DailyNewsPothwar.com

Chakswari, AJK; Condolence reference organized at Press Club Chakswari in memory of Sufi Rasheed Ahmed

چکسواری پریس کلب کے زیر اہتمام صدر پریس کلب چکسواری راجہ نثار احمد کی صدارت میں صوفی رشید احمد کی یاد میں منعقدہ تعز یتی ریفرنس

چکسواری (اللہ دتہ بسمل نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)—مرکزی صدر سی یو جے آزاد کشمیر محمد ظفیر بابا نے کہا کہ صوفی محمد رشید احمد بانی صدر پریس کلب چکسواری نے ساری زندگی صحافت کو عبادت سمجھ کر اپنایا اور اپنے نام کے ساتھ صوفی کے نام کی لاج رکھی عوامی مسائل کو اجاگر کیا ان کی صحافت باوقار تھی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چکسواری پریس کلب کے زیر اہتمام صدر پریس کلب چکسواری راجہ نثار احمد کی صدارت میں صوفی رشید احمد کی یاد میں منعقدہ تعز یتی ریفرنس سے بحثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوفی رشید احمد نے ساری زندگی لوگوں کے مسائل کو اجاگر کیا اور کبھی قلم کی حرمت کو داغ لگنے نہ دیا مگر شوشل میڈ یا کے موجود دور میں صحافت تنزلی کا شکار ہے صحافت کو عقل و دانش کے ساتھ اپنایا اور صوفی محمد رشید کی چھوڑی ہو ئی میراث پر عمل پیرا رہتے ہوئے ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنا نام زندہ رکھا اور آپس کی معمولی رنجش ختم کر کے باہمی اتفاق و اتحاد سے صحافیوں کوآگے بڑھنا چکسوای پریس کلب کا صوفی رشید احمد کی یاد میں منعقد تعزیتی ریفرنس اچھا ا قد ام ہے مگر آپ کے جیتے جی اگر ایسا کوئی پرگرام کر کے انہیں خراج تحسین پیش کرتے تو آنے والی نسلوں کو مثبت پیغا م جاتا انہوں نے صوفی رشید احمد کے لیے بخشش اور بلندی درجات کی دعا کی کشمیر پوسٹ برطانیہ کے چیف ایڈیٹراور مشہور اینکر پرسن ساجد یوسف چوہدری نے صحافی کا مشاہدے کے ساتھ مجاہدے کا ہونا ضروری ہے صوفی رشید احمد ایک عہد ساز شخصیت تھے انہوں نے اپنے قلم کی طاقت کا بھرپور استعمال کیا مگر موجودہ در میں سو شل،میڈیاکی ترقی نے صحافت پر منفی اثرات چھوڑے موجودہ دور میں صحا فیوں کی تربیت ضروری ہے صدر کشمیر پریس کلب میرپور مرزا سجاد جرال نے کہا کہ اسلاف کے کارناموں کو یاد کرنے والی قومیں زندہ رہتی ہیں صوفی رشید احمد ایک عظیم صحافی تھے سابق صدر کشمیر پریس کلب میرپور راجہ حبیب اللہ خان نے کہا کہ صوفی محمد رشید احمد بے شمار خوبیوں کے مالک تھے وہ صحافت میں ایک بڑا نام رکھتے تھے ان کی قلم میں طاقت تھی ہم نے طویل عرصہ صحافت میں گزارہ صوفی رشید احمد کا نام ہمیشہ زندہ رہے گا ضلعی صدر سی یو جے محمد الیاس راجپوت نے کہا کہ چکسواری پریس کلب کے صحافی مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے ا پنے بزرگ کو یاد رکھا صوفی رشید احمد ایک عظیم صحافی تھے سابق سدر یاسر ممتاز چوہدری نے کہا کہ ہم نے صوفی رشید احمد سے بہت کچھ سیکھا ہمارے معاشرے میں بڑی خرابی یہ ہے کہ ہم زندہ آدمی زندگی میں پذیرائی نہیں دیتے ہمارا معاشرہ بگاڑ کاشکار ہے ایک اچھا صحافی اس بگاڑکو سنوارنے کا اہم کردار ادا کرتا ہے سابق سنیئر نائب صدر بار کونسل میرپور خواجہ احشتام الحق ایڈوکیٹ نے کہا کہ میں صوفی رشید احمد ایک عظیم انسان بلند پایہ صحافی تھے وہ صرف نام کے صحافی نہ تھے بلکہ عملی طور پر وہ صوفیانہ کردار ادا کرتے ر ہے صحا فت کی دنیا کے بے تاج بادشاہ تھے کبھی زرد صحافت نہ کی سابق سکریٹری چوہدری بشارت حسین ایڈوکیٹ نے کہا کہ صوفی رشید احمد ایک عظیم دانشور تھے ان کی قلم میں طاقت تھی وہ عوامی مسائل کو اجاگر کرتے اور انھیں حل کرا کر دم لتے ان کی کمی صدیوں محسوس جاتی رہے گی سابق صدر پر یس کلب چکسواری مرزا نذیراحمد،محمد رفیق بھٹی،اللہ دتہ بسمل،افراز محمود راجہ خواجہ اقبال،عابد حسین چوہدری،عمران بلال،اخلاق احمد دانش،نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوفی رشید احمد کی اہلیان چکسواری کے لئے خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ان کے نقش قدم پر چلنے کا عہد کیا سابق صدر معلمین حاجی تاسب حسین،حاجی بشیر پرواز،سابق اے ای او محمد عجائب نے صوفی رشید احمد کو خراج عقیدت پیش کیا پرنسپل طارق صدف،حاجی قربان حسین فصیل پبلک سکول ،مرزا محمد سلطان سابق ضلع کونسل حاجی لالہ سوار نے اپنے خطابات میں چکسواری پریس کلب کے تمام ساتھیوں کو تعزیتی کے انعقاد پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے صوفی رشید احمد کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا صدر پر صوفی کلب راجہ نثار خان نے اپنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوفی رشید احمد کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی بخشش کی دعا کی اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا صوفی رشید احمد کے فرزند معظم علی چوہدری سکریٹر ی مالیات نے اپنے کہا کہ میرے والد کی یاد میں چکسواری پریس کلب کے دوستوں نے جس خلوص سے تعزیتی ریفرنس کا اہتمام کیاسب کا مشکور ہوں اور تمام شرکاء کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پریس کلب مضبوطی میں اپنا بھرپور کردار ادا کروں گا تقریب کا آغاز کلام تلاوت پاک سے ہوا سعادت ھضرت مولانا محمد حق نواز صدیقی ڈیٹی سکریٹری جنرل پریس کلب نے حاصل کی جبکہ نعت روسول پاک آفاق احمد نے پیش کی نظامت کے فرائض سکریٹری جنرل پریس کلب چکسواری عنصر محمود غزالی نے سر انجام دیئے جبکہ آخر میں دعائے مغفرت کے بعد لنگر تقسیم کیا تعزیتی ریفرنس میں صدر الفلاح سوسایٹی ایسر محمد نصیر احمد بھٹی،ڈاکٹر محمد فاروق،چوہدری پہاپا مشتاق،چوہدری محمد اعظم،ماسٹر مہربان،پروفیسر شفقات احمد،محمد یعقوب خان،حاجی محمد حنیف،حاجی خالد وارثی،حاجی عبدالرحمن ٹھکریاں،چوہدری محمد اقبال تلواڑہ،راجہ ناظم نواز،چنار پریس کلب اسلام گڑھ امجد علی،چوہدری علیان امجد،امان امجد سابق صدر ظہیر رشید کے علاہ پریس کلب چکسواری عہدیداروں واراکین نے شرکت کی

آزادکشمیر قانو ن سازاسمبلی میں قائدحزب اختلاف چودھری محمدیاسین نے گزشتہ روز یونین کونسل فیض پورشریف کادورہ کیا

Leader of Opposition in Azad Kashmir Legislative Assembly Chaudhry Muhammad Yasin visited Union Council Faizpur Sharif.

چکسواری (اللہ دتہ بسمل نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)—آزادکشمیر قانو ن سازاسمبلی میں قائدحزب اختلاف چودھری محمدیاسین نے گزشتہ روز یونین کونسل فیض پورشریف کادورہ کیاانہوں نے یونین کونسل فیض پورشریف کے موضع تنگ دیو جاکر چودھری شبرعلی کے چھوٹے بھائی اورچودھر ی اعظم لالہ مندری چودھری جمشیدعلی کے چچازاد بھائی چودھری نصرت علی کی وفات پرفاتحہ خوانی کی سوگوار ان کے ساتھ دلی اظہارتعزیت کیامرحوم کے لئے دعائے مغفر ت اورلواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعاکی

خورشیدمنہاس کوکوٹلی آزادکشمیر سے وزیر اعظم آزادکشمیر کا کوآرڈی نیٹرتعینات ہونے پرمبارک باد

Khurshid Minhas congratulated appointment Azad Kashmir Coordinator

چکسواری (اللہ دتہ بسمل نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)— سماجی راہنماؤں مدثرحسین اوریاسرمجیدنے کہاہے کہ ہم پیارے بھائی خورشیدمنہاس کوکوٹلی آزادکشمیر سے وزیر اعظم آزادکشمیر کا کوآرڈی نیٹرتعینات ہونے پرمبارک بادپیش کرتے ہیں ان کی تعیناتی کا زبردست خیرمقدم کرتے ہیں ان کی تعیناتی پروزیر اعظم آزادکشمیر سے اظہارتشکر کرتے ہیں ا ن کی بطورکوآرڈی نیٹر تعیناتی ان کی جماعت کے لئے شاندار خدمات کابہترین اعتراف اورکارکن کی بہترین حوصلہ افزائی ہے انہو ں اس توقع کااظہارکیاہے وہ بطور کوآرڈی نیٹر اپنی تمام ترصلاحیتیں بروئے کارلائیں گے اور توقعات پرپورا اترنے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے اوراپنی بہترین خدما ت انجام دینے میں کامیاب ہوں گے انہوں نے ان خیالات کااظہاراپنے ایک تہنیتی بیان میں کیاہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button