نارتھ ہمپٹن۔ یوکے (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ,23جون2022)—سماجی تنظیم فاطمہ ٹرسٹ نارتھ ہمپٹن (یوکے) کی جانب سے لارڈ قربان کو ایوارڈ دیا گیا۔ آزاد کشمیر اور پاکستان میں سماجی، فلاحی، رفاہی، ایل او سی قربانی پراجیکٹ اور ملین ٹری پراجیکٹ کے حوالے سے متحرک فاطمہ ٹرسٹ نارتھ ہمپٹن (یوکے) نے برطانوی ہاؤس آف لارڈز کے رکن کشمیری نژاد لارڈ قربان حسین چوہدری کو انکی مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے، پاکستان اور برطانیہ کے درمیان ہم آہنگی، بہترین تعلقات اور چیئریٹی اداروں کی سرپرستی کرنے پر سال 2022 ء کے ایوارڈ اور تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا۔ 16 جون 2022 ء بروز جمعرات کو فاطمہ ٹرسٹ نارتھ ہمپٹن (یوکے) کے ہیڈکوارٹر میں منعقدہ ایک پُروقار تقریب میں چیئرمین فاطمہ ٹرسٹ جناب عبدالحلیم جنجوعہ نے انہیں اپنے دست مبارک سے ایوارڈ پیش کیا۔ اس موقع پر برطانوی ممبر آف پارلیمنٹ کشمیری نژاد برطانوی محمد یٰسین ایم پی، محمد زاہد راجہ، کونسلر عزیز الرحمٰن، ناظم شاہ، شعیب ساگر جنجوعہ، عابد راجپوت اور آصف جنجوعہ کے علاوہ دیگر موجود تھے۔
Northampton UK (Pothwar.com, 23 June 2022) * Lord Qurban was given the award by the social organization Fatima Trust Northampton (UK). Fatima Trust Northampton (UK), which is active in social and welfare, LOC Qurbani project and Million Tree project in Azad Kashmir and Pakistan, has asked Kashmiri-born Lord Qurban Hussain Chaudhry, a member of British House of Lords, to address their Kashmir issue and awarded him the 2022 Award and Certificate of Appreciation for highlighting at the international level, coordination between Pakistan and the United Kingdom, excellent relations and sponsorship of charities. Mr. Abdul Haleem Janjua, Chairman, Fatima Trust, presented the award to Fatima Trust, Northampton (UK) on Thursday, June 16, 2022 at a prestigious ceremony held at its headquarters. Apart from Mohammad Yasin MP, Mohammad Zahid Raja, Councilor Aziz-ur-Rehman, Nazim Shah, Shoaib Sagar Janjua, Abid Rajput and Asif Janjua were also present on the occasion.