اوسلو,ناروے(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،عقیل قادر،24جولائی,2022)— تحریک کشمیر ناروے کے زیر اہتمام یوم شہدائے کشمیر کے حوالے سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے کشمیری و پاکستانیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی سفیر پاکستان بابر امین تھے جبکہ دیگر مہمانوں میں اوسلو کی معروف سیاسی شخصیت شعیب سلطان، ڈاکٹر مبشر بنارس اور راجہ مقبول حسین صدر کشمیر یکجہتی موومنٹ شامل تھے۔ سفیر پاکستان بابر امین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تیرہ جولائی 1931 میں ڈوگر افواج نے سرینگر سینٹرل جیل کے باہر بائیس کشمیریوں کو شہید کیا۔ کشمیریوں نے ڈوگر افواج کی طرف سے برسنے والی گولیوں کا راستہ اپنے سینوں سے روکا لیکن اپنے عزم میں کوئی کمی نہ آنے دی۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے آج بھی کشمیری بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید ہو رہے ہیں اور ہندوستان کشمیر میں بدترین ریاستی دہشتگردی کر رہا ہے۔ راجہ مقبول حسین نے کہا کہ تیرہ جولائی کا یہ واقعہ تحریک آزادی کشمیر میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے آباؤ اجداد گذشتہ دو صدیوں سے آزادی کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں اور وہ وقت دور نہیں جب ہندوستان سے کشمیر آزاد ہو کر رہے گا۔ تقریب سے آصف حمید ویلفیئر اتاشی سفارتخانہ پاکستان، ڈاکٹر مبشر بنارس، شعیب سلطان، شاہ حسین کاظمی صدر تحریک کشمیر ناروے، چوہدری رفاقت علی نائب صدر تحریک کشمیر ناروے اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
Oslo, Norway (Pothwar.com, Aqil Qadir, July 24, 2022)- A seminar was organized regarding Kashmir Martyrs’ Day organized by Tehreek Kashmir Norway, in which Kashmiris and Pakistanis from all walks of life participated in a large gathering.
Ambassador of Pakistan Babar Amin was the chief guest of the event, while other guests included Oslo’s well-known political figure Shoaib Sultan, Dr. Mubasher Banaras and Raja Maqbool Hussain, President Kashmir Solidarity Movement.
Pakistan Ambassador Babar Amin while speaking said that on July 13, 1931, Dogar forces martyred twenty-two Kashmiris outside the Srinagar Central Jail. The Kashmiris blocked the way of the bullets rained by the Dogar forces with their chests but did not let their determination weaken. He said that unfortunately even today Kashmiris are being martyred by the Indian army and India is doing the worst state terrorism in Kashmir.
Raja Maqbool Hussain said that this incident of 13th of July is a milestone in the freedom movement of Kashmir. He said that our forefathers have been making sacrifices for freedom for the last two centuries and the time is not far when Kashmir will be freed from India. Asif Hameed Welfare Attaché Embassy of Pakistan, Dr. Mubasher Banaras, Shoaib Sultan, Shah Hussain Kazmi President Tehreek Kashmir Norway, Chaudhry Raffakat Ali Vice President Tehreek Kashmir Norway and others also addressed the event.