DailyNewsPothwar.comRawat

Rawalpindi crime report; City police arrest couple who made tik-tok videos in police uniform posing as policemen

تھانہ سٹی پولیس کی اہم کاروائی،خود کو پولیس اہلکار ظاہر کر کے پولیس یونیفارم میں ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے والے میاں بیوی گرفتار

راولپنڈی:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…تھانہ سٹی پولیس کی اہم کاروائی،خود کو پولیس اہلکار ظاہر کر کے پولیس یونیفارم میں ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے والے میاں بیوی گرفتار، ملزمان کے قبضے سے پولیس یونیفارم، لیپ ٹاپ اور موبائل فون بر آمد،مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا نوسربازوں کے خلاف کاروائیو ں کا سلسلہ جاری ہے، ایس ڈی پی او سٹی کی زیر نگرانی ایس ایچ اوسٹی اوران کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو تاج کمپنی کے قریب سے گرفتار کیا،گرفتار ملزمان کا نام انیزہ گوہر اور محمد بلال شامل ہیں،ملزمان کے قبضے سے پولیس یونیفارم، لیپ ٹاپ اور موبائل فون بر آمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،ایس ایچ اونے بتایاکہ انیزہ گوہر اپنے آپ کو اڈیالہ جیل کا اہلکار ظاہر کرتی تھی،ملزمان پولیس یونیفارم میں اپنی ویڈیوز اور تصاویر بناتے اور ٹک ٹاک پرشیئر کرتے تھے،ایس پی راول رائے مظہر اقبال نے ایس ڈی پی سٹی،ایس ایچ اوسٹی اورپولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

Rawat; City police arrested a couple who made tick-tock videos in police uniforms posing as policemen, police uniforms, laptops and mobile phones were recovered from the possession of the accused. A case has been registered. SHO sti and his team under the supervision of SDPO City arrested the accused near Taj Company. The arrested accused are Aniza Gohar and Mohammad Bilal. A case has been registered after police uniforms, laptops and mobile phones were recovered from the possession of the accused.

تھانہ مری پولیس کی اہم کاروائی،کیٹیگری (بی) کے 06اشتہاری مجرمان گرفتار

Murree police arrested 06 notorious criminals of category (B)

راولپنڈی::(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…تھانہ مری پولیس کی اہم کاروائی،کیٹیگری (بی) کے 06اشتہاری مجرمان گرفتار،تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،ایس ڈی پی اومری کی زیرنگرانی ایس ایچ او مری نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے کیٹیگری (بی) کے 06اشتہاری مجرمان کو گرفتارکرلیا،گرفتاراشتہاری مجرمان میں گل بہار،شفقت محمود،مقصود احمد،کاشف علی،محمود حسین اورراشدمحمود شامل ہیں،اشتہاری مجرمان سال 2018سے چوری کے مقدمہ میں مری پولیس کو مطلوب تھے،ایس پی صدرنے ایس ڈی پی اومری، ایس ایچ او مری اورپولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی میں مزید تیزی لائی جائے۔

راولپنڈی پولیس کی جانب مسیحی برادری کو تحفظ فراہم کرنے کا سلسلہ جاری،

Rawalpindi police continue to protect Christian community

راولپنڈی::(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…راولپنڈی پولیس کی جانب مسیحی برادری کو تحفظ فراہم کرنے کا سلسلہ جاری، گرجا گھروں کی سیکورٹی کیلئے سیکورٹی انتظامات، ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کی جانب سے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ، ڈیوٹی پر تعینات افسران کو ہدایات جاری کیں۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں مسیحی برادری کی جانب سے عبادتوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے، راولپنڈی پولیس کی طرف سے مسیحی برادری اور ان کی عبادت گاہوں کو سیکورٹی فراہم کی جارہی ہے،راولپنڈی پولیس کی طرف سے گرجا گھروں کی سیکورٹی کے لیے سیکورٹی انتظامات کیے گئے،گرجاگھروں کی سیکورٹی دوحصارپر مشتمل تھی،چرچز کی انتظامیہ کے تعاون سے گرجا گھر میں عبادت کیلئے آنے والے افرادکو مکمل باڈی سرچنگ اور چیکنگ کے بعد داخلے کی اجازت دی گئی اور روف ٹاپ ڈیوٹی بھی لگائی گئی،ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے اپنے اپنے علاقے کے گرجا گھروں کی سیکورٹی انتظامات کا جائز ہ لیا اور سیکورٹی ڈیوٹی کیلئے تعینات پولیس افسران کوالرٹ ڈیوٹی سر انجام دینے اوراردگر د ماحول پر نظر رکھنے کے متعلق خصوصی ہدایات جاری کیں، راولپنڈی پولیس شہریوں کے تحفظ کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔

صدر ڈویژن پولیس نے گزشتہ سال 2020 میں سنگین مقدمات سمیت دیگر مقدمات میں گرفتار مجرمان اشتہاری کے حوالے سے کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

Saddar Division Police has released a performance report regarding the notorious criminals arrested in other cases including serious cases in the year 2020.

راولپنڈی::(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…صدر ڈویژن پولیس نے گزشتہ سال 2020 میں سنگین مقدمات سمیت دیگر مقدمات میں گرفتار مجرمان اشتہاری کے حوالے سے کارکردگی رپورٹ جاری کر دی، صدر ڈویژن پولیس نے سنگین مقدمات میں کیٹیگری(اے) کے 163 جبکہ کیٹیگری(بی) کے 914 اشتہاری مجرمان کوگرفتارکیا،تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس کی ہدایت پرصدر ڈویژن پولیس نے ایس پی صدر ضیاء الدین احمد کی زیر نگرانی گزشتہ سال 2020 میں اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 1077اشتہاری مجرمان کو گرفتار کیا،گرفتار مجرمان اشتہاری میں قتل، ڈکیتی جیسے سنگین مقدمات میں ملوث کیٹیگری (اے)کے 163 جبکہ کیٹیگری(بی) کے 914 اشتہاری مجرمان کوگرفتارکیا،تھانہ کہوٹہ پولیس نے کیٹیگری(اے) کے 31، کیٹیگری (بی) کے 71،تھانہ گوجر خان پولیس نے کیٹیگری(اے) کے 25، کیٹیگری(بی) 144، تھانہ چونترہ پولیس نے کیٹیگری(اے) کے 25، کیٹیگری(بی) کے 114،تھانہ صدر بیرونی پولیس نے کیٹیگری(اے) کے16، کیٹیگری(بی) کے 153،تھانہ روات پولیس نے کیٹیگری (اے) کے 14، کیٹیگری(بی) کے 91،تھانہ مندرہ پولیس نے کیٹیگری (اے)کے 10، کیٹیگری(بی) کے 59،تھانہ جاتلی پولیس نے کیٹیگری (اے) کے 10، کیٹیگری(بی) کے 75،تھانہ کلر سیداں پولیس نے کیٹیگری(اے) کے 15، کیٹیگری(بی) کے 57، تھانہ مری پولیس نے کیٹیگری (اے)کے 06، کیٹیگری (بی)کے 120 اور کوٹلی ستیاں پولیس نے کیٹیگری(اے)کے 11 جبکہ کیٹیگری(بی) 30 مجرمان اشتہاری کو گرفتار کیا،ایس پی صدر ضیاء الدین احمد نے ڈویژن کے ایس ایچ اوزاورپولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ مجرمان اشتہاری اور انکے سہولت کاروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے، عوام کی جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ذمہ داری ہے،عوام کو تحفظ اور جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کے لیے ہمہ کوشاں ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button