DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Inspector Qaiser Mahmood Satti assumes charge as Station House Officer at Kallar Syedan Police Station

انسپکٹر قیصر محمودستی نے تھانہ کلر سیداں میں بطور اسٹیشن ہاؤس آفیسر چارج سنبھال لیا

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— انسپکٹر قیصر محمودستی نے تھانہ کلر سیداں میں بطور اسٹیشن ہاؤس آفیسر چارج سنبھال لیا۔اس موقع پر انہوں نے تفتیشی آفسران اور ملازمین کیساتھ پہلی تعارفی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ کی سطح پر انصاف کی فراہمی یقینی بنا کر پرامن معاشرے کا قیام پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔ کرپشن اور ڈیوٹی میں عدم دلچسپی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ رویے پولیس میں اہمیت رکھتے ہیں،تمام افسران اور اہلکار اپنے اندر احساس ذمہ داری پیدا کرکے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔ پولیس کلچر میں تبدیلی لانے کیلئے ہمیں اینے رویوں میں تبدیلی لانی ہو گی۔تھانے میں آنے والے سائلین کی عزت کریں اور تمام سنگین مقدمات میں عدم گرفتار ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ علاقہ کی سکیورٹی اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہماری بنیادی ذمہ داری اور اولین فرض ہے جس میں کسی قسم کی کوتاہی کو آخری غلطی تسلیم کیا جائے گا۔تھانہ محرر ہیڈ کانسٹیبل محمد قدیر اور سب انسپکٹر سردار عنصر محمود سمیت دیگر پولیس آفسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Kallar Syedan; Inspector Qaiser Mahmood Satti took charge as Station House Officer at Kallar Syedan ​​Police Station. Addressing the first introductory meeting with the investigating officers and employees on the occasion, he said that a peaceful society should be established by ensuring justice at the police station level, Is the primary responsibility, He said that corruption and lack of interest in duty would not be tolerated under any circumstances.

مولانافضل الرحمن نے مولانااحسان اللہ چکیالوی اور انکے اداروں کی خدمات کولائق تحسین قرار دیتے ہوئے انکے لئے دعائے خیربھی کی

Maulana Fazlur Rehman praised the services of Maulana Ahsanullah Chakialvi and his institutions and wished them well.

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—پی ڈی ایم کے سربراہ اور امیر جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم ملک میں اسلامی تشخص کو کمزور کرنے کی تمام سازشوں کو ناکام بنائیں گے ہماری موجودگی میں اسلام سے ماورا کوئی قانون سازی ہو سکتی ہے نہ تحفظ ناموس رسالت پر کوئی آنچ آ سکتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے خطہ پوٹھوہار کے ممتاز عالم دین جے یوآئی تحصیل کلرسیداں کے راہنماء مولانااحسان اللہ چکیالوی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے ان کی رھائشگاہ پر ملاقات کی اورانکی خیریت دریافت کی اس موقع پر قائدجمعیت مولانا فضل الرحمن نے کہاہے کہ خطے کے بدلتے ہوئے حالات پر ہماری اور ہماری جماعت کی گہری نظرہے اور پاکستانی قوم کے دینی وملی مفادات کے تحفظ کے لئے اپنی تحریک کوجاری وساری رکھیں گے ناموس رسالت کاقانون پوری اسلامی دنیاکے لئے قابل فخر قانون ہے پاکستان کی اسلامی شناخت اور نظریاتی تشخص کے دفاع کے لئے اسلامیان پاکستان کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے وطن عزیز پاکستان کلمہ طیبہ کے نام پر معرض وجود میں آیا اور جس مقصد کے لئے اتنی عظیم قربانیاں اس ملک کے حصول میں دی گئی وہ مقصد اس ملک میں دین اسلام کے آفاقی نظام کانفاذتھا جس کوآج یکسر فراموش کردیاگیا مگر ہمیں یاد ہے جے یوآئی غیر اسلامی قانون سازی اور دینی مفادات کے خلاف کسی قانون کو پاس نہیں ہونے دے گی ہم اسلام کے نفاذ کے لیئے اپنی جدوجہد مقاصد کے حصول تک جاری رکھیں گے س موقع پر مولانااحسان اللہ چکیالوی نے جامعۃ العلوم الاسلامیہ ڈیرہ چوہدری حیات چکیالہ کلرسیداں کے سرپرست مولاناعبدالرشیدربانی (حال مقیم برطانیہ)کی طرف سے بھی قائد جمعیت کی عیادت بھی کی سلام پیش کیا اور جامعۃ العلوم الاسلامیہ ڈیرہ چوہدری حیات علی چکیالہ کلرسیداں اور اسکی ذیلی شاخوں کاتعارف بھی پیش کیاقائدجمعیت مولانافضل الرحمن نے مولانااحسان اللہ چکیالوی اور انکے اداروں کی خدمات کولائق تحسین قرار دیتے ہوئے انکے لئے دعائے خیربھی کی۔

ڈی ایچ اے ویلی کلر سیداں میں 21 سالہ دوشیزہ گھر میں بیڈ منٹن کھیلتے ہوئے لاپتہ

21-year-old girl goes missing while playing badminton at DHA Valley Kallar Syedan

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—ڈی ایچ اے ویلی کلر سیداں میں 21 سالہ دوشیزہ گھر میں بیڈ منٹن کھیلتے ہوئے لاپتہ ہو گئی، والد نے نامعلوم افراد کیخلاف اٖغواء کا مقدمہ درج کروا دیا۔مرزا بابر نے تھانہ کلر سیداں میں مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان کیا کہ میری بڑی بیٹی (ا) جو رات دس بجے گھر کے صحن میں اپنی چھوٹی بہن کیساتھ بیڈ منٹن کھیل رہی تھی کہ اسی دوران وہ گھر سے باہر نکل گئی جس پر میں نے اسے تلاش کرنا شروع کر دیا۔ڈی ایچ اے کے سکیورٹی گارڈ سے معلوم ہوا کہ میری بیٹی سفید رنگ کی کرولا گاڑی میں بیٹھ کر چلی گئی ہے۔ میری بیٹی (ا)کو کسی نے ورغلا پھسلا کر اغواء کر لیا ہے۔میری بیٹی کے زیر استعمال موبائل فون جو کہ میری بیوی کے پاس ہوتا ہے، اپنے ساتھ لے گئی ہے۔

نماز ظہر کے دوران نمازی کا موٹر سائیکل چوری کر لیا گیا

The worshiper’s motorcycle was stolen during the Zohar prayers in Dhok Dheri

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— نماز ظہر کے دوران نمازی کا موٹر سائیکل چوری کر لیا گیا۔محمد وقار سکنہ ڈھوک ڈھیری نے پولیس کو بتایا کہ وہ گزشتہ روز دو بجے کے قریب محلہ غوثیہ میں واقع مسجد کے باہر اپنا موٹر سائیکل مالیتی پچاس ہزار روپے کھڑا کر کے خود مسجد میں نماز پڑھنے چلا گیا۔ نماز سے فارغ ہو کر باہر نکلا تو موٹر سائیکل اپنی جگہ سے غائب تھا جسے کوئی نامعلوم ملزم چوری کر کے فرار ہو گیا ہے۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد سے بھی واقعہ کا نوٹس لینے اور ذمہ داران کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ , محمد اعجاز بٹ

Provincial Health Minister Dr Yasmeen Rashid also demanded to take notice of the incident and take strict action against those responsible at thq hospital, Muhammad Ijaz Butt

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ نے کہا ہے کہ کلرسیداں میں سرکاری ایمبولینس میں بچے کی ولادت کی ساری ذمہ داری تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کلر سیداں کے عملے پر عائد ہوتی ہے جن کی غیر ذمہ داری آج سب کے لیئے ندامت کا باعث بنی ہے انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ یہ کیسی ڈاکٹر ہیں جو زچگی کی مریضہ کو ہسپتال داخل کرنے کی بجائے اسے راولپنڈی منتقل کرتی ہیں جس کے بیس منٹ بعد ہی دوران سفر ریسکیو ایمبولینس میں بچے کی نارمل ولادت ہوجاتی ہے یہ ولادت ٹی ایچ کیو کلر میں کیوں نہیں ہو سکتی تھی انہوں نے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد سے بھی واقعہ کا نوٹس لینے اور ذمہ داران کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

شیخ محمدآزاد انتقال کر گئے نماز جنازہ بروز پیر دن گیارہ بجے گاوں سنگنی میں ادا کی جائے گی

Sheikh M Azad passed away in village Sangni

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—حماد کیش اینڈ کیری کلرسیداں کے مالک شیخ ذوالفقار کے والد شیخ محمد آزاد انتقال کر گئے نماز جنازہ بروز پیر دن گیارہ بجے گاوں سنگنی میں ادا کی جائے گی

تعزیت

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—پاکستان تحریک انصاف ضلع راولپنڈی کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری قمر ایاز، چوہدری اسد الرحمان ایڈووکیٹ نے اسلام آباد جا کر معروف کاروباری ملک محمد فیاض سے ملاقات کی اور ان کے خسر کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے ایصال ثواب کے لیئے فاتحہ خوانی کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button