Kahuta police and administration could not bear the protest rally and registered case against organisers on violation of Loudspeaker Act
احتجاج و ریلی کہوٹہ پولیس اور انتظامیہ برداشت نہ کر سکی۔ پولیس تھانہ کہوٹہ نے پر امن احتجاج و ریلی کے بعد لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کر لیا
کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ع,عمران ضمیر،2اکتوبر2021) ۔۔۔کہوٹہ میں بڑھتی ہوئی ڈکیتیوں،مہنگائی،منشیات فروشی،سٹریٹ لائٹس کی عدم دستیابی اور ترقیاتی کاموں کی بندش انتظامیہ و حکومتی نا اہلی کے خلاف جماعت اسلامی کہوٹہ کا زبردست احتجاج و ریلی کہوٹہ پولیس اور انتظامیہ برداشت نہ کر سکی۔ پولیس تھانہ کہوٹہ نے پر امن احتجاج و ریلی کے بعد لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کر لیا۔ تھانہ کہوٹہ میں امیر جماعت اسلامی کہوٹہ سابق امیدوار صوبائی اسمبلی راجہ تنویر، سابق کونسلر میونسپل کمیٹی کہوٹہ و رہنما جماعت اسلامی حاجی ملک عبدالراؤف،راجہ غلام حیدر ایڈووکیٹ، ابرار عباسی، مبشر ستی، عبدالباسط، عبدالقیوم، سابق چیئرمین بلدیہ کہوٹہ راجہ ظہور اکبر، سابق کونسلر قاضی عبدالقیوم سمیت درجنوں کی تعداد میں کہوٹہ کے شہری، تاجر، سیاسی و سماجی شخصیات،صحافی تھانہ کہوٹہ میں جمع ہو گئے۔ اس موقع پر مذکورہ شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ محمد وقار سے ملا قات میں کہا کہ یہ سر اسر زیادتی اور نا انصافی ہے۔ انتظامیہ اور پولیس جرائم کنٹرول کرنے کی بجائے پر امن احتجاج سے ڈر کر ناجائز دباؤ ڈال کر ہمیں ڈرا نہیں سکتی۔ ہم مقدمات سے ڈرنے والے نہ ہیں۔جس پر ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ محمد وقار نے اپناموقف بیان کرتے ہو ئے کہا کہ لاؤڈ سپیکر کے استعمال پر پابندی ہے۔ جس پر اس کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
Kahuta: (Pothwar.com, imran Zamir, October 2, 2021) ….. Jamaat-e-Islami Kahuta strongly opposes rising robberies, inflation, drug trafficking, unavailability of street lights and closure of development works in Kahuta. Kahuta police and administration could not bear the protest and rally and have registered a case for violation of Loudspeaker Act after peaceful protests and rallies. In Kahuta police station, Ameer of Jamaat-e-Islami Kahuta, former candidate for Provincial Assembly Raja Tanveer, former councillor of Municipal Committee Kahuta and leader of Jamaat-e-Islami Haji Malik Abdul Rauf, Raja Ghulam Haider Advocate, Abrar Abbasi, Mubashir Satti, Abdul Basit, Abdul Qayyum, former chairman of Kahuta municipality Raja Zahoor Akbar. Dozens of Kahuta citizens, businessmen, political and social personalities, including former councillor Qazi Abdul Qayyum, gathered at Kahuta police station. On this occasion, the citizens protested in a meeting with SHO Kahuta Muhammad Waqar police station and said that it was a gross abuse and injustice. The administration and the police, instead of controlling crime, cannot intimidate us by exerting undue pressure for fear of peaceful protests. We are not afraid of lawsuits. SHO Kahuta Police Station Muhammad Waqar, while stating his position, said that the use of loudspeakers is prohibited. A case has been registered for violating it.