DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Food prices skyrocket, Haji Malik Abdul Rauf Jamaat-e-Islami leader Kahuta

اشیائے خوردو نوش کی قیمتیں آسمان پر سے باتیں کر رہی ہیں,حاجی ملک عبد الرؤف رہنماء جماعت اسلامی کہوٹہ

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،5مارچ2022)
سابق ممبر ایم سی کہوٹہ حاجی ملک عبد الرؤف رہنماء جماعت اسلامی کہوٹہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ملکی مسائل دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے غریب آدمی کی زندگی عذاب بن گئی ہے اشیائے خوردو نوش کی قیمتیں آسمان پر سے باتیں کر رہی ہیں کسی کو بھی ملک کی غریب عوام کے بارے میں سوچنے کا ٹائم نہیں ہے غریب رل رہے ہیں جبکہ حکمران مزے کر رہے ہیں ہمارے پیارے ملک کو ایک مخصوص طبقہ نوچ نوچ کر کھا رہا ہے وزیروں، مشیروں کی ایک بڑھی فوج پرماہانہ کڑوروں روپے پروٹوکول کی مد میں خرچ ہو رہے ہیں رب کی زمین پر رب کا قانون ہونا چاہے جماعت اسلامی کی حکومت سے ہی ملک میں حقیقی تبدیلی آئے گئی ان خیالات کا اظہار سابق ممبر ایم سی کہوٹہ حاجی ملک عبد الرؤف رہنماء جماعت اسلامی کہوٹہ نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ دکھ لگتا ہے کہ ہمارے ملک کے حکمران جو ملک خسارے میں ہے ملک خسارے میں ہے خزانہ خالی ہے کا رونا روتے رہتے ہیں مگر نہ تو اپنی تنخواہیں چھوڑتے ہیں نہ پروٹوکول نہ دیگر آسائشیں چھوڑتے ہیں ملک کو گروی رکھ کر بیرون ملک سے قرضے لے کر خود مزے لے رہے ہیں ملک عوام آئندہ الیکشن میں ان مزے لینے والے مفاد پرستوں کو اپنی ووٹ کی طاقت سے مسترد کریں اور اپنا قیمتی ووٹ جماعت اسلامی کو دے کر کامیاب کریں تاکہ ملک میں حقیقی تبدیلی آ سکے۔

Mator ( Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 5 March 2022)
Former Member MC Kahuta Haji Malik Abdul Rauf Leader of Jamaat-e-Islami Kahuta said in a statement that his heart weeps tears of blood seeing the problems of the country. The life of a poor man has become a torment. Food prices are skyrocketing No one has time to think about the poor people of the country. The poor are crying while the rulers are enjoying. Our beloved country is being devoured by a certain class. Expenditure is being made on the land of the Lord, whether it be the law of the Lord or not, the government of Jamaat-e-Islami has brought real change in the country. He said that it is sad that the rulers of our country who are in deficit, the country is in deficit, the treasury is empty, keep crying, but do not give up their salaries, protocol or other comforts, leaving the country abroad. Vote and succeed by giving your precious vote to Jamaat-e-Islami so that real change can come in the country.

آج ہماری حالت خراب ہے اس کی وجہ قرآن و نماز سے دوری ہے,معروف مذہبی، سیاسی وسماجی شخصیت شاہد مغل آف بھورہ حیال

Today our condition is bad because of distance from Qur’an and prayer, well known religious, political, and social figure, Shahid Mughal of Bhora Hayal

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،5مارچ2022)
معروف مذہبی، سیاسی وسماجی شخصیت شاہد مغل آف بھورہ حیال نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ واقعہ معراج حضور اکرم ﷺکا امتیازی معجزہ ہے معراج پیغمبر اسلامؐ کی زندگی کے ان واقعات میں سے ہے جس کا دنیا وآخرت میں سب سے زیادہ مقام ہے شب معراج کا واقعہ حضور اکرم کی زندگی کا ایک بہت ہی عظیم الشان واقعہ ہے، جس میں حضور اکرم ﷺ کو اتنا بڑا مقام عطا کیا گیاشب معراج جہاں عالم انسانیت کو ورطہ حیرت میں ڈالنے والا واقعہ ہے وہیں یہ امت مسلمہ کیلئے عظیم فضیلت کی رات قرار دی گئی ہے ان خیالات کا اظہار تحصیل کہوٹہ کے علاقہ بھورہ حیال کی معروف مذہبی، سیاسی وسماجی شخصیت شاہد مغل نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ یہ سفر تین مرحلوں پر تھا سفرِ معراج کا پہلا مرحلہ مسجدُ الحرام سے مسجدِ اقصیٰ تک کا ہے یہ زمینی سفر ہے،سفرِ معراج کا دوسرا مرحلہ مسجدِ اقصیٰ سے لے کر سدرۃ ُالمنتہیٰ تک ہے یہ کرہ ارضی سے کہکشاؤں کے اس پار واقع نورانی دنیا تک سفر ہے اور سفرِ معراج کا تیسرا مرحلہ سدرۃ ُالمنتہیٰ سے آگے قاب قوسین اور اس سے بھی آگے تک کا ہے چونکہ یہ سفر محبت اور عظمت کا سفر تھا اور یہ ملاقات محب اور محبوب کی خاص ملاقات تھی لہٰذا اس رودادِ محبت کو راز میں رکھا گیاانہوں نے کہا کہ دین دوری کی وجہ سے آج مسلمان پرشانی میں مبتلاہیں اللہ پا ک نے ہمیں حضور ﷺ کی امت میں پیدا کیا اور ہمیں خیر الامت سے پکارا آج ہم مظلوم ہیں اور ایک وقت تھا کبھی دریاوں میں کبھی پہاڑوں میں کبھی صحراوں میں کبھی عرب میں کبھی عجم میں اسلام کا پرچم بلند ہو تا تھا آج ہماری حالت خراب ہے اس کی وجہ قرآن و نماز سے دوری ہے انہوں نے کہا کہ اللہ پاک نے دنیا اور آخرت کی کامیابی دین میں رکھی ہمیں چاہے کہ خود بھی اللہ اور اس کے رسولﷺ کے بتائے ہوئے راستے چلیں اور اپنی اولادوں کو بھی اسی راستے پر چلاہیں۔

انوار ستی کا صاحبزادہ دانش انوار ستی رشتہ ازواج میں منسلک ہو گیا

Anwar Sati’s son Danish Anwar Sati got married

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،5مارچ2022)
انوار ستی کا صاحبزادہ دانش انوار ستی رشتہ ازواج میں منسلک ہو گیا دعوت ولیمہ میں سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان سمیت کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت کی۔تفصیل کے مطابق یونین کونسل ہوتھلہ کے رہائشی انوار ستی کے صاحبزادے دانش انوارکی دعوت ولیمہ کی تقریب ان کے آبائی گاؤں میں منعقد ہو ئی دعوت ولیمہ میں سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون، کہوٹہ کے نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت عدیل افضل،ملک سہیل المعروف ملک سہیلی سمیت کثیر تعداد میں معززین علاقہ نے شر کت کی۔

تعزیت

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،5مارچ2022)
عبد المجید مغل نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں کہا کہ پشاور مسجد میں نمازیوں پر خود کش حملے کی مذمت کرتے ہیں شہید ہونے والوں کے لواحقین اظہار تعزیت کرتے ہیں اور زخمیوں کی صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہیں موجودہ حکومت تمام شعبوں میں فعل ہو گئی ہے دہشت گردی نے ملکی معشیت کی جڑھیں کھوکھلی کر دیں ہیں کارکن الیکشن کی تیاریاں کریں حکومت کے جانے کا وقت آ گیا ہے ان خیالات کا اظہارمسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے چیف آرگنائزرعبد المجید مغل امیدوار برائے قومی اسمبلی نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی بیروزگاری اور ہشتگردی نے قوم کو ایک بار میاں نوازشریف کی یاد دلا دی ہے۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ نوازشریف نے دن رات محنت کرکے اس قوم کو بجلی اور گیس کے بحرانوں سے نجات دلائی ملکی ترقی کی شرح میں اضافہ کیا مگر ایک سازش کے تحت میاں نوازشریف کو اقتدار سے الگ کرکے ایسے نااہل اور نالائق لوگوں کو اقتدار میں لایا گیا جو معاشرتی تباہی کا موجب بن رہے ہیں۔آئے روز بجلی گیس اشیائے روزمرہ کے نرخوں میں بلاجواز اضافہ کرکے حکومت میں موجود لوگوں کو فائدہ پہنچایا جا رہا ہے۔آٹے گھی چاول دالوں کے نرخوں میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے آج ٹماٹر دوسو روپے کلو فروخت ہو رہے ہیں اور حکومت تماشہ دیکھ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ قوم اب بھی میاں نوازشریف کی راہیں دیکھ رہی ہیں وہی اس ملک اور قوم کی روشن امید ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button