DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Sadaqat Ali Abbasi presided over the meeting of senior organizational officials of Pakistan Tehreek-e-Insaf Tehsil Kahuta

صداقت علی عباسی کے زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ کے سینئر تنظیمی عہدیداران کا اجلاس

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،8اکتوبر2022)
مستعفی ایم این اے صداقت علی عباسی کے زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ کے سینئر تنظیمی عہدیداران کا اجلاس کا انعقاداجلاس میں سینئر نائب صدر ضلع طارق محمود مرتضیٰ، صدر تحصیل کہوٹہ راجہ وحید احمد خان اور دیگر سینئر عہدیداران کی بھر پور اجلاس میں تنظیم سازی کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور مختلف یونین کونسل کی تنظیموں کو جلد از جلد مکمل کرنے پر اتفاق ہوااجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ جن یونین کونسلرزپر اتفاق رائے موجود ہے وہاں کے فلفور نوٹیفیکیشن جاری کئے جائینگے تنظیمی عہدیداران نے تحصیل کہوٹہ کے کل اخبارات میں جاری ہونے والے ٹینڈرز کے مطابق سڑکوں کے تاریخی پیکیج دینے پر ایم این اے صداقت علی عباسی کو خراج تحسین پیش کیااس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صداقت علی عباسی نے کہا کہ کل کے جاری ہو نے والے ٹینڈرز کے بعد تحصیل کہوٹہ میں بڑی سڑکوں کی تعداد 38 ہو چکی ہے جن پر اربوں روپے کی لاگت آئی ہے اخبارات میں جاری ہونے والے 14 بڑی سڑکوں کیٹینڈرز کا کریڈٹ میرے علاوہ میری ٹیم کے اہم ممبران کوآرڈینیٹر حلقہ این اے 57 قدیر احمد عباسی کی شبانہ روز محنت اور طارق محمود صاحب کی رہنمائی اور مدد کو جاتا ہے علاوہ ازیں کہوٹہ سے راولپنڈی اور کہوٹہ سے بیور چوک ٹورزم ہائی وے لنک (لاگت ایک ارب 11 کروڑ)، پنجاڑ کلٹیہ روڈ (لاگت 79 کروڑ) اور پنجاڑ نڑھ روڈ (لاگت 83 کروڑ) کے کاموں کے آغاز جلد کرواکے کہوٹہ کی سیاسی تاریخ کا ریکارڈ قائم کر دینگے انشا ء اللہ اکتوبر کا مہینہ ان تمام سڑکوں کے افتتاح سنگ بنیاد کی تقریبات میں گزرے گاامید کی جاتی ہے کہ اگلی سہ ماہی میں 32 کلو میٹر ٹورزم ہائی وے کاچوک پنڈوڑی تا بیور پورشن مکمل ہو جائے گا اور اسی عرصے میں پنجاڑ نرڑ پنجپیر تا کوٹلی ستیاں پورشن پر بھی کام شروع کروا دیں گے۔ہمارا مقابلہ ماضی کے سیاستدانوں کے 35 سالوں سے ہے کہوٹہ کی سیاست پر نظر رکھنے والے لوگوں کے سامنے کھلا چیلنج ہے کہ وہ اکیلے اس دور حکومت کے منصوبوں کو ماضی کے 35 سالوں سے زیادہ پائیں گے۔

Mator, Kahuta (Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 8 October 2022)
Ex MNA Sadaqat Ali Abbasi presided over the meeting of Pakistan Tehreek-e-Insaf Tehsil Kahuta senior organizational officials. The performance of various union councils was reviewed and it was agreed to complete the organization of various union councils as soon as possible. Sadaqat Ali Abbasi, speaking on the occasion, said that after the tenders were issued yesterday, the number of major roads in Tehsil Kahota has increased. There have been 38 which have cost billions of rupees. The credit of the 14 major road tenders published in the newspapers is due to me and the important members of my team go to Apart from this, the works of Kahuta to Rawalpindi and Kahuta to Bior Chowk Tourism Highway Link (cost 1 billion 11 crore), Panjar Kaltia Road (cost 79 crore) and Panjad Narh Road (cost 83 crore) will be started soon. The record will be established, God willing, the month of October will be spent in the inauguration of all these roads. Nara will also start work on Panjpir to Kotli Sattian Portion. Our competition is with the politicians of the past for 35 years.

راجہ کاشف جنجوعہ کی سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی راولپنڈی محمد راشد علی سے ملاقات

Raja Kashif Janjua meeting with Secretary Regional Transport Authority Rawalpindi Muhammad Rashid Ali

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،8اکتوبر2022)
نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت وائس چیئرمین چیف منسٹر کمپلیمنٹ سیل ڈسٹرکٹ راولپنڈی راجہ کاشف جنجوعہ کی سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی راولپنڈی محمد راشد علی سے ملاقات۔ملاقات میں راولپنڈی کمپلینٹ سیل ٹیم کے دیگر عہدیدران بھی ہمراہ موجود تھے ضلع میں پبلک ٹرانسپورٹ کے بڑھتے ہوئے کرایوں کے حوالے سے گفتگو۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل راولپنڈی کمپلینٹ سیل ٹیم کی سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی راولپنڈی محمد راشد علی سے ان کے آفس میں “تاریخ جنجوعہ راجپوت “کے مصنف راجہ مشتاق احمد جنجوعہ کے بھتیجے نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت وائس چیئرمین چیف منسٹر کمپلیمنٹ سیل ڈسٹرکٹ راولپنڈی اور دیگر عہدیدران چیئرمین خالد جدون، وائس چیئرمین قاسم شہزاد،وائس چیئرمین خرم شہزاد، وائس چیئرمین ثاقب خان جدون نے ملاقات کی اس موقع پر انہوں نے عوام کو ریلیف دینے کے لیے سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی راولپنڈی محمد راشد علی پبلک ٹرانسپورٹ کے بڑھتے ہوئے کرایوں کے حوالے سے گفتگوکی جس پر انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ اس پر عمل درآمد ہو گا کرایہ ناموں کو چیک کیا جائے اور جو پبلک ٹرانسپورٹ والاقانون کی خلاف ورزی میں پایا گیا تو اس کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گئی اس موقع پرراولپنڈی کمپلینٹ سیل ٹیم نے سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی راولپنڈی محمد راشد علی سے یہ مطالبہ کیا ہے غریب عوام کو ریلیف دینے کے لیے وہ زیادہ سے زیادہ کم کراے والی بسیں چلاہیں تاکہ عام عوام کو ریلیف مل سکے۔

نوید افتخار چوہدری کو شمالی پنجاب پی ٹی آئی یوتھ ونگ کا جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارک باد

Congratulations to Naveed Iftikhar Chaudhry on being elected General Secretary of North Punjab PTI Youth Wing

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،8اکتوبر2022)
نوید افتخار چوہدری کو شمالی پنجاب پی ٹی آئی یوتھ ونگ کا جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارک بادپیش کرتے ہیں پی ٹی آئی قیادت نے نوید افتخار چوہدری کے عہدہ دے کر پی ٹی آئی کے کارکنوں کے حوصلے بلند کیے ہیں انشاء اللہ پارٹی مزید مضبوط ہو گئی ان خیالات کا اظہار کا نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ انتخاب عربی المعروف انتی راجہ سوئٹزرلینڈ رہنما پاکستان تحریک انصاف اور نوجوان سیاسی شخصیت عمار عربی ستی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت نے خان صاحب کے حقیقی جانثار سپاہی نوید افتخار کو شمالی پنجاب میں لگانوجوانوں کے دل جیت لیے ہیں ہم نوید افتخار چوہدری کو شمالی پنجاب پی ٹی آئی یوتھ ونگ کا جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارک بادپیش کرتے ہیں نوید افتخار چوہدری قائد محترم عمران خان کے پرانے سپاہی ہیں اور نوجوان میں ایک پسندیدہ شخصیت ہیں اس سے نوجوان پارٹی کیلئے مزید جوش و جزبے سے کام کریں گے ہم دعا گو ہیں کہ اللہ پاک نوید افتخار چوہدری کو مزید ترقی دے۔

میلاد انتہائی عقیدت و احترام کے مناہیں گے

Milad will be celebrated with utmost devotion and respect

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،8اکتوبر2022)
معروف مذہبی و سماجی شخصیت سید نجم الحسن نقوی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کل تمام عاشقان مصطفیﷺ پیارے آقاکا میلاد انتہائی عقیدت و احترام کے مناہیں گے آپ کی تشریف آوری سے کائنات کا ذرہ ذرہ وجدان میں آگیا اور ظلمت کے اندھیرے چھٹ گئے اور پوری کائنات منور ہوگئی انہوں نے کہا کہ افسوس ہے کہ ہم سیرت طیبہ سے دور ہوچکے ہیں جس کی وجہ ہماری زندگی میں بحرانوں کا سامنا ہے کائنات میں سب سے عظیم انقلاب حضور کی تشریف آوری ہے جو دنیا کیلئے ہدایت امن اور محبت کا پیغام ہے ماہ ربیع الاوّل سارے عالم انسانیت کے لئے خوشی اور امن کا پیغام ہے رحمتہ اللعالمین کی تشریف آوری سے ظلم و بربریت کا خاتمہ اور سکون واطمینان اور بھائی چارے کی فضاء کو فروغ نصیب ہواہے انہوں نے کہا کہ حضور کی آمد سے دنیا سے اندھیرا اور تاریکی ختم ہو گی اورہر طرف اجالا ہو گیا پسماندہ اور معاشرے کے ستائے ہوئے افرادکو پرسکون زندگی گزارنے کا موقع ملاانہوں نے کہا کہ غلامان مصطفی ربیع اوّل کے مہینے میں ملک بھر میں حضور سے محبت اور عشق رسول کا ایسا ثبوت پیش کریں کہ دشمنان اسلام اپنے عزائم میں ناکام ہو جائیں میلاد النبی کی خوشیاں منانا نبی کریم سے اظہار محبت کا عظیم ذریعہ ہے۔

عید میلاد النبی انتہائی عقیدت و احترم کے ساتھ مناہیں,ڈاکٹر محمد عارف قریشی

Eid Milad-ul-Nabi is celebrated with great devotion and respect, Dr. Muhammad Arif Qureshi

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیراحمد جنجوعہ،08اکتوبر2022)
ڈاکٹر محمد عارف قریشی صدر مرکزی میلاد کمیٹی تحصیل کہوٹہ و صدر انجمن فدایان رسولﷺ نے نمائندئے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام عاشقان رسولﷺ عید میلاد النبی انتہائی عقیدت و احترم کے ساتھ مناہیں،شہر کوبرقی قمقموں،جھنڈیوں سے سجایا جائے گا،مرکزی میلاد کمیٹی کے اراکین شہر بھر کا دورہ کریں گی دوکانداروں کو سجاوٹ کے حوالے سے کہیں اوران کو جلوس میں شرکت کی دعوت دیں گے مرکزی جلوس بارہ ربیع الاول اور دیگر پروگرام و انتظامات کو حتمی شکل دی گئی تفصیل کے مطابق صدر مرکزی میلاد کمیٹی تحصیل کہوٹہ و صدر انجمن فدایان رسولﷺڈاکٹر محمد عارف قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی جلوس بارہ ربیع الاول اور دیگر پروگرام و انتظامات کو حتمی شکل دی گئی تحصیل بھر سے میلاد کیمٹیوں کے جلوس مر کزی جامع کہوٹہ میں جمع ہونگے وہاں سے مرکزی جلوس جامع مسجد کہوٹہ سے نکالا جائے جو مقررہ راستوں سے ہوتا واپس مر کزی جامع مسجد کہوٹہ میں اختتام پذیر ہو گا جہاں ملک کے نامور عالم دین شان مصطفیﷺ بیان کر یں اورثنا خوان مصطفیﷺنبی پاک ﷺ کی پاک بارگاہ میں ہدیہ عقیدت پیش کریں گے انہوں نے کہا جلوس کے راستے دودھ، شربت کی سبیلیں بھی لگائی جاہیں گئی مختلف مقامات پر علمائے کرام کے بیانات بھی ہونگے اور تحصیل بھر کے ثنا خوان مصطفیﷺنبی پاک ﷺ کی پاک بارگاہ میں ہدیہ عقیدت پیش کریں گے انہوں نے مرکزی جلوس کی سیکورٹی، صفائی اور دیگر انتظامات کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ڈی،ایس،پی کہوٹہ،ایس،ایچ،او کہوٹہ اور چیف میونسپل آفیسر کہوٹہ سمیت انتظامی افسران سے ملاقات ہو گئی ہیں اور تمام انتظامات مکمل ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button