DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; Police arrest former drug and arms smugglers in serious cases

کہوٹہ پولیس کی اہم کاروائی، سنگین مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ منشیات و اسلحہ اسمگلر گرفتار

کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام,عمران ضمیر….منشیات و اسلحہ اسمگلر محمد عاصم عرف عاصی سے01 عدد 01 LMGپستول(پشپشہ)، 02 پستول 30 بور اور ایمونیشن برآمد، پولیس ملزم سے 3 کلوسے زائد چرس بھی برآمد ہوئی، ملزم کے خلاف کاروائی ایس ایچ او کہوٹہ یاسر محمود کی سربراہی میں اظہر حسین ایس آئی اور پولیس ٹیم نے کی، پولیس گرفتار ملزم راولپنڈی اور اسلام آباد میں دہشت گردی ایکٹ، پولیس پارٹی پر فائرنگ، منشیات، ناجائز اسلحہ، اقدام قتل اور ڈکیتی کے مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے، پولیس ملزم کے انکشاف پر دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا، ایس پی صدرسی پی او محمد احسن یونس کی جانب سے ایس پی صدر، ایس ایچ او کہوٹہ اور ٹیم کو شاباش، پولیس منشیات اور ناجائز اسلحہ کے ناسور کا خاتمہ اولین ترجیح ہے، ایسے جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

Kahuta; Drug and arms smuggler Muhammad Asim alias Asi was arrested and in his possession 01 pistol (pistol), 02 pistols 30 bore and ammunition were recovered. Police also recovered more than 3 kg of hashish from the accused. Action against the accused was led by SHO Kahuta Yasir Mahmood. According to the SI and the police team, the police arrested the accused in Rawalpindi and Islamabad under the Terrorism Act, firing on a police party, drugs, illegal weapons, attempted murder and robbery. Facilitators will also be arrested. SP Sadar PO Muhammad Ahsan Younis applauds SP Saddar, SHO Kahuta and the team.

تھانہ کہوٹہ پولیس کی شراب سپلائرزکے خلاف کارروائی،ملزم گرفتار،21بوتل کپی دیسی شراب برآمد

Kahuta police operation against liquor suppliers, accused arrested, 21 bottles of domestic liquor recovered

کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام,عمران ضمیر….
تھانہ کہوٹہ پولیس کی شراب سپلائرزکے خلاف کارروائی،ملزم گرفتار،21بوتل کپی دیسی شراب برآمد،مقدمہ درج  تفصیلات کے مطابق کہوٹہ  پولیس کا شراب سپلائرز اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،ایس ایچ اوکہوٹہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے شراب فروش حسنین علی ساکن چھنی کہوٹہ کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے21بوتل شراب برآمد ہوئی،ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

جی پی او کہوٹہ کے اہلکاران سادح لوح لوگوں سے رقم بٹورنے لگے

GPO Kahuta officials started collecting money from innocent people

کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام,عمران ضمیر جی پی او کہوٹہ کے اہلکاران سادح لوح لوگوں سے رقم بٹورنے لگے ڈیڑھ لاکھ کے بدلے ایک لاکھ چالیس ہزار دیے نوٹ گنتی کرنے پر بتایا تو کہنے لگا ٹیکس لیا ہے شور کرنے اور احتجاج کرنے پر اُس نے اپنے پاس رکھی رقم واپس کی تفصیلات کے مطابق حافظ قیصر نصیر ساکن گریڈ نے ایک تحریری بیان میں کہا کہ میرے اکاؤنٹ میں دو لاکھ پچاس ہزار رقم تھی میں جی پی او کہوٹہ گیا اور رقم پر منافع لگوایا جو تقریبا 6ہزار روپے تھا میں نے ایک لاکھ پچاس ہزار نکلوا نے تھے جبکہ انھوں نے مجھے ایک لاکھ چالیس ہزار ردیے جبکہ کاپی پر بقایا رقم ایک لاکھ لکھی جب میں نے بقایا رقم کا مطالبہ کیا تو ٹال مٹول کرنے لگا اور کہا کہ ٹیکس وغیرہ کاٹ لیا ہے میں نے کہا کہ زکواۃ فارم ساتھ ہے مجھے لکھ دیں میں نے شور شرابا اور احتجاج کیا جس پر اُس نے بقایا رقم واپس کر دی اسی طرح دن میں کئی سادح لوح لوگوں کو لوٹ کر ہپزاروں روپے بناتے ہیں انھوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اور جی پی او سے کرپٹ ملازمین کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا جو بوڑھے پنشنرز اور سادے لوگوں سے فراڈ کر کے رقم لیتے ہیں۔

.جاوید اختر قریشی کی جانب سے غلام ربانی قریشی فری ڈائلسس کڈنی سنٹر کو ایمبولینس کا عطیہ

Javed Akhtar Qureshi donates ambulance to Ghulam Rabbani Qureshi Free Dialysis Kidney Center

کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام,عمران ضمیر….جاوید اختر قریشی کی جانب سے غلام ربانی قریشی فری ڈائلسس کڈنی سنٹر کو ایمبولینس کا عطیہ۔ سٹاف ممبران کو ہزار ہزار روپے نقدی انعام دیکر انکی حوصلہ آفزائی بھی کی۔
تفصیل کے مطابق ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت تحصیل کہوٹہ جاوید اختر قریشی آف جیوڑہ اور انکے برادران فاریز قریشی، عرفان قریشی اور خالد قریشی کی جانب سے اپنی والدہ کے ایصال ثواب کے لیے غلام ربانی قریشی فری ڈائلسس کڈنی سنٹر کو جدید ایمبولینس کا عطیہ اس موقع پر جاوید اختر قریشی نے غلام ربانی قریشی ویلفئیر فاؤنڈیشن کے چیئر مین آصف ربانی قریشی کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا کڈنی سنٹر کے دورہ کے موقع پر انھوں نے مریضوں کی عیادت بھی کی اور سٹاف ممبران کی بہترین کارکردگی پر انکو ہزار ہزار روپے نقدی انعام دیکر انکی حوصلہ آفزائی بھی کی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید اختر قریشی نے کہا کہ آصف ربانی قریشی کے اس اقدام سے نہ صرف کہوٹہ بلکہ کشمیر، ضلع راولپنڈی سمیت دیگر علاقے بھی مستفید ہو رہے ہیں میرا تعاون ہمیشہ انکے ساتھ رہے گا انھوں نے عوام علاقہ سے بھی غلام ربانی قریشی کڈنی سنٹت کے ساتھ تعاون کی اپیل کی اخر میں آصف ربانی قریشی نے گفتگو کرتے ہوئے جاوید اختر قریشی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت میرامشن ہے جو جاری رکھونگا انھوں نے عوام علاقہ سے ہر قسم کے تعاون کی اپیل بھی کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button