DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Stray dogs removed from Mohalla Chahat in Kahuta

محلہ چاہات کہوٹہ میں آوارہ اور باولے کتوں کو تلف کر دیے گے

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،11جون2022)
اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ سیمل مشتاق اور سی او کہوٹہ نبیل ریاض کی خصوصی ہدائیت پرمحلہ چاہات کہوٹہ سے انچارج سنیٹر ی ورکرطالب حسین کی نگرانی میں آوارہ اور باولے کتوں کو تلف کر دیے گے عوامی حلقوں کا انتظامیہ کی اس کاروائی پر اطمنان کا اظہار کیا۔تفصیل کے مطابق محلہ چاہات کہوٹہ میں کافی عرصہ سے آوارہ اور باولے کتوں کی بھر مار تھی جو آئے روز کسی نہ کسی بچے، بوڑھے یا جانور کا ٹ دیتے تھے مسلم لیگی کارکن راجہ تنویر بنارس کی طرف سے نشائندی پر اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ سیمل مشتاق اور سی او کہوٹہ نبیل ریاض کی خصوصی ہدائیت پرانچارج سنیٹر ی ورکرطالب حسین کی نگرانی میں ورکر بشارت نے آوارہ کتوں کو تلف کیاعوامی حلقوں کا انتظامیہ کی اس کاروائی پر اطمنان کا اظہار کیا ہے۔

Mator (Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 11 June 2022)
On the special instructions of Assistant Commissioner Kahuta Samil Mushtaq and CO Kahuta Nabil Riaz, under the supervision of Senator Worker Talib Hussain in charge of Mohalla Chahat Kahuta, stray dogs are eradicated. According to Mohalla Chahat Kahuta, for a long time there were stray and mad dogs which used to bite some children, old people or animals every day. On the instructions of Muslim League worker Raja Tanveer Banaras On the special instructions of Kahuta Nabil Riaz, under the supervision of Sanitary Worker Talib Hussain, Worker Basharat stray dogs were destroyed. Public circles have expressed satisfaction over this action of the administration.

سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان کے کاغذات نامزدگی جانچ پڑتال کے بعد منظور کسی بھی قسم کا اعتراض نہ ہوا،

After scrutinizing the nomination papers of former MPA Colonel Muhammad Shabir Awan, no objection was raised

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،11جون2022)
سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان کے کاغذات نامزدگی جانچ پڑتال کے بعد منظور کسی بھی قسم کا اعتراض نہ ہوا،ساتھیوں،دوستوں ووٹروں، سپورٹروں، کارکنوں،ورکروں کی طرف سے مبارکباد کرنل ر شبیر اعوان امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون کے ہمراہ سابق ایم این اے حلقہ این اے ستاون غلا م مرتضی ستی، سنیئر ایڈوکیٹ آفسپر یم کو رٹ راجہ ایم ستار اللہ ایڈو کیٹ، سابق تحصیل صد ر کہوٹہ راجہ خورشید احمد ستی، ملک شا ہ زیب اعوان،نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت محمد عدیل، نوید ستی آف کلیال،تظرف ستی،ملک نذاکت کلر سیداں،ملک عمران کلر سیداں ماسٹر ذبیر کلانہ، چوہدری واحد پیکاں،سردار ارشد مجید، سردار فیضان خانزادہ،،شیخ شکیل احمد سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات انکے ہمراہ مو جو د تھے تمام افراد نے کرنل محمد شبیر اعوان کو مبارکباد پیش کی اور مسترکہ طور الیکشن مہم زو ر و شو ر سے شروع کر نے کا اعلان اس موقع پر کرنل محمد شبیر اعوان نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں اللہ پاک کا شکر ادا کر تا ہوں اللہ پاک کی ذات پر مکمل ایمان ہے حلقے کی عوام تعاون کر یں انشاء اللہ بہتری آئے گی۔

اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ سیمل مشتاق کا چیف آفیسر کے ہمراہ کہوٹہ شہر کا دورہ ناجائز منافع خوروں کے خلاف کاروائی

Assistant Commissioner Kahuta Samil Mushtaq visits Kahuta city with Chief Officer Action against illicit profiteers

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،11جون2022)
اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ سیمل مشتاق کا چیف آفیسر کے ہمراہ کہوٹہ شہر کا دورہ ناجائز منافع خوروں کے خلاف کاروائی ہزاروں روپے جرمانہ وارننگ جبکہ سی او کو کہوٹہ شہر میں سٹریٹ لائٹس نصب کرنے، مین ہول کو ڈھانپنے شہر کو بہتر بنانے کے احکامات جاری جبکہ ریسکیو1122کے ہمراہ یونین کونسل مواڑہ میں ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کے لیے آگاہی و ٹریننگ دی جبکہ کہوٹہ کلب کی تزہین و آرائش کے حوالے سے جاری پراجیکٹ کا معائنہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ سیمل مشتاق کے گزشتہ دنوں مختلف دورے و کاروائیاں کہوٹہ شہر میں چیف آفیسر کے ہمراہ دورہ ناجائز منافع خوری کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ہزاروں روپے جرمانہ کیا اوروارننگ جاری کی جبکہ سی او نبیل ریاض کو سٹریٹ لائٹس لگانے، شہر کو بہتر بنانے کے حوالے سے ہدایات جاری کیں اسی طرح اے سی کہوٹہ سیمل مشتاق نے یونین کونسل مواڑہ میں ریسکیو1122کے ہمراہ دورہ کیا اور ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کے لیے آگاہی مہم کے حوالے سے ٹریننگ بھی دی۔جبکہ بعدازاں کہوٹہ کلب میں جاری تزہین و آرائش کے منصوبے کے حوالے سے معائنہ کیا۔ اے سی کہوٹہ نے اس موقع پر کہا کہ عوام کو ریلیف مہیا کرنے کے لیے کوشاں ہوں۔ناجائز منافع خوروں، ذخیرہ اندوزوں کو رعایت نہ دی جائے گی جبکہ شہر کی بہتری کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔انشا اللہ تحصیل کہوٹہ کے مسائل کو حل کریں گے عوام کو ریلیف مہیا کریں گے۔

Show More

Related Articles

Back to top button