DailyNewsHeadlineOverseas newsPothwar.com

Norway; Financial assistance to Rajanpur flood victims by Pothohar Welfare Society Norway

ناروے۔ پوٹھوہار ویلفیئر سوسائٹی ناروے کی جانب سے راجن پور میں متاثرین سیلاب کی مالی امداد

ناروے(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عقیل قادر,29،ستمبر,2022)—پوٹھوہار ویلفیئر سوسائٹی ناروے کی جانب سے جنوبی پنجاب ضلع راجن پور کی تحصیل فاضل پور میں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں میں لاکھوں روپے تقسیم کیے گئے۔ پوٹھوہار ویلفیئر سوسائٹی کے وفد کی قیادت سوسائٹی کے فنانس سیکریٹری عقیل قادر نے کی جبکہ وفد میں اوسلو کے معروف سماجی رہنما حاجی محمد سعید اور گوجرخان سے محمد سفیر شامل تھے۔ پوٹھوہار ویلفیئر سوسائٹی کے وفد نے فاضل پور میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی قائم کردہ منہاج خیمہ بستی کا دورہ کیا جس میں پچاس خاندانوں کے تقریباََ 300 افراد مقیم ہیں۔ اس موقع پر متاثرین سیلاب نے وفد کو بتایا کہ سیلابی ریلوں اور بارشوں کی وجہ سے ان کے گھر، مال مویشی اور کھیتوں میں پکی فصلیں تباہ ہو گئی ہیں۔ وفد کی کچھ ایسے خاندانوں سے بھی ملاقات ہوئی جن کے کئی افراد سیلابی ریلے کی زد میں آ کر ہلاک ہو ئے۔ اس موقع پر وفد نے تمام خیموں کا دورہ کیا اور ہر فیملی کی مالی معاونت کی۔ اس موقع پر حاجی محمد سعید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوٹھوہار ویلفیئر سوسائٹی نے مشکل وقت میں اپنے ہم وطنوں کی مدد کر کے محب وطن پاکستانی ہونے کا عملی ثبوت دیا ہے اور انکا یہ عمل قابل ستائش ہے۔ عقیل قادر نے حاجی محمد سعید اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تعاون کرنے پر انکا شکریہ ادا کیا اور ناروے سے مالی معاونت کرنے والے پوٹھوہار ویلفیئر سوسائٹی کے ممبران اور دیگر افراد کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے خیمہ بستی میں مقیم خاندانوں کی تمام ضروریات زندگی کو احسن طریقے سے پورا کرنے پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے کوارڈینٹر محمد اشرف ایڈووکیٹ نے گفتگو کرتے ہوئے پوٹھوہار ویلفیئر سوسائٹی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ اگلے مرحلے میں ان متاثرہ خاندانوں کے گھر تعمیر کیے جائیں گے جس کے لیے لوگوں کے مزید تعاون کی ضرورت ہو گی۔

Norway (Pothwar.com, Aqil Qadir, 29, September 2022) – Pothohar Welfare Society Norway has distributed lakhs of rupees to flood-affected families in Fazilpur Tehsil of Rajanpur District, South Punjab.

The delegation of Potohar Welfare Society was led by Aqil Qadir, Finance Secretary of the society, while the delegation included well-known social leaders of Oslo, Haji Muhammad Saeed and Muhammad Safir from Gujar Khan.

The Potohar Welfare Society delegation visited the Minhaj camp set up by the Minhaj Welfare Foundation in Fazilpur where about 300 people from fifty families are living. On this occasion, the flood victims told the delegation that their houses, livestock and ripe crops in the fields have been destroyed due to the floods and rains.

The delegation also met with some families, many of whose members died due to the floods. On this occasion, the delegation visited all the tents and provided financial support to each family.

Speaking on this occasion, Haji Muhammad Saeed said that Pothohar Welfare Society has given practical proof of being patriotic Pakistanis by helping their countrymen in difficult times and their action is commendable.

Aqil Qadir thanked Haji Muhammad Saeed and Minhaj Welfare Foundation for their support and appreciated the efforts of members of Potohar Welfare Society and others who contributed financially from Norway. He paid tribute to the Minhaj Welfare Foundation for fulfilling all the needs of the families living in the camp.

Muhammad Ashraf Advocate, coordinator of Minhaj Welfare Foundation, while speaking, expressed his sincere gratitude to Pothohar Welfare Society and said that in the next phase, the houses of the affected families will be constructed, which will require more support from the people.

Show More

Related Articles

Back to top button