مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،7دسمبر2021) کہوٹہ کے علاقہ ڈیر مشتاق شاہ سٹی کے قریب نئی دوکانوں کی تعمیر،تازہ سبزی والے باغ اور مسجدکی تعمیر کا اضافہ کا اہل علاقہ میں خوشی۔تفصیل کے مطابق کہوٹہ شہر کے قریب ڈیر مشتاق شاہ سٹی کے نام سے ایک نئے شہر کا اضافہ ہو گیا ہے مین بازار ڈیر ہ مشتاق سٹی میں ڈاکخانہ، بلاک فیکٹری، مسجد، مدرسہ، سکول، کالج، ڈسپنری،ہوٹل،مکینک، ویلڈنگ،درزیوں کی دکانیں، گرم حمام،سبزی فروش، فروٹ شاپ،اے ٹی ایم مشین، پکوائی سنٹر،ٹائر پنچر کی دوکان سمیت تمام ضروریہ زندگی والی دوکانیں موجود ہیں جس کی وجہ سے لونہ، دکھالی، چنام، ساعی، کوٹ، پیکاں، کلانہ، ٹیری،بملوٹ کھرانگ کلاں اور دیگر علاقوں کے مکین کہوٹہ شہر اور کلر سیداں جانے کے بجائے مین بازار ڈیر ہ مشتاق سٹی میں خریداری کے لیے آتے ہیں جبکہ علاقے کی معروف سماجی شخصیت آغا سید مشتاق حسین نقوی نے اہل علاقہ کے بیٹھنے کے لیے پینچ اور پانی کی سہولیات فراہم کی ہوئی ہے جس سے آنے والے لوگ مستعفید ہوتے ہیں۔
Mator, Kahuta (Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 7 December 2021) The people of the area are happy with the construction of new shops, fresh vegetable gardens, and the construction of a Masjid near Der Mushtaq Shah City area of Kahuta. Post Office, Block Factory, Masjid, Madrassa, School, College, Dispensary, Hotel, Mechanic, Welding, Tailor’s Shop, Hot Bath, Vegetable Seller, Fruit Shop, ATM Machine, Cooking Center, Main Bazaar, Dera Mushtaq City There are all the essential life shops including tire puncture shop due to which the residents of Lona, Dakhali, Chanam, Saee, Kot, Pekan, Kalana, Bamlot, Kharang Kallan and other areas, instead of going to Kahuta city and Kallar Syedan, go to Main Bazaar now. They come for shopping in Dera Mushtaq City while Agha Syed Mushtaq Hussain Naqvi, a well known social figure of the area, has provided water and seating facilities for the residents of the area, from which the visitors benefit.
راجہ ندیم احمد کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ پنجاب کے ہمراہ یونین کونسل دوبیرن کلاں کے سرکاری اداروں کا دورہ۔
Raja Nadeem Ahmed accompanied by Assistant Director Local Government Punjab visited Union Council Doberan Kallan Government Institutions
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،7دسمبر2021) چیئرمین دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ پنجاب کے ہمراہ یونین کونسل دوبیرن کلاں کے سرکاری اداروں کا دورہ۔کارکردگی کا جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ پنجاب نے اطمان کا اظہار کیا۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت چیئرمین دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمدامیدوار برائے تحصیل ناظم کلر سیداں کے ہمراہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ پنجاب نے یونین کونسل دوبیرن کلاں کے سرکاری اداروں یونین کونسل آفس دوبیرن کلاں،گورنمنٹ گرلز ئی سکول دوبیرن کلاں اور بی ایچ یو کا دورہ کیا انہوں نے کارکردگی کا جائزہ لیااور اطمان کا اظہار کیا۔
پی پی کا دوسرے نمبر پر آناپیپلزپارٹی کی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے, راجہ محمد شکیل کیانی
PPP’s second place is a testament to the popularity of the People’s Party, Raja Muhammad Shakil Kayani
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،7دسمبر2021) پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ محمد شکیل کیانی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ این اے 133میں پی پی پی کا دوسرے نمبر پر آناپیپلزپارٹی کی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے ملک کی عوام کا پیپلز پارٹی کی قیادت پر اپنے اعتماد کا اظہار کرنا اس بات کا واضع ثبوت ہے کہ آنے والا دور پاکستان پیپلز پارٹی کا دور ہو گاپیپلزپارٹی وسطی پنجاب کی قیادت اورکارکنوں کی محنت رنگ لائی ہے این اے 133میں شاندار کارکردگی پر کارکنوں کومبارکباد باد پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی وسماجی شخصیت رہنماء پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ پی پی سیون راجہ محمد شکیل کیانی نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کی قیادت اورکارکنوں کی محنت رنگ لائی ہے جبکہ پیپلز پارٹی نے لاہورمیں نیا جنم لیا ہے جوپنجاب میں تبدیلی کا باعث بنے گا این اے 133میں شاندار کارکردگی پر پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف اور تمام ووٹروں،سپورٹروں اور کارکنوں کومبارکباد باد پیش کرتے ہیں۔