کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,09،اکتوبر,2022)—روات پولیس اور محکمہ زراعت کی مشترکہ کاروائی، جعلی کھاد بنانے والی فیکٹری سیل، جعلی فیکٹری کے مالک سمیت12ملزمان گرفتار، 597تھیلے ڈی اے پی کھاد،87تھیلے یوریا کھاداور دیگر متعلقہ سامان برآمد۔ تفصیلات کے مطابق جعلی کھاد بنانے کی اطلاع پر ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض خان کی زیر نگرانی روات پولیس نے آپریشن کیا،آپریشن کے دوران فیکٹری مالک عمران جبکہ دیگر ساتھیوں میں نسیم، منور، ارشد،اللہ دتہ،آفاق، اسد، یٰسین، عامر،صغیر، مقصود اور سلیم کو گرفتار کرلیا،ملزمان سے 597تھیلے ڈی اے پی کھاد،87تھیلے یوریا کھاداور دیگر متعلقہ سامان برآمدہوا، ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض خان کا کہنا تھاکہ قانون شکنی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی،جعل سازی کر کے شہریوں کو دھوکہ دینے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
Rawat ( Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 09, October 2022)- Rawat police and agriculture department joint operation, fake fertilizer manufacturing factory sealed.
A total of 597 bags of DAP fertilizer and 87 bags of urea fertilizer and other related were confiscated, and 12 people including the owner were also arrested.
Rawat Police under the supervision of SSP Operations Waseem Riaz Khan conducted the operation on the information about the recovery of goods, and production of fake fertilizer, the factory owner Imran was arrested, while other associates were Naseem, Manwar, Arshad, Allah Ditta, Afaq, Asad, Yasin, Aamir, Sagheer, Maqsood, and Saleem were also arrested.
law-breaking will not be tolerated under any circumstances, SSP Operations Wasim Riaz Khan said, those who cheat the citizens by forgery cannot escape the grip of the law.