DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; A prestigious function was held at Government Girls High School Kahuta regarding the Permanent order of 153 educators.

اساتذہ کی منتقلی کے حوالے سے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کہوٹہ میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد153ایجوکیٹرز کو مستقل آرڈر تقسیم تمام اساتذۃ کی جاب سے پنجاب ٹیچرز یونین کے قائدین کو خراج تحسین

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
اساتذہ کی منتقلی کے حوالے سے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کہوٹہ میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد153ایجوکیٹرز کو مستقل آرڈر تقسیم تمام اساتذۃ کی جاب سے پنجاب ٹیچرز یونین کے قائدین کو خراج تحسین تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی ڈی او میڈم نیئر شاہین، سابق ڈی او اٹک راجہ امجد اقبال، سابق پرنسپل بوائز ہائی سکول کہوٹہ ناظم قمر،ہیڈ ماسٹر بوائز ہائی سکول کہوٹہ طاہر کاشف، تحصیل کواڈینیٹر خالد پروزیز، پنجاب ٹیچرز یونین ضلع راولپنڈی کے نائب صدر راجہ تیمور اختر، راجہ اشراق، طاہر عمران، عاطف ستی اور اے ای اوز زنانہ تھے۔مقررین نے تحصیل کہوٹہ کے153ایجوکیٹرز کو مستقل آرڈر تقسیم کیے گے۔میڈم نئیر شاہین نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں کی تربیت پر خصوصی توجہ دی جائے اساتذہ ہمارمعمار ہیں میرٹ پر اساتذہ کو انکے حقوق کی فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا۔پی ٹی یو ضلع راولپنڈی کے نائب صدر راجہ تیمور اختر اور راجہ اشراق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی یو اساتذہ کے حقوق کا تحفظ کرے گی اساتذہ اپنے فرائض احسن طریقے سے پورے کریں انھوں نے کہا کہ دس فروری کو آل پاکستان ملازمین کی طرف سے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دھرنا دیا جائیگا جس میں اساتذہ بھرپور شرکت کریں۔ انھوں نے ڈپٹی ڈی او مردانہ و زنانہ اے ای اوز کی طرف سے اساتذہ کے مسائل حل کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے پر انکا شکریہ ادا کیا دیگر مقررین نے پرنسپل گورنمنٹ گرلز سکول کہوٹہ میڈم نگہت کو زبردست انتظامات کرنے پر انکا شکریہ ادا کیا تمام مہمانان گرامی نے مستقل ہونے والے اساتذہ کو مبارکباد دی آخر میں مستقل کیے جانے والے اساتذہ کو ریگولرائز آرڈر دیے گے۔

Kahuta; A prestigious function was held at Government Girls High School Kahuta regarding the permanent order to 153 educators. Tribute to the leaders of Punjab Teachers Union for the job of all teachers. Special guest at the function was Deputy DO Madam Nayyar Shaheen, former DO Attock Raja Amjad Iqbal, Former Principal Boys High School Kahuta Nazim Qamar, Headmaster Boys High School Kahuta Tahir Kashif, Tehsil Coordinator Khalid Pervaiz, Punjab Teachers Union Rawalpindi District Vice President Raja Timur Akhtar, Raja Ishraq, Tahir Imran, Atif Satti and AE.

راجہ فراز جنجوعہ آف مٹور کی طرف سے صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر کے اعزاز میں پرتکلف دعوت

Raja Faraz Janjua of Mator holds reception of President Press Club Kahuta Raja Imran Zamir

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
راجہ فراز جنجوعہ آف مٹور کی طرف سے صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر کے اعزاز میں پرتکلف دعوت میں بر گیڈئیر شازء الحق جنجوعہ اور میجر شہریار جنجوعہ خصوصی طور پر شر کت کی۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ فراز جنجوعہ آف مٹور نے معروف صحافی و کالم نگار صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر جنجوعہ نے ایک پر تکلف دعوت کا اہتمام کیا جس میں بر گیڈئیر شازء الحق جنجوعہ اور میجر شہریار جنجوعہ امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ نے خصوصی شر کت کی جبکہ اس موقع پر پریس کلب کہوٹہ کے دیگر عہدیدران و ممبران سعید افضل چوہان،حاجی عبد الرشید، ساجد جنجوعہ،افتخار احمد غوری،ارسلان کیانی کبیر جنجوعہ کے علاوہ معززین راجہ الطاف آف سہنسہ آزاد کشمیر، ماسٹر راجہ نعیم، حاجی راجہ شفقت، راجہ اکبر، راجہ خالد سمیت دیگر معززین علاقہ بھی موجود تھے تقریب کے میزبان راجہ فراز جنجوعہ آف مٹورنے اپنے مہمانوں کی تواضع پر تکلف کھانوں کے ساتھ کی تمام معززمہمانوں نے اپنے میزبان راجہ فراز جنجوعہ آف مٹورکا شکر یہ ادا کیا۔

پریس کلب کہوٹہ کا دورہ مٹور عوام علاقہ نے مسائل کے انبار لگا دیے نامی گرامی یونین کونسل میں آج کے جدید دور میں بھی سہولیات کا فقدان

Union Council Mator where there are many known personalities deprived of basic facilities

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
پریس کلب کہوٹہ کا دورہ مٹور عوام علاقہ نے مسائل کے انبار لگا دیے نامی گرامی یونین کونسل میں آج کے جدید دور میں بھی سہولیات کا فقدان۔نہ صر ف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں ایک منفرد مقام رکھنے والی یونین کونسل مٹور جہاں بے شمار قد آوار شخصیات ہیں بنیادی سہولیات سے محروم سڑکیں کھنڈرات عوام علاقہ پانی کی بوند بوند کو ترس گئے۔ بگہار شریف، لٹوری سیداں اور بمنیال راجگان جانے والی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار عوام علاقہ شدید پریشان۔تفصیل کے مطابق پریس کلب کہوٹہ کا صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر کی قیادت میں دورہ مٹور سابق کونسلر راجہ احمد نواز، حاجی راجہ خالد، راجہ حاجی شفقت،کیانی عرفان، محمد علی، راجہ حسیب و دیگر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بے شمار سیاسی عسکری اور سماجی شخصیات کا اس علاقے سے تعلق ہونے کے باوجود آج تک اسکے مسائل جوں کہ توں ہیں لٹوری سیداں، بمنیال راجگان اور بگہار شریف جانے والی سڑک جس سے منتحب نمائندے ہوں یا دیگر شخصیات روز گزرتی ہیں مگر شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جب گیس کی پائپ لائن ڈالی گئی تو اس وقت کہا گیا کہ اس کو ریپئیر کریں گے مگر تا حال ریپئیر نہ ہوئی راجہ احمد نواز نے کہا کہ میں نے اپنی مدد آپ چند جگہ پر کھڈے بھرے مین سڑک مگر سیوریج سسٹم نہ ہے معززین علاقہ نے مزید کہا کہ بجلی کی کمی کی وجہ سے لوگوں کے گھروں میں الیکڑانک اشیاء خراب ہو جاتی ہیں جبکہ واٹر سپلائی نہ ہونے کی وجہ سے خواتین دور دراز سے پانی لانے پر مجبور ہوں بے شمار قد آور شخصات کا اس علاقے سے تعلق ہونے کے باوجود اس علاقے کا پسماندہ رہنا سوالیہ نشان ہے۔ عوام علاقہ نے اعلیٰ حکام سے فل فور مسائل حل کرنے کا مطالبہ کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button