Kahuta; Prof. Dr. Pir Sahibzada Sajid-ur-Rehman addressed a gathering of hundreds of students, teachers and dignitaries at Iram College Kahuta.
اسلامی نظریاتی کونسل و ممتاز مذہبی سکا لر سجادہ نشین پروفیسر ڈاکٹر پیر صاحبزادہ ساجد الرحمان نے ارم کالج کہوٹہ میں سینکڑوں طلباوطالبات،اساتذہ معززین کے ا جتماع سے خطا ب
کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام , عمران ضمیر…
ممبراسلامی نظریاتی کونسل و ممتاز مذہبی سکا لر سجادہ نشین پروفیسر ڈاکٹر پیر صاحبزادہ ساجد الرحمان نے کہا ہے کہ قوموں کی ترقی کا حقیقی راز علم ہو تا ہے۔ راجہ سکندر مرحوم اور مسز خورشید سکندر مرحومہ کی تعلیمی شعبہ میں خدمات ناقابل فراموش لائق تحسین ہیں۔ سربراہ ادارہ مسز ارم سکندر نے ارم سکول اینڈ کالج کہوٹہ کو نئے دور کے مطابق جدید سہولیات اور بہترین تعلیمی نظام فراہم کر کے معیاری درسگاہ بنا دیا۔ تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت بھی ضروری ہے۔ بہترین تربیت سے طلباو طالبات اقوام کے مقدر کا ستارہ ہوا کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ممبر اسلامی نظریاتی کونسل و ممتاز مذہبی سکا لر سجادہ نشین پروفیسر ڈاکٹر پیر صاحبزادہ ساجد الرحمان نے سابق ممبر تعلیمی بورڈ راولپنڈی راجہ سکندر خان مرحوم اور انکی اہلیہ سابق آفیسر محکمہ تعلیم میڈم خورشید سکندر مرحومہ کی سالانہ برسی کے موقع پر ارم کالج کہوٹہ میں سینکڑوں طلباوطالبات،اساتذہ معززین کے ا جتماع سے خطا ب کے دوران کیا۔ اس موقع پر صدر پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کرنل (ر) وسیم جنجوعہ نے ارم کالج کی جانب سے یادگاری شیلڈ بھی پیش کی جبکہ آخر میں ممبر اسلامی نظریاتی کونسل و ممتاز مذہبی سکا لر سجادہ نشین پروفیسر ڈاکٹر پیر صاحبزادہ ساجد الرحمان نے خصوصی دعا بھی کرائی۔ ممبر اسلامی نظریاتی کونسل و ممتاز مذہبی سکا لر سجادہ نشین پروفیسر ڈاکٹر پیر صاحبزادہ ساجد الرحمان نے ا پنے خطاب میں مزید کہا کہ راجہ سکندر خان مرحوم اور مسز خورشید سکندر مرحومہ نے مشکل اور کھٹن حالات کے باوجود آج سے تقریباََ (37) قبل جس تعلیمی درسگاہ کی بنیا درکھی وہ آج سربراہ ادارہ ارم سکندر کی زیر قیادت عظیم درسگاہ اور تن آور درخت بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیک اور صالح اولاد کے اچھے اور نیک کام بھی والدین کے لیئے باعث ثواب ہیں۔ علم سے محروم قومیں اقوام کی صف میں کبھی عزت و احترام حاصل نہیں کرسکتیں۔ انہوں نے بہتر انداز میں تعلیمی میدان میں شاندار کاوشوں پر مسز ارم سکندر کی خدمات کو زبردست الفاظ میں سراہا۔ تقریب میں ممتاز کاروباری شخصیت راجہ فہیم رشید، وائس پرنسپل راجہ حارث، راجہ صائم سکندر جنجوعہ، صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر، جنرل سیکرٹری اصغر حسین کیانی، حاجی عبدالرشید، کبیر جنجوعہ، ارسلان کیا نی، افتخار غوری، فیضان جنجوعہ نے بھی شرکت کی۔
Kahuta; Member Islamic Ideological Council and eminent religious scholar Sajjada Nasheen Prof. Dr. Pir Sahibzada Sajid-ur-Rehman has said that the real secret of development of nations is knowledge. The services of the late Raja Sikandar and Mrs. Khurshid Sikandar in the field of education are unforgettable. Mrs. Iram Sikandar, Head of Institution, made Iram School and College Kahuta a standard school by providing modern facilities and best education system in line with the new era. Along with education, training is also important. With the best training, students become the star of the destiny of nations. These views were expressed by Prof. Dr. Pir Sahibzada Sajid-ur-Rehman, Member Islamic Ideological Council and Distinguished Religious Scholar Sajjada Nasheen at Iram College on the occasion of the annual death anniversary of former Member Board of Education Rawalpindi Raja Sikandar Khan and his wife Madam Khurshid Sikandar. Hundreds of students and teachers in Kahuta participated the gathering.
گورنر صوبہ پنجاب چوہدری محمد سرور سے سابق ایم پی اے حلقہ پی پی سیون کرنل محمد شبیر اعوان اور ملک شاہ زیب اعوان کی ملاقات۔
Former MPA Constituency PP-7 Col. Muhammad Shabbir Awan and Malik Shahzeb Awan called on Governor Punjab Chaudhry Muhammad Sarwar.
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
گورنر صوبہ پنجاب چوہدری محمد سرور سے سابق ایم پی اے حلقہ پی پی سیون کرنل محمد شبیر اعوان اور ملک شاہ زیب اعوان کی ملاقات۔ملکی و علاقائی سیاست پر گفتگو۔علاقے کے مسائل بھی گفتگو کی۔گذشتہ روز سابق ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون کرنل محمد شبیر اعوان اور ان کے صاحبزادے ملک شاہ زیب اعوان نے گورنر صوبہ پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقات کی اس موقع پر انہوں نے گورنر صوبہ پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملکی و علاقائی سیاست پر گفتگو کی علاقے کے مسائل سے بھی آگاہ کیا۔
کہوٹہ شہر اور گردونواح میں جعلی کلینکوں جعلی حکیموں اور دو نمبر عاملوں نے سادح لوح لوگوں کو لوٹنا شروع کر دیا
Fake clinics in and around Kahuta city, fake physicians started robbing innocent people
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ شہر اور گردونواح میں جعلی کلینکوں جعلی حکیموں اور دو نمبر عاملوں نے سادح لوح لوگوں کو لوٹنا شروع کر دیا ہے ہر گلی محلے میں غیر قانونی کلینک کھولے ہیں جہاں پر دو چار مہینے کام کرنے والی خواتین اور مرد اپنا کلینک کھول دیتے ہیں اور کئی کلینکوں پر عوام کو لوٹنے کے علاقہ دیگر دھندے بھی جاری ہیں جبکہ اسی طرح کہوٹہ شہر اور گردونواح میں جعلی حکیموں نے دھیرے ڈال رکھے ہیں جو اولاد کا نہ ہونا مردانہ کمزوری، بواسیر کے خاتمے اور دیگر ڈرامے کر کے عوام سے ہزاروں روپے بٹورتے ہیں جبکہ اسی طرح گلی محلوں میں چرسی پوڈری اور دیگر بال لمبے رکھ کر آنگوٹھیاں پہن کر گلی محلوں میں تعویز گنڈے اور دم درود کا دھندہ شروع کرر کھا ہے جو اپنے طریقے سے سادح لوح لوگوں کو لوٹ رہے ہیں انتظامیہ محکمہ ہیلتھ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے جبکہ کہوٹہ شہر میں دیگر علاقوں سے پیشہ وار بھیکاریوں خواتین اور مردوں کی بھرمار ہے نہ صرف سفید پوش لوگوں کو تنگ کرتی ہیں بلکہ نوجوانوں کو بے راہ روی پر بھی لگاتی ہیں اور چوری کی وارداتیں بھی ہو رہی ہیں شہریوں معززین علاقہ نے کمشنر راولپنڈی، اے سی کہوٹہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایسے لوگوں کے خلاف کاروائی کریں۔
سی پی او راولپنڈی نے تھانہ کلر سیداں میں فرض شناس ایس ایچ اوقیصر رشید کیانی تعینات
CPO Rawalpindi has posted SHO Qaisar Rashid Kayani at Kallar Syedan police station
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سی پی او راولپنڈی نے تھانہ کلر سیداں میں فرض شناس ایس ایچ اوقیصر رشید کیانی تعینات پر شکر یہ ادا کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء راجہ محمد شکیل کیانی،راجہ ناصر علی کیانی،راجہ یاسر کیانی اور راجہ گلفراز کیانی نے اپنے ایک مشتر کہ بیان میں کیاانہوں نے کہا کہ سی پی او راولپنڈی نے تھانہ کلر سیداں میں فرض شناس ایس ایچ اوقیصر رشید کیانی تعینات کر کے عوام کے دل جیت لیے ہیں ان کی تعیناتی سے علاقے میں سے جرائم میں کمی آئے گئی اور انشاء اللہ ہم اہلیان علاقہ بھی ان کے ساتھ مکمل تعاون کر یں گئے۔