DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta police arrested two men for murder case12 years ago

پولیس تھانہ کہوٹہ کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری۔ 12سال سے قتل کے مقدما ت میں اشتہاری دو ملزمان گرفتار

کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,عمران ضمیر ،18دسمبر2021)— پولیس تھانہ کہوٹہ کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری۔ 12سال سے قتل کے مقدما ت میں اشتہاری دو ملزمان محمد ازرم ولد اسلم سکنہ ترنوش اور 6سال سے اشتہاری صدام حسین ولد خالد محمو د سکنہ قلعہ پھر والہ کو گرفتار کر لیا۔ ملزم ازرم نے 2009میں عبدالرحمن ولد فیض سکنہ مواڑہ کو اور ملزم صدام نے 2015میں محمد جابر سکنہ علیوٹ کو فائر مار کر قتل کر دیا تھا۔ جن کو ڈی ایس پی کہوٹہ مرزا طاہر سکندر کی نگرانی میں ایس ایچ او کو تھانہ کہوٹہ عمر صدیق گجر، ایس آئی حسن رضا اور ہیڈ کا نسٹیبل عاصم پہ مشتمل ٹیم نے جدید طریقہ تفتیش سے ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔ ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ نے کہا ہے کہ سماج دشمن عناصر قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے اور ایسے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لاکے عبرت ناک سزاری دی جائے گی۔

Kahuta (Pothwar.com, Imran Zamir, 18 December 2021) — Police Station Kahuta continues operations against anti-social elements. Mohammad Azram, son of Aslam, a resident of Tarnosh, and Saddam Hussain, son of Khalid Mahmood, a resident of Qila-e-Pharwala, were arrested in connection with the murder case. Accused Azram had shot dead Abdul Rehman son of Faiz resident of Mowara in 2009 and accused Saddam had shot dead Muhammad Jaber resident of Aliwat in 2015. Under the supervision of DSP Kahuta Mirza Tahir Sikandar, a team comprising SHO Kahuta Police Station Omar Siddique Gujjar, SI Hassan Raza and Head Constable Asim traced the accused and arrested them. SHO Kahuta Police Station said that anti-social elements could not escape the grip of law and such elements would be brought to book and given exemplary punishment.

گورنمنٹ گریجویٹ کالج کہوٹہ میں منعقدہ سالانہ مقابلوں کے اختتام پر تقریب تقسیم انعامات

Prize giving ceremony at the end of the annual competitions held at Government Graduate College Kahuta

کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,عمران ضمیر ،18دسمبر2021)—وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ مجھے اس بات پر فخر ہے کہ میرا تعلق اس دھرتی سے ہے جو نہ صرف پاکستان بلکہ امت مسلمہ کے ماتھے کا جھومر ہے۔ جہاں کہوٹہ پاکستان کے ماتھے کا جھومر ہے وہاں پاک فوج کا شمار دنیا کی بہترین افواج میں ہوتا ہے۔ اور پاک فوج پوری دنیا میں ممتاز مقام رکھتی ہے اور دنیا کی نمبر ون فوج ہے۔ پاکستان کے مغربی بارڈر پر درجنوں ممالک کی مسلح افواج مل کر لڑیں لیکن وہ کامیابی حاصل نہیں کرسکیں جو اکیلی پاکستان کی مسلح افواج نے پاکستان کے تحفظ کیلئے حاصل کی۔وہ گورنمنٹ گریجویٹ کالج کہوٹہ میں منعقدہ سالانہ مقابلوں کے اختتام پر تقریب تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ نوجوان نسل ملک کا قیمتی سرمایہ ہے بالخصوص خطہ پوٹھوہار کے نوجوانوں نے ہر میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ خطہ پوٹھوہار وہ علاقہ ہے جس نے سب سے زیادہ نشان حیدر حاصل کئے ہیں۔ پاکستان میری اور آپ کی پہچان ہے۔ میں یہ بات وثوق سے کہتا ہوں کہ جتنی عزت،پیار،محبت ہمیں پاکستان سے ملا اتنا کسی دوسرے ملک سے نہیں مل سکتا اگر کسی کو شک و شبہ ہے تو وہ 6 ماہ کسی دوسرے ملک میں جاکر آزما لے۔ ڈاکٹر بابر اعوان نے کالج کے مسائل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میں آج سے آپ کا برینڈ ایمبیسڈر ہوں۔ میری پوری کوشش ہو گی کہ آپ کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرسکوں۔ اس موقع پر انہوں نے کھیلوں کے سالانہ مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء و طالبات کیلئے 50 ہزار روپے اور سالانہ کھیلوں کے انعقاد میں تعاون کرنے والے سٹاف کیلئے بھی 50 ہزار روپے انعام کا اعلان کیا۔ اس سے قبل پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ محمدشبیر راجہ نے سپاسنامہ پیش کرتے ہوئے کالج کی اعلی کارکردگی اور بہترین نتائج سمیت کالج کے مسائل پر روشنی ڈالی۔ تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی ڈاکٹر بابراعوان،بیرسٹر عبداللہ اعوان نے سالانہ کھیلوں میں نمایاں کارکر د گی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء و طالبات اور سٹاف میں انعامات تقسیم کئے۔ بعدازاں ڈاکٹر بابر اعوان نے طلباو طالبات سے ملاقاتیں کی اور ان سے گپ شپ کی۔اس موقع پر ڈاکٹر بابراعوان نے کالج میں شاندار کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد پر سپورٹس انچارج مسز لیلی امتیاز کوشاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ کورونا وباء کی وجہ سے پوری دنیا میں کھیلوں کے میدان غیر آباد ہوگئے تھے اور تقریبا 2 سال بعد کالج میں کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد کا سہرا مسز لیلی امتیاز کو جاتا ہے،ہمیں ان پر فخر ہے۔

چیئرمین یونین کونسل ہوتھلہ راجہ عامر مظہر امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ سے معززین علاقہ کی ملاقات

Honorable Area Meeting with Chairman Union Council Hothala Raja Amir Mazhar Candidate for Tehsil Nazim Kahuta

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،18دسمبر2021)
چیئرمین یونین کونسل ہوتھلہ راجہ عامر مظہر امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ سے معززین علاقہ کی ملاقات۔مختلف معملات پر گفتگو عوام علاقہ کے مسائل سنے اور ان کو حل کر نے کی کوشش کی۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل یونین کونسل ہوتھلہ کے چیئرمین معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ عامر مظہر امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ سے ان کے آفس یوسی ہوتھلہ میں کثیر تعداد میں معززین علاقہ نے ملاقات کی اور چیئرمین راجہ عامر مظہر کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا جن کو چیئرمین یونین کونسل ہوتھلہ راجہ عامر مظہر نے حل کر نے کی بھر پور کوشش کی اس موقع پر راجہ عامر مظہر نے معززین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی اداروں کی مدت کم رہ گئی مگر سپریم کورٹ آف پاکستان میں ابھی کیس چل رہا ہے جس میں بلدیات اتحاد نے اپیل کی ہوئی ہے کہ ہمارے 29ماہ جو غیر آئینی طریقے سے ضائع کیے گئے جو ہمارے ساتھ اور بلخصوص عوام کے ساتھ زیادہ کی گئی ہے کیونکہ ان کے مسائل اس طرع سے حل نہیں ہو سکے جس طرع سے ہونے چاہے تھے اب منتخب بلدیاتی نمائندگان اور عوام کی نظریں سپریم کورٹ پر لگی ہوئی ہیں ہم امید کرتے ہیں کہ وہ عوامی امنگوں کے مطابق کریں گے ایک پوچھے گئے سوال کے جواب میں راجہ عامر مظہرنے کہا کہ اگر نے اصر ار کیا کہ الیکشن لڑیں تو انشاء اللہ بھر پور حصہ لوں گا۔

جماعت اسلامی یوتھ ونگ کے رہنماء ملک عبدالوہاب کے گھر بیٹی کی ولادت

Birth of daughter of Jamaat-e-Islami Youth Wing leader Malik Abdul Wahab

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،18دسمبر2021)
جماعت اسلامی یوتھ ونگ کے رہنماء ملک عبدالوہاب کے گھر بیٹی کی ولادت، ممبر ایم سی کہوٹہ حاجی ملک عبدالرؤف دادا بن گئے۔ دوستوں، عزیزوں کی طرف سے مبارکباد۔ گذشتہ روز چھنی اعوان تحصیل کہوٹہ کی نوجوان سیاسی شخصیت جماعت اسلامی یوتھ ونگ کے رہنماء ملک عبدالوہاب کے گھر بیٹی کی ولادت ہوئی دوستوں، عزیزوں کی طرف سے مبارکباد ملک عبدالوہاب مونسپل کمیٹی کہوٹہ کے کونسلر حاجی ملک عبدا لرؤف کے صاحبزادے ہیں ملک عبدالوہاب کے گھر بیٹی کی ولادت سے ممبر ایم سی کہوٹہ حاجی ملک عبدالرؤف دادا بن گئے جبکہ ملک عبدالباسط اور ملک عبدالقیوم تایا بن گئے۔ ملک عبدالروف کے ساتھیوں، دوستوں نے ان کی پوتی کی ولادت پر مبارکباد پیش اور معصوم بچی کی صحت دراز عمری اور اچھے نصیب کے لیے دعا دی ہے۔

 تنویر ناز بھٹی کی خان شبیر خان سے ملاقات

Tanvir Naz Bhatti meets Khan Shabir Khan

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،18دسمبر2021)
ن لیگی رہنماء تنویر ناز بھٹی کی خان شبیر خان سے ملاقات بیٹی کو شاندار نمبروں میں ایم ایس کی ڈگری حاصل کر نے پر مبارکباد پیش کی۔تفصیل کے مطابق سابق امیدوار برائے چیئرمین نلہ مسلماناں ن لیگی رہنماء تنویر ناز بھٹی نے دوبیرن کلاں کی سیاسی وسماجی شخصیت محمد شبیر خان رہائش گاہ جا کر ان سے ملاقات کی اور ان کی ہونہار بیٹی سندس شبیر خان کو ایم ایس سی بائیو ٹیکنالوجی کی ڈگری امتیازی نمبروں سے حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی اور آنے والی زندگی میں مزید کامیابیوں کئے لیے دعا دی۔ خان شبیر خان نے ن لیگی رہنماء تنویر ناز بھٹی کا شکر یہ ادا کیا۔

مووجودہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہے, راجہ تنویر احمد

The present government has completely failed, Raja Tanveer Ahmed

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،18دسمبر2021)
جماعت اسلامی حلقہ پی پی سیون کے امیر راجہ تنویر احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مووجودہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہے نووجان نسل پہلے ہی منشیات فروشی کی وجہ سے تباہ ہو گئی ہے مدینہ کی ریاست کا نعرہ لگانے والوں نے اب بھنگ کاشت کرنے کی اجازت دے دی موجودہ حکومت نے ملکی معشیت کا بیڑا غرق کر دیا ادارے تباہ مہنگائی چا ر سو گنا زیادہ ہو گئی ہے کشکول نہ اُٹھانے والوں نے چار سال میں سابقہ حکومتوں سے بھی زیادہ قرضے لیے ملک آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا گیا حکومتی وزیر مشیر ارب پتی جبکہ آئے روز ٹیکس لگا کر غریبوں کا خون نچوڑہ جا رہا ہے سٹیل ملز پی آئی اے ریلوے و دیگر ادارے کرپشن کا گڑھ بن چکے ہیں ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی حلقہ پی پی سیون کے امیر راجہ تنویر احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی نے ایک بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ منتحب نمائندوں نے اس حلقے میں کوئی کام نہیں کیا عوام کی نظریں اب جماعت اسلامی پر لگی ہیں جب تک صاف شفاف قیادت نہیں آئے گی اور ملک میں اللہ اور اسکے رسول ﷺ کا قانون نافذ نہیں ہوگا حالات تبدیل نہیں ہونگے۔

Show More

Related Articles

Back to top button