DailyNewsHeadlineOverseas newsPothwar.com
London; At the hands of Hafiz Muhammad Saeed Hashmi of Choa Khalsa, 300 people have accepted Islam by giving Shahada
ہیڈامام شاہ جہاں مسجد ووکنگ حافظ محمد سعید ہاشمی آف چوآخالصہ کے ہاتھ پر اب تک تین سو افراد کلمہ شھادت پڑھ کر اسلام قبول کر چکے ہیں
لندن؛ (پوٹھوار ڈاٹ کام، محمد نصیر راجہ، 01,نومبر 2022)—برطانیہ کی تاریخی مسجد شاہ جہاں کے ہیڈ امام اور مذہبی سکالر حافظ محمد سعید ہاشمی مسجد میں امامت کے فرائض انجام دینے کے ساتھ اسلام کی تبلیغ بھی کر رہے ہیں۔ اس دوارن انھوں نے دو سو نناوے غیر مسلموں کو کلمہ پڑھا کر مسلمان کیا اور آج ایک سفید فام نوجوان نے ان کے ہاتھ پر کلمہ شہادت پڑھ کر اسلام قبول کیا اور یہ تعدا دتین سو ہو گئی۔اس موقع پر حافظ محمد سعید ہاشمی نے کہا کہ دیار غیر میں رہتے ہوئے آپ کا رویہ آپ کے مذہب کی عکاسی کرتا ہے۔انھوں نے کہا کہ یہ ایک پرمسرت مقام ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ ہمارا اخلاق اور رویہ اگر رسول پاک کے اخلاق کے مطابق ہو تو یہ غیر مسلموں کو اپنی طرف کھینچتا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ جب بھی کبھی ان کی غیر مسلموں کے ساتھ بات چیت ہوتی ہے تو وہ ہمیشہ یہ بات کرتے ہیں کہ انھوں نے اسلام کو جتنا پڑھا ہے ان کے آس پاس کے مسلمانوں میں وہ کردار نظر نہیں آتا۔ انھوں نے کہا کہ اگر اس معاشرے میں رہتے ہوئے غیر مسلموں کو بھی ہر معاملے میں شامل رکھیں اور ان کے دکھ سکھ میں شریک ہوں تو کوئی وجہ نہیں کہ وہ لوگ دائرہ اسلام میں نہ آنا چاہیں کیونکہ اسلام پیار محبت اور اخلاقیات کا درس دیتا ہے اور اسی وجہ سے لوگ جوق در جوق دائرہ اسلام میں داخل ہو رہے ہیں۔واضح رہے کہ حافظ سعید ہاشمی جن کا تعلق چوآخالصہ کلر سیداں سے ہے وہ شاہ جہاں مسجد ووکنگ کے سب سے طویل المدت امام ہیں۔
London; (Pothwar.com, Mohammad Naseer Raja, 01, November 2022)—Hafiz Muhammad Saeed Hashmi, the head imam of the historic Shah Jahan Mosque in Britain and a religious scholar, is also preaching Islam while performing the duties of Imamat in the mosque.
During this time, he reverted two hundred and ninety-nine non-Muslims to Islam by giving Shahada, and today a young man accepted Islam by giving Shahadat on his hand, and this number became three hundred.
On this occasion, Hafiz Muhammad Saeed Hashmi said. That your behavior while living in a foreign country reflects your religion.
He said it is a happy occasion and he thinks that if our morals and behavior are in accordance with the morals of the Holy Prophet, it will attract the non-Muslims.
He added that whenever he has a conversation with non-Muslims, they always say that as much as they have studied Islam, they do not see that character in the Muslims around them.
If we interact with non-Muslims on every issue while living in this society and share in their sufferings, then there is no reason why people would not want to come to the circle of Islam because Islam teaches love and ethics, and for this reason, people are entering the circle of Islam one by one.
Hafiz Saeed Hashmi, who belongs to Choa Khalsa Kallar Syedan, is the longest-serving Imam of Shah Jahan Masjid Woking.