Kallar Syedan; Police Arrest 03 Accused In Murder of four people in Samot
تھانہ کلر سیداں پولیس کی اہم کاروائی، راستے کے تنازعہ پر 04 افراد کو قتل کرنے والے 03 ملزمان گرفتار
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—تھانہ کلر سیداں پولیس کی اہم کاروائی، راستے کے تنازعہ پر 04 افراد کو قتل کرنے والے 03 ملزمان گرفتار،ملزمان نے چند روز قبل سموٹ کے علاقے میں راستے کے تنازعے پر فائرنگ کرکے دو خواتین سمیت 04 افراد کو قتل جبکہ 08 افراد کو زخمی کردیا تھا،گرفتار ملزمان میں محمد آصف، کرامت علی اور حامد محمود شامل ہیں،
سی پی او محمد احسن یونس نے افسوس ناک واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر کو ملزمان کی گرفتاری کا خصوصی ٹاسک دیا تھا،
Kallar Syedan; In a major operation of Kallar Syedan police station, 03 accused were arrested for killing 04 people in a road dispute in Dhok Mistriyan, Samot. The accused opened fire on a road dispute few days ago, killing 04 people including two women and injuring 08 others. The arrested accused include Mohammad Asif, Karamat Ali and Hamid Mahmood.
Taking notice of the tragic incident, CPO Muhammad Ahsan Younis had given a special task to the SP Saddar to arrest the accused.
پراپرٹی ٹیکس کے غیر منصفانہ نفاذ اور عدم ادائیگیوں پر نوٹسز کے اجرا کے بعد پی ٹی آئی کلرسیداں نے بروقت مداخلت کرتے ہوئے نوٹسز منسوخ کروا دیئے
Following the issuance of notices on unfair imposition and non-payment of property tax, PTI intervened in time and cancelled the notices.
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—کلرسیداں میں پراپرٹی ٹیکس کے غیر منصفانہ نفاذ اور عدم ادائیگیوں پر نوٹسز کے اجرا کے بعد پی ٹی آئی کلرسیداں نے بروقت مداخلت کرتے ہوئے نوٹسز منسوخ کروا دیئے شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تفصیلات کے مطابق گزشتہ دور حکومت میں کلرسیداں میں پراپرٹی ٹیکس کے نفاذ کا ظالمانہ فیصلہ کیا گیا اور اس پر زبردستی غلط اور نامناسب کٹیگری مسط کردی گئی جس کے بعد شہریوں کو گھریلو اور کمرشل پراپرٹی ٹیکس کے نام پر بھاری بل ارسال کیئے گئے عدم ادائیگیوں پر جرمانے اور گرفتاریوں کے نوٹسز جاری کر دیئے گئے جس کے بعد کلرسیداں کے شہریوں اور تاجروں نے مقامی رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد کو اس تشویش سے آگاہ کیا جنہوں نے شہزاد اکبر بٹ،میڈم نبیلہ انعام،اور سید سجاد حسین شاہ کے ہمراہ صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ سے لاھور میں ملاقات کی اور انہیں نامنصفامہ ٹیکس کے نفاذ پر پائی جانے والی تشویش سے آگاہ کیا صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ اور ایم پی اے راجہ صغیر احمد کے علاؤہ پی ٹی آئی کے تین رکنی وفد نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ امین مینگل اور ڈی جی ایکسائز مشہود حسین سے ملاقات کی جس کے نتیجے میں گرفتاریوں اور پراپرٹی سیل کرنے کے نوٹسسز منسوخ کر دیئے گئے اور فیصلہ کیاگیا کہ تمام کمرشل ٹیکس معاملات کو ری?شیڈول کیا جائیگا، کلر سیداں کے رہائشی علاقوں کو ٹیکس سے مستثنیٰ کیئے جانے کی درخواست غور کے لئے منظور کر لی گئی،کلرسیداں کے شہریوں نے نوٹسز کی منسوخی کا زبردست خیرمقدم کرتے ہوئے صوبائی وزیر محمد بشارت راجہ،راجہ صغیراحمد،شہزاد بٹ،میڈم نبیلہ انعام اور سید سجاد حسین شاہ کا دلی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کا ٹیکس کوتل ستیاں اور کہوٹہ میں بھی نافذ نہیں کلرسیداں پر بھاری ٹیکس کا نفاذ کرکے یہاں کے شہریوں کے مفاد سے کھیلا گیا۔
جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی سید عارف شیرازی بروز جمعرات دن گیارہ بجے کلرسیداں کا دورہ کریں گے
Jamaat-e-Islami District Rawalpindi Syed Arif Shirazi will visit Kallar Sydan on Thursday at 11:00 AM.
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی سید عارف شیرازی آج بروز جمعرات دن گیارہ بجے کلرسیداں کا دورہ کریں گے جہاں وہ معززین کے ساتھ ملاقات کے بعد کارکنان سے خطاب بھی کریں گے تقریب کی صدارت مقامی امیر جاوید اقبال کریں گے۔
بروز جمعرات اولڈ کلر اور کمبیلی صادق صادق فیڈرز صبح نو بجے سے دن دوبجے تک بند رہیں گے
Old Kallar and Kambeeli Sadiq Sadiq feeders will be closed on Thursday from 9 a.m. to 2 p.m.
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—آئیسکو کلر کے اعلامیہ کے مطابق آج بروز جمعرات اولڈ کلر اور کمبیلی صادق صادق فیڈرز صبح نو بجے سے دن دوبجے تک بند رہیں گے جس سے چھپر،چوکپنڈوری،نمدنہ منگرال،میراسنگال، لونی سلیال،منگال،ڈھوک حیات بخش،ناظم اباد،کمں بیلی صادق،کمبیلی مرزا،درکالی شیرشاہی،درکالی سیداں،ڈریال اور دیگر علاقوں میں بجلی بند رہے گی۔
محمد بنارس وڑائچ انتقال کر گئے نمازجنازہ کلرسیداں کے گاؤں چک وڑاہیچاں میں ادا کی گئی
M Banaras passed away in Chak Warraiychan
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—پنجاب پولیس کے مری چوکی پر تعنیات اے ایس آئی زاھد محمد وڑائچ کے والد محترم اور ارباب وڑائچ کے نانا محمد بنارس وڑائچ انتقال کر گئے نمازجنازہ کلرسیداں کے گاؤں چک وڑاہیچاں میں ادا کی گئی جس میں جے یوآئی تحصیل کلرسیداں کے امیر مولانا احسان اللہ چکیالوی،سابق چیئرمین چوھدری صداقت حسین،شاہد اکبر گجر،راجہ اظہر اقبال،راجہ ظفر محمود،مسعود بھٹی،علی بھٹی،نمبردار اسد عزیز،ڈاکٹر علی اصغر اور دیگر نے شرکت کی۔
تعزیت
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—سابق ممبر قومی اسمبلی محترمہ نثار تنویر شیرازی،سٹی صدر چوھدری اخلاق حسین،چوہدری توقیراسلم اور چوھدری تنویر اختر شیرازی نے بہاولپورسے سابق ممبر قومی اسمبلی محترمہ شیریں ارشد اور ممبر صوبا? اسمبلی منیرہ یامین ستی کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ھے۔