لندن :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,محمد نصیر راجہ،21جنوری2022)— انگلینڈ میں پلان بی کے تحت اومی کرون وائرس کے پھیلنے سے روکنے کیلئے متعارف کرائی جانے والی پابندیاں جمعرات سے نرم کر دی گئی۔ کسی بھی مقام پر ماسک پہننا لازمی نہیں ہوگا۔ جبک سکینڈری اسکول کے طلبہ کیلئے کلاس رومز میں ماسک پہننا لازمی نہیں ہوگا۔ نائٹ کلب اور بڑے اجتماعات میں داخلے کیلئے کوویڈ پاسپورٹ دکھانے کی شرط بھی ختم کی گئی۔ تاہم منتظمین چاہیں تو وہ اپنے طور پر یہ شرط عائد کر سکتے ہیں۔ لوگوں کو ہدایت کی جارہی ہے کہ وہ تنگ یا بھیڑ والے مقامات کے علاوہ نئے لوگوں سے ملاقات کے وقت ماسک پہنیں۔ برطانیہ میں وائرس سے متاثر ہونے والوں کی شرح اب بھی بلند ہے لیکن اس میں نسبتاً کمی آرہی ہے،
London: ( Pothwar.com, Mohammad Naseer Raja, 21 January 2022) – Restrictions introduced in England under the Plan B to prevent the spread of Omicron virus were relaxed on Thursday. It is not necessary to wear a mask anywhere. While secondary school students will not be required to wear masks in classrooms. The requirement to show a coveted passport for entry into nightclubs and large gatherings was also abolished. However, if the organizers want, they can impose this condition on their own. People are instructed to wear masks when meeting new people except in crowded or crowded places. The number of people infected with the virus is still high in the UK, but it is relatively low.