DailyNewsGujarKhanPothwar.com

Gujar Khan; Farewell ceremony for 10th class students at Government High School Bhadana

گورنمنٹ ہائی سکول بھڈانہ میں جماعت دہم کے طلبہ کی الوداعی تقریب

گوجر خان(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم )— گورنمنٹ ہائی سکول بھڈانہ میں جماعت دہم کے طلبہ کی الوداعی تقریب منعقد کی گئی جس میں جماعت نہم و دہم کے طلبہ اور اساتذہ نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔ جماعت دہم کے طالب علم حافظ شاہد کو تلاوت قرآن کا شرف حاصل ہوا۔جماعت دہم کے طالب علم شہر یار نویدنے نعت رسول مقبول پیش کی۔ اس کے بعد بابو شفاقت حسین نے بڑے ذوق و شوق سے حمدیہ و نعتیہ کلام پڑھا اور حاضرین سے داد پائی۔ اس موقع پر طلبہ سے خطاب کر تے ہوئے ہیڈ ماسٹر جہانگیر افضل نے کہا کہ طلبہ محنت کو شعار بنائیں۔ جدید علم و ہنر سیکھ کر اپنی مارکیٹ ولیو میں اضافہ کریں۔ انگریزی اور سائنسی علوم میں مہارت سے دنیابھر میں آپ کے لئے ترقی کے دروازے کھل جائیں گے۔ دوسروں پر تکیہ کرنے کی بجائے خود محنت کریں۔ ہمیشہ سیدھے راستے پر چلیں، موبائل گیمز اور انٹرنیٹ پر دستیاب دیگر فضولیات سے پرہیز کریں۔ ان چیزوں میں حد سے زیادہ مگن رہنے والے بالآخر نشہ کرنے والوں کی طرح ایڈیکٹ ہوجاتے ہیں اور کوئی مفید کام کرنے کے قابل نہیں رہتے۔ تقریب میں کمپیئرنگ کے فرائض ماسٹر مرزا عنصر یاسین نے سرانجام دیئے۔

Gujar Khan; A farewell function was held at Government High School Bhadana for the students of class X in which students and teachers of class IX and X participated. The ceremony began with the recitation of the Holy Quran. Hafiz Shahid, a student of Jamaat-e-Daham, got the honor of reciting the Qur’an. After that, Babu Shafaqat Hussain recited Naat with great enthusiasm and received praise from the audience. Addressing the students on the occasion, Headmaster Jahangir Afzal said that students should make hard work of their motto. Increase your market value by learning modern knowledge and skills. Proficiency in English and science will open the door for you to progress around the world. Work hard instead of relying on others. Always stay on the right track, avoid mobile games and other junk available on the internet. Those who indulge in these things eventually become addicted like drug addicts and are unable to do any useful work. Master Mirza Ansar Yaseen performed the compering duties in the ceremony.

Show More

Related Articles

Back to top button