DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; All teaching staff absent in three school’s during a surprise inspection of seven schools by DEO Kallar Syedan

ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کلر سیداں کی جانب سے سات سکولوں کی اچانک انسپکشن کے دوران تین تعلیمی اداروں میں تمام ٹیچنگ اسٹاف غیر حاضر

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کلر سیداں کی جانب سے سات سکولوں کی اچانک انسپکشن کے دوران تین تعلیمی اداروں میں تمام ٹیچنگ اسٹاف غیر حاضر جبکہ دو تعلیمی اداروں میں دو دو اساتذہ غیرحاضر پائے گئے۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کلر سیداں داؤد اختر کیانی نے گزشتہ روز گورنمنٹ پرائمری سکول منگال،مہیرہ سنگال اور تریل میں اچانک چیکنگ کیلئے سکولز پہنچے تو وہاں تالے منہ چڑھ رہے تھے جبکہ کوئی ٹیچنگ سٹاف موجود نہ تھا اسی طرح پرائمری سکول لونی میں ہیڈ ٹیچر فرحانہ سعید اور ٹیچر اقراء شاہین جبکہ پرائمری سکول نندنہ جٹال میں ہیڈ ٹیچر نعیم اختر اور شمیم شاہد سکولز سے غیر حاضرپائے گئے جس پر ایجوکیشن آفیسر نے انسپکشن رپورٹ مرتب کر کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر راولپنڈی کو ارسال کر دی۔

Kallar Syedan; During a surprise inspection of seven schools by Deputy District Education Officer Kallar Syedan, all the teaching staff in three educational institutions were found absent while two teachers in two educational institutions were found absent. Deputy District Education Officer Kallar Syedan ​​Dawood Akhtar Kayani arrived at Government Primary School Mangal, Mahira Sangal and Tarail for a surprise check yesterday. The Education Officer prepared an inspection report and sent it to the District Education Officer Rawalpindi.

کلر سیداں کے تاجروں نے ظالمانہ ٹیکس کے نفاذ کو مسترد کر دیا

The traders of Kallar Syedan rejected the imposition of oppressive tax

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— کلر سیداں کے تاجروں نے ظالمانہ ٹیکس کے نفاذ کو مسترد کر دیا۔بوگس سروئے رپورٹ تیار کر کے محکمہ ایکسائز پراپرٹی ٹیکس کی آڑ میں تاجروں کا استحصال بند کریں۔کلر سیداں میں پی ٹی آئی کے مقامی عہدیدارنے بھی تاجروں کے احتجاجی اجلاس میں شرکت کی۔کلر سیداں میں انجمن تاجران کے عہدیداروں چوہدری زین العابدین عباس، چوہدری نعیم بنارس، چوہدری طارق تاج، حاجی ریاست علی،سجاد شاہ، سابق ارکان بلدیہ راجہ ظفر محمود،عابد زاہدی اور شیخ خورشید احمد سمیت پی ٹی آئی کے مقامی رہنماؤں سید سجاد شاہ، قمر ایاز خان،نبیلہ انعام اور شہزاد اکبر بٹ نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں محکمہ ایکسائز کی جانب سے کلر سیداں کے تاجروں اور شہریوں پر پراپرٹی کے نفاذ کو ظالمانہ اقدام قرار دیتے ہوئے اسے فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

حکومت پنجاب کی ہدایت پر محکمہ تعلیم کلر سیداں نے کنٹریکٹ پر بھرتی کئے گئے 104 اساتذہ کو مستقل اپوائنٹ منٹ لیٹرز جاری کر دہئے

On the direction of Punjab Government, Education Department Kallar Syedan issued permanent appointment letter letters to 104 contract teachers.

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—حکومت پنجاب کی ہدایت پر محکمہ تعلیم کلر سیداں نے کنٹریکٹ پر بھرتی کئے گئے 104 اساتذہ کو مستقل اپوائنٹ منٹ لیٹرز جاری کر دہئے۔اس سلسلہ میں گزشتہ روز گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری سکول کلر سیداں میں تقریب منعقدہوئی جس میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفسران داؤد اختر کیانی اور ثوبیہ خورشید نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی اور اس دوران انہوں نے 49 خواتین ٹیچرز جبکہ 55 کے قریب مرد اساتذہ کو مستقل تقرر نامے تقسیم کئے۔اس موقع پر ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر کلر سیداں داؤد اختر کیانی نے خطاب کرتے ہوئے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ تعلیم کیساتھ ساتھ بچوں کی تربیت پر بھی توجہ دیں۔

پہلا آل پاکستان جواد میموریل فٹبال ٹورنامنٹ کلرسیداں کے قریب اختتام پذیر ہوگیا فائنل جواد کلب منگال نے جیت لیا۔

The first All Pakistan Jawad Memorial Football Tournament ended near Kallar Syedan. The final was won by Jawad Club Mangal.

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—پہلا آل پاکستان جواد میموریل فٹبال ٹورنامنٹ کلرسیداں کے قریب اختتام پذیر ہوگیا فائنل جواد کلب منگال نے جیت لیا۔فائنل میچ جواد فٹبال کلب منگال بمقابلہ شاہد فٹبال کلب ماڈل ٹاون اسلام آباد کے درمیان کھیلا گیاجس میں جواد فٹبال کلب نے دلچسپ مقابلے کے بعد شاہد فٹبال کلب کو ہرا کر فائنل میچ اپنے نام کر لیا۔ مہمان خصوصی راجہ رضوان،حاجی محمد اسحاق،عاقب علی، راجہ ارسلان ایڈوکیٹ، بابر حسین راجہ، جنید عربی تھے۔بابر شہزاد،طاہر انجم(پنجاب پولیس)رئیس،معین اور مانی نے میچ جیتنے پر مبارکباددی۔

پوٹھوہار ڈاٹ کام کے نمائندے اکرام الحق قریشی کی بھتیجی،انعام الحق قریشی کی دختر کی رخصتی کی تقریب گزشتہ روز گلشن حدید کراچی میں ہوئی

Pothwar.com correspondent Ikram-ul-Haq Qureshi’s niece, Inam-ul-Haq Qureshi’s daughter’s wedding was held in Gulshan-e-Hadid Karachi.

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—پوٹھوہار ڈاٹ کام کے نمائندے اکرام الحق قریشی کی بھتیجی،انعام الحق قریشی کی دختر کی رخصتی کی تقریب گزشتہ روز گلشن حدید کراچی میں ہوئی جس میں عزیزو اقارب اور دیگر نے شرکت کی اور دعاؤں کے ساتھ رخصت کیا۔

محکمہ صحت نے پنجاب بھر میں ٹائیفائڈ سے بچاؤ کے لیئے یکم سے پندرہ فروری تک حفاظتی ٹیکوں کی مہم شروع کرنے کا فیصلہ

Health department decides to launch typhoid vaccination campaign across Punjab from February 1 to 15

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—محکمہ صحت نے پنجاب بھر میں ٹائیفائڈ سے بچاؤ کے لیئے یکم سے پندرہ فروری تک حفاظتی ٹیکوں کی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے پہلے مرحلے میں بارہ اضلاع میں کمسن بچوں کو حفاظتی انجکشن لگائے جائیں گے شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ پیدائش سے پانچ سال کی عمر کے تمام بچوں کو ٹائیفائڈ سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے لگوائیں اور محکمے کے اہلکاروں سے پورا تعاون کریں۔

پاکستانی محنت کش سعودی عرب میں مسجد کے مینار سے گر کر جاں بحق ہوگیا

A Pakistani worker has died after falling from a mosque minaret in Saudi Arabia

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—پاکستانی محنت کش سعودی عرب میں مسجد کے مینار سے گر کر جاں بحق ہوگیا تعلق قریشی اسٹریٹ علامہ اقبال کالونی ٹینچ بھاٹہ راولپنڈی سے تھا تفصیلات کے مطابق چالیس سالہ محنت کش مظہر حسین سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کی ایک زیرتعمیر مسجد میں کام کرتا تھا وہ دوران کام مسجد کے مینار سے پاؤں پھسل جانے کے باعث نیچے گر کر جاں بحق ہو گیا میت کو پاکستان منتقل کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button