں جاؤں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے وقار کے ساتھ ہماری عزت وقار جڑی ہوئی ہے نوجوان نسل محب وطن ہے اسے ملک دشمنوں کے ہاتھوں میں کھلونا نہیں بننے دیں گے۔

 

Kallar Syedan- Speaker of the National Assembly, Raja Pervezashraf, has said that by making enmity common, Pakistan cannot afford such a situation. Not to divide and fight, but to glorify the whole nation and promote tolerance, and brotherhood. He expressed these views at the Eid Milin party given by Hasnain Awan, in Kalyam Awan, while addressing, He said that the enemy wants to divide us. We have to act wisely and avoid any action that benefits our enemy. He said that our forces are our children who have made great sacrifices for the motherland, our cemeteries are full of martyrs, and spreading hatred against the army without thinking on social media is the agenda of our enemy, whose aim is to weaken us. He said that doing politics and coming to power is the right of every political party but insulting and hating our own national institutions for this purpose cannot be allowed to thwart the ambitions of our enemies. A handful of people who insult institutions cannot succeed. This is not a democratic practice. He said that today if we do not defend Pakistan and do not stand with our forces, the loss will be to the country. Talking is tantamount to giving Indian news channels an opportunity to spew venom against Pakistan. He further said that when General Musharraf assumed power, the very next day, his political opponents were sitting in the square of Gujar Khan city with banners saying General Musharraf step forward, we are with you. This is his real face. He further said that our honor and dignity are connected with the dignity of Pakistan. The young generation is patriotic and will not let it become a toy in the hands of the enemies of the country.

 

سوئی گیس کے بعد واپڈا کی تقسیم کار کمپنیوں نے بھی صارفین کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کے لیئے سلیب ریٹ کو متعارف کروادیا

After Sui Gas, WAPDA’s distribution companies also introduced slab rates to rob consumers with both hands

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,01،مئی,2023  سوئی گیس کے بعد واپڈا کی تقسیم کار کمپنیوں نے بھی صارفین کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کے لیئے سلیب ریٹ کو متعارف کروایا ہے جس کا مقصد استعمال شدہ یونٹ سے بھی کئی گنا زائد بلوں کی وصولی ہے۔سلیب (1) 272 روپے سلیب (2) 1257 روپے سلیب (3)4570 روپے سلیب (4)9125 روپے،سلیب (5) 18227 روپے، سلیب (6)18290روپے۔ پہلے سلیب ریٹ اور دوسرے میں فرق 1000 روپے کا ہے تو دوسرے سے تیسرے میں فرق 3300 روپے کا ہے،تیسرے سلیب اور چوتھے کا فرق 9000 روپے کا ہے اور یہ سلیب دور حاضر کا سب سے بڑا سرکاری چھتری میں فراڈ اور دھوکہ ہے۔صرف ایک دن ریڈنگ لیٹ لینے سے بل 272 سے 1257 ہو سکتا ہے آج کل بجلی کمپنیاں 300 یونٹ کا بل 3300 بمعہ ٹیکس اور صرف ایک یونٹ اضافہ ہونے پر 301 یونٹ کا 4400 بمعہ ٹیکس وصول کرتی ہیں اور صرف ایک یونٹ اضافے سے آپ کے بل میں 1100 روپے کا اضافہ کردیا جاتا ہے۔ہمارے معزز ارکان پارلیمنٹ سیاسی زعما و قائدین حتکہ ہماری عدالتیں بھی اس پر خاموش ہے جس کی وجہ سے بجلی کمپنیوں ایسٹ انڈیا کمپنی کی طرز پر کروڑوں صارفین بجلی کو دل کھول کر لوٹ رہی ہیں۔

Kallar Seydan- After Sui Gas, WAPDA’s distribution companies have also introduced slab rates to rob consumers with both hands, with the aim of charging bills many times higher than the unit used. Slab (1) Rs 272 Slab (2) ) Rs 1257 Slab (3) Rs 4570 Slab (4) Rs 9125, Slab (5) Rs 18227, Slab (6) Rs 18290 The difference between the first slab rate and the second is 1000 rupees, then the difference between the second and third slab is 3300 rupees, the difference between the third slab and the fourth slab is 9000 rupees and this slab is the biggest fraud and deception in the government umbrella of today. One day of late reading can make the bill from 272 to 1257. Today electricity companies charge 3300 plus tax for 300 units and 4400 plus tax for 301 units and just one unit increase in your bill. 1100 is added. Our respected parliamentarians, political leaders, and even our courts are silent on this, due to which electricity companies are robbing crores of consumers like East India Company.

ملک میں جب بھی الیکشن ہوئے ایک ساتھ ہی ہونگے، راجہ جاوید اخلاص

Whenever elections are held in the country, they will be together, Raja Javed Ikhlas

File photo of Raja Javed Ikhlas

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,01،مئی,2023) مسلم لیگ ن کے سابق پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص نے کہا ہے کہ ملک میں جب بھی الیکشن ہوئے ایک ساتھ ہی ہونگے کیونکہ ملکی مفاد بھی اسی میں ہے کہ صوبوں اور وفاق میں ایک ہی روز عام الیکشن کروائے جائیں، موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لیے دن رات کوشاں ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صدر پاکستان مسلم لیگ ن راس الخمسہ دوبی راجہ ثاقب محمود کے والد محترم ماسٹر محمد شبیر کی وفات پر فاتحہ خوانی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سابق نائب ناظم راجہ ظفر محمود،ملک محمد فیاض آف موہڑہ سندھو،مسعود احمد بھٹی،راجہ آصف محمود بھی موجود تھے۔راجہ جاوید اخلاص نے کہا کہ عمران خان آج قوم کو بتائیں کہ انہوں نے اپنے دور اقتدار میں ملک و قوم کی بہتری کیلئے کیا کیا؟ لنگر خانوں اور کٹوں سے آگے نہ بڑھ سکے نیب نیازی گٹھ جوڑ سے احتساب اور انصاف کا قتل عام کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات ن لیگ کے پیدا کردہ نہیں ہیں اتحادی حکومت پی ٹی آئی کا گند صاف کرنے میں مصروف ہے حکومت کی کوشش ہے کہ معیشت کو استحکام دیا جائے اور حالات درست کئے جائیں مگر اس کیلئے مشکل فیصلے کرنے پڑ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن الیکشن سے بھاگ نہیں رہی ان کی خواہش ہے کہ پورے ملک میں الیکشن اکٹھے ہو ہمیں کسی حوالے سے کوئی خطرہ نہیں انشاء اللہ مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے الیکشن میں کامیابی حاصل کرے گی۔

Kallar Seydan- The former parliamentary secretary of Muslim League-N, Raja Javed Ikhlas, has said that whenever elections are held in the country, they will be held simultaneously because it is in the country’s interest to hold general elections in the provinces and the federation on the same day. We are working day and night for this. He expressed these views while talking after the Fatiha Khwani on the death of the respected Master Muhammad Shabbir, father of Pakistan Muslim League-N Dubai Raja Saqib Mehmood. Former Deputy Nazim Raja Zafar Mahmood, Malik Muhammad Fayyaz of Mohra Sindhu, Masood Ahmed Bhatti, Raja Asif Mahmood were also present on this occasion. Raja Javed Ikhlas said that Imran Khan should tell the nation today what he has done to the country and the nation during his tenure. What did you do to improve? Accountability and justice were massacred by the NAB Niazi nexus, which could not move beyond the anchor houses. He said that the current situation was not created by the PML-N. The coalition government is busy cleaning up the mess of PTI. Efforts are being made to stabilize the economy and correct the situation, but difficult decisions have to be made for this. He said that Muslim League-N is not running away from the election. There is no danger, God willing, Muslim League-N will win the election with a huge majority.

 

ریٹرننگ آفیسر حلقہ پی پی 7 کلرسیداں / کہوٹہ نے 25 امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کر دیئے

The Returning Officer Constituency PP-7 has allotted election symbols to 25 candidates

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,01،مئی,2023) ریٹرننگ آفیسر حلقہ پی پی 7 کلرسیداں / کہوٹہ نے 25 امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کر دیئے۔پہلے پی ٹی آئی کے کرنل محمد شبیر اعوان کو بلا الاٹ کیا گیا تھا ریویو کے بعد اب بلا نئے امیدوار طارق محمود مرتضی کو الاٹ کردیا گیا۔پیپلز پارٹی کے چوہدری ظہیر محمود کو تیر،جماعت اسلامی کے تنویر احمد کو ترازو،پاکستان راہ حق پارٹی کے حافظ محمد احسان کو استری،مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے راجہ صغیر احمد کو پلنگ،راجہ ساجد جاوید ہوائی جہاز،راجہ ندیم احمد جیپ،وسیم اکرم شیخ ٹیلیفون،راجہ عمران ستار عقاب،راجہ وحید احمد چارپائی،راجہ وسیم احمد انسانی آنکھ،شہزاد اکبر بٹ حقہ،طارق محمود مرتضی جنہیں پہلے چارپائی کا نشان الاٹ کیا گیا اب پی ٹی آئی کا بلا الاٹ کردیا گیا۔غلام مرتضی ستی پریشر ککر،محمد احسان استری،بلال یامین ٹانگہ،گل صنوبر کرسی،محمد رضوان سکوٹر،محمد سعید تاج،ڈاکٹر محمد عارف قریشی چھتری،ہارون کمال ہاشمی واٹر کولر،مصدق علی رضا رینچ،ملک سہیل اشرف کیمرہ،ناصر نزیر جھولا،نوید اقبال ریچھ،شہزاد اکبر بٹ پہلے ہی کرنل شبیر اعوان کے حق میں دستبردار ہو چکے ہیں۔پی ٹی آئی کے دیگر امیدوار اب طارق محمود مرتضی کے حق میں ریٹائر ہو رہے ہیں۔

Kallar Seydan- Returning Officer Constituency PP 7 Kallar Syeddan / Kahota has allotted election symbols to 25 candidates. Earlier PTI Colonel Mohammad Shabbir Awan was allotted a bat, after review now new candidate Tariq Mehmood Murtaza was allotted a bat.  Chaudhry Zaheer Mahmood of the PPP, arrow, and Jamaat-e-Islami’s Tanveer Ahmad, scales to Pakistan Rah Haq Party’s Hafiz Mohammad Ehsan, iron to PML-N’s ex-MPA Raja Sagheer Ahmed, Raja Sajid Javed’s airplane, Raja Nadeem Ahmed. Jeep, Waseem Akram Sheikh Telephone, Raja Imran Sattar Eagle, Raja Waheed Ahmed Charpai, Raja Waseem Ahmed Human Eye, Shahzad Akbar Butt Haqqa, Tariq Mahmood Murtaza who were earlier allotted Charpai symbol, now PTI has been given no allotment. Murtaza Sati Pressure Cooker, Muhammad Ehsan Iron, Bilal Yamin Leg, Gul Sanobar Chair, Muhammad Rizwan Scooter, Muhammad Saeed Taj, Dr. Muhammad Arif Qureshi Chhetri, Haroon Kamal Hashmi Water Cooler, Mossadeq Ali Raza Ranch, Malik Sohail Ashraf Camera, Nasir Nazir Jhula. Naveed Iqbal Rech, Shahzad Akbar Butt have already withdrawn in favor of Colonel Shabbir Awan. Other PTI candidates are now retiring in favor of Tariq Mehmood Murtaza.

 

احمد جنرل ہسپتال کلرسیداں میں شیخ وسیم اکرم،شیخ عظیم اکرم اور شیخ ندیم اکرم کی سربراہی میں فری میڈیکل کیمپ

Free medical camp under the leadership of Sheikh Waseem Akram, Sheikh Azim Akram and Sheikh Nadeem Akram at Ahmed General Hospital Kallar Syedan.

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,01،مئی,2023)احمد جنرل ہسپتال کلرسیداں میں شیخ وسیم اکرم،شیخ عظیم اکرم اور شیخ ندیم اکرم کی سربراہی میں فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا جس میں ماہر ڈاکٹرز نے ساڑھے تین سو مریضوں کا مفت معائینہ کیا اور انہیں مفت ادویات فراہم کیں جبکہ دوسو پچاس سے زائد مریضوں کے الٹرا ساؤنڈ اور دیگر ٹیسٹ بھی کیئے گئے۔کیمپ میں ڈاکٹر زین ندیم،ڈاکٹر فرخ عمار،ڈاکٹر نازیہ،ڈاکٹر ایمن ہاشمی،ڈاکٹر واجد علی،ڈاکٹر سجاد حسین،ڈاکٹر تبسم اور ڈاکٹر محتشم علی نے خدمات سر انجام دیں۔مقامی عوامی حلقوں نے ہسپتال انتظامیہ کے اس احسن اقدام کو سراہا ہے

Kallar Seydan- A free medical camp was organized under the leadership of Sheikh Waseem Akram, Sheikh Azeem Akram and Sheikh Nadeem Akram in Ahmad General Hospital, Kallar Sydan, in which expert doctors examined three and a half hundred patients free of charge and provided them with free medicines, while more than two hundred and fifty patients were treated for free. Ultrasound and other tests were also conducted. Dr. Zain Nadeem, Dr. Farrukh Amar, Dr. Nazia, Dr. Ayman Hashmi, Dr. Wajid Ali, Dr. Sajjad Hussain, Dr. Tabasim and Dr. Mohtsham Ali performed services in the camp. This good initiative of the hospital administration is appreciated

Show More

Related Articles

Back to top button