Kallar Syedan; Woman who killed her husband from Kallar Syedan sentenced along with her lover
کلرسیداں کے نوجوان دوکاندار کے قتل کا فیصلہ،آشنا کے ساتھ ملکر شوہر کو قتل کرنے والی خاتون کو عمرقید، آشنا کو سزائے موت جبکہ ساتھی ملزم کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—کلرسیداں کے نوجوان دوکاندار کے قتل کا فیصلہ،آشنا کے ساتھ ملکر شوہر کو قتل کرنے والی خاتون کو عمرقید، آشنا کو سزائے موت جبکہ ساتھی ملزم کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔مقتول عثمان کی بیوی نے اپنے آشنا اوراس کے ساتھی سے ملکر شوہر کو روات کر روڈ پر قتل کروایا اور واردات کو ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش کی،مقتول عثمان کلر روڈ ر واقع شاہ باغ بازار میں موبائل شاپ رکھتا تھا وہ رات کے وقت راولپنڈی میں اپنے سسرال سے اپنی اہلیہ کو ساتھ لے کر موٹرسائیکل پر واپس گاؤں آ رھا تھا کہ راستہ میں اس کی اہلیہ نے اسے بتایا کہ میرا نقاب اترگیا ہے موٹرسائیکل روکو جس پر اس کے رکتے ہی دیگر افراد نے اسے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا ملزمان کو سزائیں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکہ نے سنائیں روات پولیس نے ڈکیتی معہ قتل کی واردات کا ڈراپ سین کرتے ہوئے پیشہ وارانہ مہارت سے اصل حقائق تک رسائی حاصل کی، تفتیش کی روشنی میں مقتول کی بیوی نمرہ امجد، آشنا واجد علی اورساتھی فیروز نعیم کو گرفتار کیا اور ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا، ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد فیصل کی زیر نگرانی تفتیشی اور لیگل ٹیموں نے بہترین تفتیش اور موثر پیروی کے ذریعہ حقائق کو آشکار کرتے ہوا ملزمان کو قرارواقعی سزائیں دلوائیں۔
Kallar Syedan; The woman who killed her husband along with her lover was sentenced to life imprisonment, The lover was sentenced to death while the co-accused was sentenced to life imprisonment. Usman’s wife along with her acquaintance and his accomplice were sentenced to life imprisonment. Her husband was killed on Rawat Kallar Road and the incident was described as a robbery. The deceased Usman had a mobile shop in Shah Bagh Bazaar on Kallar Road. He was riding a motorcycle with his wife from his father-in-law in Rawalpindi at night. On his way back to the village, his wife told him that she had taken off her niqab and asked him to Stop the motorcycle on which he w stopped and was shot dead by others. Additional District and Sessions Judge Afzal Majoka sentenced the accused. In the light of the investigation, the victim’s wife Nimrah Amjad, lover, Wajid Ali and accomplice Feroz Naeem were arrested and challaned by the court with solid evidence. Investigative and legal teams under the supervision of SSP Investigation Muhammad Faisal conducted the best investigation. Revealed the facts through effective follow-up and bring the accused to justice.
علاقے کے معروف مذہبی رہنما سیرت کمیٹی چوآخالصہ کے سرپرست اعلی پیر سیدڈاکٹرمنصورحسین شاہ سجادہ نشین دربارعالیہ میرگالہ سیداں انتقال کر گئے۔انہیں دارالعلوم العباس سر صوبہ شاہ کے احاطے میں سپرد خاک کر دیا گیا
Leading religious personality, Dr. Mansoor Hussain Shah of Mirgala Syedan passed away. He was buried in the premises of Darul Uloom Al-Abbas Sir Sooba Shah.
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—علاقے کے معروف مذہبی رہنما سیرت کمیٹی چوآخالصہ کے سرپرست اعلی پیر سیدڈاکٹرمنصورحسین شاہ سجادہ نشین دربارعالیہ میرگالہ سیداں انتقال کر گئے۔انہیں دارالعلوم العباس سر صوبہ شاہ کے احاطے میں سپرد خاک کر دیا گیا۔نماز جنازہ میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احمد،مسلم لیگ ن کے رہنمامحمد ظریف راجا،مسلم لیگ ن تحصیل کلرسیداں کے جنرل سیکرٹری راجہ گلستان خان،پیپلزپارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری چوہدری ظہیرمحمود،چوہدری صداقت حسین،تاج کیانی،تنویر ناز بھٹی،راجہ داؤد اکبر،راجہ محمد الیاس،چوہدری جمشید،مولانا محمد سلیمان نقشبندی، چوہدری بابر ضمیرحاجی محمد شریف،خلیفہ محمود الحسن نقشبندی،سید شہاب ثاقب،الحاج غلام ظہیر،راجہ طارق محمود،حاجی احمد سعید، راجہ ازرم حمید سیالوی،حافظ منصور ظہور لنگڑیال،راجہ محمد ربنواز،ماسٹر محمد آزاد،نثار کیانی، ماسٹر محمد طارق،نمبردار اسد عزیز،حاجی صغیر احمد،دلشاد زرگر،علامہ محمد اقبال قریشی،ماسٹر یامین عادل،جمیل مغل،بابو عبدالقیو م کے علاوہ علمائے کرام،اساتذہ کرام، نعت خواں تنظیموں کے لوگوں کے علاوہ ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
مسلم لیگ ن عوام کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے ,مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے رہنما سردار عدیل انجم
PML-N is the real representative party of the people, PML-N Youth Wing leader Sardar Adeel Anjum
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے رہنما سردار عدیل انجم نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن عوام کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے مسلم لیگ ن نے ایٹمی دھماکے کر کے ملک کا دفاع ناقابلِ تسخیر بنایا۔ مسلم لیگ ن نے بجلی کے پاور پلانٹ اور قطر سے گیس کا تاریخی معاہدہ کرکے ملک سے نہ صرف بجلی گیس کی قلت ختم کی بلکہ سستے داموں عوام تک بجلی گیس مہیا کی۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ مسلم لیگ ن نے ہی میٹروز موٹر ویز ہائی ویز اور سڑکوں کے جال بچھا کرعوام کو سفری سہولتیں فراہم کیں۔ ملک کے مختلف شہروں میں جدید طرز کے ہسپتال اور لیبارٹریز قائم کرکے قوم کو سستی اور معیاری علاج کی سہولتیں فراہم کی۔ مسلم لیگ ن نے نہ صرف سرکاری یونیورسٹیز کالجز اور اسکولوں میں اضافہ کیا بلکہ اساتذہ کو جدید تعلیمی سہولتیں دے کر تعلیم کے معیار کو بہتر کیا۔ مسلم لیگ ن نے ییلو کیب سکیم کے ذریعے لاکھوں بیروزگار خاندانوں کو روزگار کی سہولتیں دیں۔ مسلم لیگ ن نے ہاریوں اور مزاروں کو مالکانہ حقوق دلوائے۔ مسلم لیگ ن نے کاشتکاروں کو آسان شرائط پر قرضے اور مفت ٹریکٹر دئیے۔مسلم لیگ ن نے ملک کے طول وعرض میں سستے بازار لگا کر عوام کو روزمرہ استعمال کی اشیاء سستے داموں فراہم کی۔انشاء اللہ مسلم لیگ ن عوام کی طاقت سے دوبارہ اقتدار میں آکر موجودہ جعلی حکومت کے ظلم کا نشانہ بننے والی عوام کو پھر ایک مضبوط اور خوشحال پاکستان دے گی۔
چوآ خالصہ میں تعینات لائن سپرنٹنڈنٹ عالمگیر پراچہ کے کرائے کے مکان میں چوری کی واردات
Theft at the rented house of Line Superintendent Alamgir Paracha posted at Choa Khalsa
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—نواحی علاقہ میں چوری کی واردات میں نامعلوم چور لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کر کے لے گئے۔آئیسکو سب ڈویژن چوآ خالصہ میں تعینات لائن سپرنٹنڈنٹ عالمگیر پراچہ کے کرائے کے مکان میں چوری کی واردات میں نامعلوم چور گھر کے تالے توڑ کر ایک عدد ٹیبلٹ مالیتی 80 ہزار روپے،دو عدد موبائل فونز مالیت چالیس ہزار جبکہ 35 ہزار روپے کی نقدی سمیٹ کر فرار ہو گئے۔عالم گیر پراچہ ڈیوٹی پر تھے جبکہ ان کی اہلیہ بھی گھر میں موجود نہ تھی۔
چوکپنڈوری میں ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار شدید زخمی
Motorcyclist seriously injured in traffic accident in Chouk Pindori
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—چوکپنڈوری میں ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہو گیا جسے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں سے راولپنڈی شفٹ کر دیا گیا۔موٹر سائیکل سوار محمد رشید چوکپنڈوری سے اپنے گھر کی جانب جا ررہا تھا کہ راستے میں کار ڈرائیور نے اچانک یوٹرن لے لیا جس سے پیچھے سے آنے والا موٹر سائیکل گاڑی سے ٹکراگیا۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ایمبولنس گاڑی موقع پر پہنچ گئی اور فوری طور پر اسے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں شفٹ کر دیا جہاں سے اسے راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل سوار کے سر اور جسم کے مختلف حصوں پر چوٹیں آئی ہیں۔
پولیس نے سموٹ بازار میں ایک دکان پر چھاپہ مار کر پتنگیں اور دھاتی ڈوریں برآمد کر لیں
Police raided a shop in Smoot Bazaar and recovered kites
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—تھانہ کلر سیداں پولیس نے سموٹ بازار میں ایک دکان پر چھاپہ مار کر پتنگیں اور دھاتی ڈوریں برآمد کر لیں۔پولیس کو مخبر کے ذریعے اطلاع ملی تھی کہ سموٹ میں واقع ایک دکاندار پتنگیں اور دھاتی ڈوریں فروخت کر رہا ہے جس پر پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور دکان کی تلاشی عمل میں لائی تو دکان کی شمالی دیوار کیساتھ پڑے ہوئے گتے کے کاٹن سے مختلف رنگوں کی 150 عدد پتنگیں، چار عدد چھوٹی اور ایک عدد بڑی دھاتی ڈوریں برآمد کر کے دکاندار عامر شہزاد سکنہ سموٹ کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔