DailyNewsHeadlinePothwar.comRawat
Rawat; Due to the bad strategy of the administration, the GT Road and Express Highway in Rawat were closed for hours
انتظامیہ کی ناقص حکمت عملی کے باعث روات میں جی ٹی روڈ اور ایکسپریس ہائی وے کو گھنٹوں بند رکھ کر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی جانے والوں کو روک دیا گیا
روات (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,29،ستمبر,2022)—انتظامیہ کی ناقص حکمت عملی کے باعث روات میں جی ٹی روڈ اور ایکسپریس ہائی وے کو گھنٹوں بند رکھ کر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی جانے والوں کو روک دیا گیا کسان ریلی کے اسلام آباد میں دھرنے کو روکنے کے لیئے بدھ کی صبح چھ بجے کے بعد ٹی چوک روات میں کنٹینر رکھ کر انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی جانے والی ہر قسم کی ٹریفک کو بند کردیا اس دوران موٹر ویز پولیس کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ راستے تین ایام تک بند رکھے جا سکتے ہیں اس دوران سے ملک کے طول و عرض سے اسلام آباد راولپنڈی کے لیئے این 5 پر آنے والی ہزاروں گاڑیوں اور مسافر پھنس گئے میلوں لمبی گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں اس دوران ایمبولینسز بھی ہجوم میں پھنسی رہیں اسلام آباد راولپنڈی میں ملازمت کرنے والی خواتین و حضرات اور طلبہ اپنے دفاتر اورتعلیمی اداروں میں نہ پہنچ سکے انتظامیہ نے اس وقت جی ٹی روڈ کو مکمل بند کردیا جب کسان ریلی ابھی گوجرانولہ موجود تھی اس طرح چار گھنٹے ایکسپریس وے اور جی ٹی روڈ کو مکمل بند رکھا گیا چار گھنٹوں بعد دونوں شاہراؤں کو امدورفت کے لیئے کھول دیا گیا پھر کسان ریلی کی آمد کے موقع پر بھی راستہ بند کرنے کی کوشش کی گئی مگر کسان ریلی کے شرکا ٹی چوک سے اسلام آباد میں داخل ہونے میں کامیاب ہو گئے اس طرح جس ریلی کی اسلام آباد راولپنڈی آمد روکنے کے لیئے کنٹینر لگا کر گھنٹوں شاہراؤں کو بند کیا گیا ہزاروں مسافروں معمر افراد بچوں اور مریضوں اور خواتینوں کو ستایا گیا اس کے باوجود کسان ریلی ٹی چوک کراس کرکے اسلام آباد کی حدود میں داخل ہو گئی۔
Rawat (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 29, September 2022) – Due to the poor strategy of the administration, the GT Road and Express Highway in Rawat were closed for hours, stopping the people from going to the federal capital Islamabad and Rawalpindi.
In order to stop the Kisan rally in Islamabad, after six o’clock in the morning on Wednesday, the administration stopped all traffic going to the federal capital Islamabad and Rawalpindi by placing a container in T Chowk Rawat.
It was announced that the roads can be closed for three days. Since then, miles-long queues of vehicles and passengers have been stuck on the N5 from Islamabad to Rawalpindi. The working women and men and students in Islamabad Rawalpindi were stuck in the crowd and could not reach their offices and educational institutions.
The T-road was completely closed after four hours, and both the highways were restored It was opened for traffic, then an attempt was made to block the road even on the occasion of the arrival of the farmers’ rally, but the participants of the farmers’ rally managed to enter Islamabad from T Chowk, thus stopping the arrival of the rally in Islamabad, Rawalpindi. The roads were blocked for hours by placing containers for it, and thousands of passengers, elderly people, children, patients and women were harassed, despite this, the Kisan rally crossed T Chowk and entered the limits of Islamabad.