DailyNewsPothwar.com

Mirpur, AJK; Divisional Director Schools Division Mirpur Sahibzada Syed Abrar Hussain Shah promoted as Director Elementary and Secondary Schools Azad Kashmir (Men)

ڈویژنل ڈائریکٹر سکولز ڈویژن میرپور صاحبزادہ سید ابرار حسین شاہ کو بطور ڈائریکٹر ایلمینٹری اینڈ سیکنڈری سکولز آزاد کشمیر (مردانہ)میں ترقیاب ہونے پر مبارکباد

چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)—پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میونسپل کمیٹی چکسواری کے رابطہ سیکرٹری واجد حسین آف لدڑ پینڈا،مدرس عبدالباسط چکسواری،مدرس فیصل ساجدچوہدری اسلام گڑھ نے مشترکہ اپنے بیان میں ڈویژنل ڈائریکٹر سکولز ڈویژن میرپور صاحبزادہ سید ابرار حسین شاہ کو بطور ڈائریکٹر ایلمینٹری اینڈ سیکنڈری سکولز آزاد کشمیر (مردانہ)میں ترقیاب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ صاحبزادہ سید ابرار حسین شاہ کا شمار محکمہ تعلیم کی بااثر شخصیات میں سے ایک ہے اور بے پناہ خداداد صلاحیتوں کے مالک ہیں۔ وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر محکمہ تعلیم ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری سکولز آزاد کشمیر میں اپنے فرائض منصبی احسن نبھائیں گے۔ انہوں نے ہمیشہ عوامی خدمات کو مد نظر رکھتے ہوئے محکمہ تعلیم میں بطور ڈویژنل ڈائریکٹر سکولز میرپور ڈویژن بہترین خدمات سر انجام دیں۔ ہم ان سے یہ توقع کرتے ہیں کہ بطور ڈائریکٹر ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری سکولز آزاد کشمیر میں مزید نکھار پیدا کریں گے اور آزاد کشمیر بھر کے تمام اساتذہ کے جملہ مسائل کو حل کروانے میں اپنا اہم کردار ادا کریں گے۔

Show More

Related Articles

Back to top button