DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; UC Lehri’s group leaves PML-N (Raja Muhammad Ali group) and announced to join PTI.

یونین کونسل لہڑی کی ڈھوک کھیرا انموڑہ میں سابق امیدوار برائے کونسلر مسلم لیگ (ن) راجہ محمد یونس (مرحوم) گروپ نے مسلم لیگ ن (راجہ محمد علی گروپ) چھوڑ کر پی ٹی آئی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کر دیا

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،4اکتوبر2021)
یونین کونسل لہڑی کی ڈھوک کھیرا انموڑہ میں سابق امیدوار برائے کونسلر مسلم لیگ (ن) راجہ محمد یونس (مرحوم) گروپ نے مسلم لیگ ن (راجہ محمد علی گروپ) چھوڑ کر پی ٹی آئی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کر دیا۔اس موقع پر وفاقی ترجمان صداقت علی عباسی،ایم پی اے راجہ صغیر احمد،چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مرتضٰی،صدر پی ٹی آئی کہوٹہ راجہ وحید احمد خان،صدر پی ٹی آئی یونین کونسل لہڑی راجہ عمران،سردار مظہر،قدیر عباسی،سکندر ستی،راجہ انوار الحق،کونسلر صوفی ذوالفقار،سیکرٹری انفارمیشن پی ٹی آئی کہوٹہ ملک عامر محمود بھی موجود تھے۔راجہ منیر احمد،ڈاکٹر راجہ سلطان،راجہ نزیر،راجہ مشتاق،راجہ افضال،راجہ ظریف،راجہ طالب،راجہ آفتاب،راجہ ظہور،راجہ نیئر،حاجی راجہ دلیر خان اور دیگر عزیزو اقارب نے باقاعدہ طور پر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے صداقت علی عباسی اور راجہ صغیر احمد پر اپنے اعتماد کا اظہار کیامنتخب نمائیندوں نے اہلیانِ علاقہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور یونین کونسل لہڑی کے مختلف گاؤں کیلئے لاکھوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا جس پر بہت جلد عمل درآمد کیا جائے گا۔

Mator (Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 4 October 2021)
In Union Council Lehri’s Dhok Khaira Anmora, former PML-N candidate for councillor Raja Muhammad Younis (late) group left PML-N (Raja Muhammad Ali group) and announced his group joining PTI. Federal Spokesperson Sadaqat Ali Abbasi, MPA Raja Saghir Ahmed, Chairman RDA Raja Tariq Mahmood Murtaza, President PTI Kahuta Raja Waheed Ahmed Khan, President PTI Union Council Lehri Raja Imran, Sardar Mazhar, Qadeer Abbasi, Sikandar Satti Raja Anwar-ul-Haq, Councillor Sufi Zulfiqar, Secretary Information Kahuta Malik Amir Mahmood were also present. Raja Munir Ahmed, Dr. Raja Sultan, Raja Nazir, Raja Mushtaq, Raja Afzal, Raja Zarif, Raja Talib, Raja Aftab, Raja Zahoor , Raja Nayyar, Haji Raja Dalair Khan and other dear relatives formally announced their joining PTI and expressed their confidence in Sadaqat Ali Abbasi and Raja Saghir Ahmed. The elected representatives extended special thanks to the people of the area and announced development projects worth many lakhs of rupees for different villages of Lehri which will be implemented soon.

تحصیل انتظامیہ اور محکمہ صحت کی غفلت کہوٹہ شہر میں آوارہ باؤلے کتوں کی بھرمار2خواتین سمیت 5افراد کو کاٹ لیا

Tehsil administration and health department negligence in Kahuta city stray dogs bite 5 people including 2 women

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،4اکتوبر2021)
تحصیل انتظامیہ اور محکمہ صحت کی غفلت کہوٹہ شہر میں آوارہ باؤلے کتوں کی بھرمار2خواتین سمیت 5افراد کو کاٹ لیا سکول کے بچوں نے مارے ڈر کے گھروں سے باہر نکلنا چھوڑ دیا جبکہ پیشہ ور بکھاریوں نے کہوٹہ میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں،روزانہ باہر سے سینکڑوں پیشہ ور بھکاریوں کی کہوٹہ آمد شروع ہوجاتی ہے اور دن بھر کہوٹہ شہر اور گردونواح میں نوجوان لڑکیاں اور بچے بھیک مانگنے کا بہانہ کر کے نوجوان لڑکوں کو بے راہ روی کی طرف مائل کرتی ہیں سفید پوش لوگوں کی پلے پڑ جاتی ہیں،اس کے علاوہ چوری کی وارداتوں میں بھی ملوث ہیں،کئی تاجروں کی دکانوں سے کپڑے اور دیگر چیزیں چرانے کے واقعات بھی ہو چکے ہیں جبکہ باولے کتوں کی ٹولیوں کی ٹولیاں بازاروں اور گلی محلوں میں پھرتی ہیں صبح سویرے اور شام کو مغرب کے بعد گلی محلوں میں نکلنا مشکل ہو جاتا ہے،ایم سی کہوٹہ اور اور محکمہ ہیلتھ کے پاس فنڈز ہونے کے باوجود کئی سالوں تک کتے مار آپریشن کیا گیا اور نہ ڈینگی کیلئے گھروں اور محلوں میں اسپرے کیا گیا۔ کہوٹہ کے شہریوں اور معززین نے کمشنر راولپنڈی اور اے سی کہوٹہ سے مطالبہ کیا ہے کہ باولے کتوں کے خلاف آپریشن اور ڈینگی کے لیے سپرے کے عمل کو یقینی بنایا جائے۔

کہوٹہ کی ممتاز مذہبی و سماجی شخصیت راجہ عمران وحید کی صاحبزادی میٹرک کی طالبہ دعا عمران راجہ نے فیڈرل بورڈ کے امتحان میں 1100میں سے1046نمبر حاصل کر کے نمائیاں پوزیشن حاصل کی

Dua Imran Raja, a matriculation student, secured a prominent position in the Federal Board examination by scoring 1046 marks out of 1100.

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،4اکتوبر2021)
کہوٹہ کی ممتاز مذہبی و سماجی شخصیت راجہ عمران وحید کی صاحبزادی میٹرک کی طالبہ دعا عمران راجہ نے فیڈرل بورڈ کے امتحان میں 1100میں سے1046نمبر حاصل کر کے نمائیاں پوزیشن حاصل کی۔تٖحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل دکھالی کے علاقہ لونہ سیداں کی ڈھوک پکھڑال راجگان کی رہائشی ممتاز مذہبی و سماجی شخصیت راجہ عمران وحید کی صاحبزادی، راجہ احسان وحید المعروف شان بھائی کی بھتیجی بحریہ فنڈویشن سکول کی ہونہار طالبہ دعا عمران راجہ نے فیڈرل بورڈ میٹرک کے امتحان میں 1100میں سے1046نمبر حاصل کر کے نمائیاں پوزیشن حاصل کی۔راجہ عمران وحید اور راجہ احسان وحید کے تمام دوستوں، عزیز و اارب نے ہونہار طالبہ دعا عمران راجہ کی شاندار کامیابی پر ان کو دلی مبارکباد پیش کی اور بچی کو آنے والی زندگی میں مزید کامیابیاں حاصل کر نے کے لیے دعا دی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button