Kallar Syedan; SDPO Kahuta Circle Mian Muhammad Afzal addresses crime meeting at Kallar Syedan Police Station
ایس ڈی پی او کہوٹہ سرکل میاں محمد افضال نے کلر سیداں پولیس اسٹیشن میں کرائم میٹنگ سے خطاب
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—ایس ڈی پی او کہوٹہ سرکل میاں محمد افضال نے کلر سیداں پولیس اسٹیشن میں کرائم میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کا اولین مقصد دیانتداری،خوش اخلاقی،عوام کا تحفظ اور مدد کرنا ہے۔عوام کی خدمت کو اپنا منشور بناتے ہوئے شہریوں کی داد رسی اس انداز میں کی جائے کہ اس کا اثر نمایاں ہو تا کہ عوام کا پولیس پر اعتماد بحال ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ پولیس کلچر میں تبدیلی کیلئے ضروری ہے کہ ہم اپنے رویے میں تبدیلی لائیں۔انہوں نے کہا کہ علاقہ میں سکیورٹی اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہماری بنیادی ذمہ داری اس میں کسی قسم کی لرزش اور کوتائی ناقابل برداشت ہے۔انہوں نے ایس ایچ او سب انسپکٹر قیصر رشید کیانی کو ہدایت جاری کی کہ وہ سنگین مقدمات میں عدم گرفتار ملزمان کی فوری گرفتاری کو یقینی بنائیں۔اس موقع پر ایس ایچ او نے ایس ڈی پی او کو بتایا کہ سموٹ کے علاقے میں چوہرے قتل کے مقدمہ میں نامزد سات ملزمان میں سے تین کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دیگر کی گرفتاری بھی جلد عمل میں لائی جائے گی جبکہ ڈاکٹر سعادت اللہ سکنہ کرم ایجنسی کے قتل کے مقدمہ میں نامزد مرکزی ملزم نے عبوری ضمانت کروا لی ہے۔
Kallar Syedan; Addressing a crime meeting at Klar Syedan Police Station, SDPO Kahuta Circle Mian Muhammad Afzal said that the first objective of the police is to provide honesty, good morals, protection and help to the people. Justice should be done in such a way that its effect is noticeable so that the confidence of the people in the police can be restored.
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مظفر نواز ملک نے منشیات کے مقدمہ میں نامزد ملزم خرم بنارس کو جرم ثابت ہونے پر چار سال چھ ماہ کی قید اور بیس ہزار روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا
Additional District and Sessions Judge Muzaffar Nawaz Malik sentenced Khurram Banaras to four years and six months imprisonment and a fine of Rs 20,000.
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مظفر نواز ملک نے منشیات کے مقدمہ میں نامزد ملزم خرم بنارس کو جرم ثابت ہونے پر چار سال چھ ماہ کی قید اور بیس ہزار روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا ہے۔مجرم خرم بنارس کو تھانہ کلر سیداں پولیس نے 1350 گرام چرس برآمد ہونے پر مئی 2020 میں گرفتار کیا تھا۔ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کیلئے مقدمے کی موثر تفتیش اور پیروی کا سلسلہ جاری رہے گا۔
پی ٹی آئی،مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کھوٹے سکے ہیں,امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی مولنا عارف شیرازی
PTI, PML-N and PPP are fake coins, Amir Jamaat-e-Islami Rawalpindi District Maulana Arif Shirazi
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی مولنا عارف شیرازی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی،مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کھوٹے سکے ہیں جو باری باری اس ملک کو لوٹ رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو پوٹھوہار جیولرز کرسیداں میں تاجر راہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کی صدارت مقامی امیر جاوید اقبال نے کی اس موقع پر تاجر رہنماؤں حاجی ریاست حسین،شیخ حسن ریاض،محمد اعجاز بٹ،الطاف زمان بھٹی،سیٹھ عبدالرووف،حاجی ابرار حسین،چوہدری توقہراسلم،مرزا اظہر حسین اور دیگر بھی موجود تھے۔مولانا عارف شیرازی نے کہا کہ75سالوں سے پارٹیاں بدل بدل کر وہی لوگ اقتدار میں آرہے ہیں اور ملک کو نوچنے کھسوٹنے کا عمل جاری ہے پی ٹی آئی مسلم لیگ ن اور پی پی سب ایک ہی سکے کے مختلف رخ ہیں ان میں کوئی فرق نہیں خدا اس قوم کی حالت کبھی نہیں بدلتا جو اپنی حالت خود بدلنے پہ تیار نہ ہو اب وقت آگیا ہے کہ اس مافیا سے چھٹکارا حاصل کیا جائے اور ایماندار اور مخلص قیادت کی جماعت اسلامی کو اقتدار میں لایا جائے۔انہوں نے کہا کہ تاجر معشیت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور تاجر راہنماؤں کو اب جماعت اسلامی کا پرچم تھام لینا چاہیے آپ نے دیگر جماعتوں کو بار بار آزما کے دیکھ لیا ہے اب قیام پاکستان کے مقاصد کے حصول کے لیئے ایک بار جماعت اسلامی کو بھی آزما لیں ہم مایوس نہیں کریں گے کیونکہ ہمارے ہاں میرٹ شفافیت اہلیت اور احتساب کا موثر نظام نافذ ہے۔
کورونا اور اپوزیشن کی رکاوٹوں کے باوجود پی ٹی آئی ملک کو اوپر لے جارہی ہے,محمدہارون کمال ہاشمی
PTI is taking the country to the top despite corona and opposition obstacles: Mohammad Haroon Kamal Hashmi
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—پی ٹی آئی کے سابق ڈویژنل صدر اور واساکے وائس چیئرمین محمدہارون کمال ہاشمی نے کہا کہ کورونا اور اپوزیشن کی رکاوٹوں کے باوجود پی ٹی آئی ملک کو اوپر لے جارہی ہے مخصوص علاقوں کی بجائے پسماندہ علاقوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے چوآخالصہ سے پارٹی رہنما تنویر قریشی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے ان سے ملاقات کی اور وائس چیئرمین واسا کا عہدہ سنبھالنے پر انہیں دلی مبارکباد دی اور پھول پیش کیئے ہارون کمال ہاشمی نے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود اگر نیت درست ہو تو لوگوں کے مسائل بتدریج حل کیئے جا سکتے ہیں عہدہ کے کر گھر نہیں بیٹھیں گے عملا لوگوں کی خدمت کریں گے۔