DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta Health Department Negligence 7-year-old died after being bitten by a mad dog

محکمہ صحت کہوٹہ کی غفلت کہوٹہ شہر اور گرد و نواح میں باولے کتوں کی بھر مار باولے کتے کے کاٹنے سے7سالہ ہریرہ ولد محمد بلال فوت ہوگیا۔

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
محکمہ صحت کہوٹہ کی غفلت کہوٹہ شہر اور گرد و نواح میں باولے کتوں کی بھر مار باولے کتے کے کاٹنے سے7سالہ ہریرہ ولد محمد بلال فوت ہوگیا۔ اہلیان علاقہ کو ضلعی انتظامیہ سے نوٹس لینے کی اپیل۔ تفصیل کے مطابق محکمہ صحت کہوٹہ کے زمہ دار افسران کی غفلت و لاپر وائی کہوٹہ شہر کے علاقوں گریڈ اسٹیشن، دوپری،محلہ آڑہ، ادوالہ آڑی سیداں، بھون روڑ اور دیگر علاقوں میں باولے کتوں کی بھر مارہے گذشتہ روز بھون روڑ پر رہائشی محمد بلال کے 7سالہ ہریرہ کو باولے کتے نے کاٹ لیا چند ہفتے زیر علاج رہنے کے بعد گذشتہ روز فوت ہو گیا معصوم بچے کی وفات پر اس کے خاندان کے تمام افرادکی آشکبار تھیں۔

Kahuta; Kahuta Health Department Negligence 7-year-old Harira son of Muhammad Bilal died after being bitten by a mad dog . Appeal to the residents of the area to take notice from the district administration. According to the details, The incident led to officers of Kahuta Health Department to the killing of stray dogs in Grade Station, Dupri, Mohalla Aara, Adwala Aari Syedan, Bhoon Road and other areas of Kahuta city yesterday.

اگر پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ میرٹ کے اصولوں پر ہوا تو حکمران جماعت کی حقیقت کھل جائے گئی

If the PTI foreign funding case was decided on the basis of merit, then the reality of the ruling party would be revealed

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
مسلم لیگ ن کے رہنماء عبد المجید مغل اور جمیل بنگیال میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت اپنی آخری سانسیں لے رہی آنے والی حکومت ن لیگ کی ہوگئی فارن فنڈنگ کا فیصلہ میرٹ پر ہوا تو پی ٹی آئی کی حقیقت کھل جائے گئی الیکشن کمیشن کے سامنے گذشتہ روز ہونے والی پی ڈی ایم کی ریلی یہ ثابت کر دیا کہ عوام موجودہ حکومت سے سخت تنگ آ چکی ہے ان خیالات کا اظہار صدرمسلم لیگ ن متحدہ عر ب امارات عبد المجید مغل اور ناہب صدر جمیل بنگیال نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ میرٹ کے اصولوں پر ہوا تو حکمران جماعت کی حقیقت کھل جائے گئی انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر محترمہ مریم نوازنے جس طرع کارکنوں کے حوصلے بلند کیے اور پارٹی کا مورال بلند کیا وہ لائق تحسین ہے ملک کی عوام کو بھی پتہ چل گیا ہے کہ ہمارے قاہد محترم میاں محمد نواز شریف ملک سے باہر ہیں اورمسلم لیگ ن کی دیگر قیادت کو انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے مگر جس طرع ہے ہمارے قاہد کی بیٹی مسلم لیگ ن کی نائب صدر محترمہ مریم نوازنے پارٹی کمان سنبھالی ہوئی ہے اس سے ثابت ہو گیا ہے کہ انشاء اللہ آنے والی حکومت مسلم لیگ ن کی ہو گئی۔

پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں ایم پی اے منیرہ یامین ستی (مرحومہ) کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی

Dua observed for late Munira Yamin Satti at Punjab assembly

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں ایم پی اے منیرہ یامین ستی (مرحومہ) کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی۔ایوان میں مرحومہ کے بیماری کے دوران لکھا گیا خط بھی پڑھ کر سنایا گیا۔گذشتہ روز پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں مسلم لیگ ن کی خاتون رکن اسمبلی منیرہ یامین ستی (مرحومہ) کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اس موقع پر مرحومہ کی طرف سے بیماری کی حالت میں سپیکر پنجاب اسمبلی کے نام لکھے گئے خط کو بھی سپیکر اسمبلی چوہدری پر ویز الہی کی حکم پر ایوان میں پڑھا گیا جسے سن کر وہاں موجود ہر ایک آنکھ آشکبار ہو گئی۔

کرنل یاور کیانی کی طرف سے سابق ناظم و چیئرمین یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد کے اعزاز میں دعوت

Invitation by Col. Yawar Kayani in honor of former Nazim and Chairman UC Doberan Kallan Raja Nadeem Ahmed

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کرنل یاور کیانی کی طرف سے سابق ناظم و چیئرمین یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد کے اعزاز میں دعوت۔سردار ثاقب نے بھی شرکت۔گذشتہ روز قبل معروف سماجی شخصیت کرنل یاور کیانی نے اپنی رہائش گاہ میں مسلم لیگ ن کے رہنماء سابق ناظم و چیئرمین یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد امیدوار برائے تحصیل ناظم کلر سیداں کے اعزار میں ایک دعوت کا اہتمام کیا اس موقع پر سردار ثاقب بھی موجودتھے۔مہمان سابق ناظم و چیئرمین یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد نے اپنے میز بان کرنل یاور کیانی کاشکریہ ادا کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button