DailyNewsPothwar.comRawat

Rawalpindi crime report; CPO Rawalpindi sets up day care centre for ladies police officers for the care of their children

…سی پی او راولپنڈی کا لیڈیز پولیس افسران کی سہولت کے لیے ایک اور احسن اقدام، لیڈیز پولیس کی سہولت اور انکے بچوں کی دیکھ بھال کے پیش نظر ڈے کیئر سینٹر قائم

راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…سی پی او راولپنڈی کا لیڈیز پولیس افسران کی سہولت کے لیے ایک اور احسن اقدام، لیڈیز پولیس کی سہولت اور انکے بچوں کی دیکھ بھال کے پیش نظر ڈے کیئر سینٹر قائم، آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق فورس کی ویلفیئر کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں،سی پی او۔ تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس کی جانب سے پولیس فورس کی ویلفیئر اور سہولت کے لیے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے، سی پی او نے لیڈیز پولیس افسران کی سہولت کے لیے ایک اور احسن اقدام کا آغاز کرتے ہوئے ڈے کیئر سینٹر قائم کر دیا گیا ہے،ڈے کیئر سینٹر وویمن پولیس اسٹیشن میں قائم کیا گیا ہے،ڈے کیئر سینٹر کے قیام کا فیصلہ لیڈیز پولیس افسران کی سہولت کے پیش نظر کیا گیا ہے،انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی کے راولپنڈی پولیس لائن ہیڈ کوارٹر ز کے دورے کے دوران لیڈی پولیس افسران نے اپنی ڈیوٹی اوقات کے دوران بچوں کی سہولت کے لیے ڈے کیئر سینٹر کے قیام کی درخواست کی تھی،انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن کے مطابق سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی محمد احسن یونس نے ڈے کیئر سینٹر کا آغاز کر دیا، ڈے کیئر سینٹر کے اوقات کار 08بجے دن سے شام04بجے تک ہیں اورسینٹر کی نگرانی ایس پی سیکورٹی زنیرہ اظفر کریں گی، ڈے کیئر سینٹر میں بچوں کی سہولت کے لیے بیڈ، کچن، انورٹرAC،مائیکرویو اوون،باتھ روم، بچوں کی کھیل و تفریح کے لیے LED اور جھولے لگائے گئے ہیں جبکہ بچوں کی پڑھائی کے لیے رائیٹنگ بکس اور وائٹ بورڈزجیسی سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں،ڈے کیئر سینٹر کے قیام سے لیڈیز پولیس افسران کو ڈیوٹی اوقات کے دوران بچوں کی دیکھ بھال کے مسائل سے چھٹکارا حاصل ہو گا، ڈے کیئر سینٹر میں بچوں کی مناسب دیکھ بھال کی جائے گی،ڈے کیئر سینٹر کے قائم کرنے پر لیڈیز پولیس افسران نے سی پی او راولپنڈی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سی پی او راولپنڈی کی جانب سے لیڈیز پولیس افسران کے لیے یہ اقدام خوش آئند ہے،اس موقعہ پر سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس کا کہنا تھا کہ لیڈیز پولیس افسران کا کردار محکمہ پولیس میں انتہائی اہم ہے اور دور حاضر کا تقاضا ہیکہ لیڈیز پولیس افسران کو اپنے فرائض منصبی سرانجام دینے کے لیے مناسب موقعہ اور سازگار ماحول فراہم کیا جائے تاکہ وہ بہتر انداز سے اپنی ڈیوٹی سرانجام دے سکیں،ڈے کیئر سینٹر کا قیام خواتین پولیس افسران کی سہولت کے پیش نظر کیا گیا ہے، جس سے خواتین پولیس افسران ڈیوٹی اوقات کے دوران اپنے بچوں کی دیکھ بھال کی فکر سے آزاد رہیں گی اور کار سرکار انجام دہی موثر انداز سے کر سکیں گی۔

Rawat; Steps are being taken by City Police Officer Muhammad Ahsan Younis for the welfare and facilitation of the police force. The day care center has been set up at the Women’s Police Station.

تھانہ صادق آباد میں پولیس کانسٹیبل کے خلاف خاتون کی درخواست پر سی پی او راولپنڈی کا نوٹس، فوری قانونی کاروائی کا حکم،کانسٹیبل کے خلاف مقدمہ درج

Notice of CPO Rawalpindi on order of woman against police constable in Sadiqabad police station, order of immediate legal action, case registered against constable

راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…تھانہ صادق آباد میں پولیس کانسٹیبل کے خلاف خاتون کی درخواست پر سی پی او راولپنڈی کا نوٹس، فوری قانونی کاروائی کا حکم،کانسٹیبل کے خلاف مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صادق آباد پولیس کو خاتون نے درخواست دی کہ کانسٹیبل عقیل نے شادی کا جھانسہ دے کر زیادتی کی ہے،خاتون کی درخواست پر سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس نے نوٹس لیتے ہوئے فوری قانونی کاروائی کا حکم دیا،سی پی او کے حکم پر کانسٹیبل عقیل کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا گیا،ایس پی راول نے بتایاکہ متاثرہ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے میڈیکل پراسس کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے، کانسٹیبل عقیل کے خلاف محکمانہ کاروائی کا بھی آغاز کردیا گیا ہے، سی پی او راولپنڈی محمدا حسن یونس کا اس موقعہ پر کہنا تھا کہ راولپنڈی پولیس شفافیت کے اصول پر عمل پیرا ہے، قانون شکنی کوئی بھی کرے بلا تفریق کاروائی کی جائے گی،خواتین کے ساتھ ہراسگی، تشدد اور زیادتی جیسے جرائم کے خلاف راولپنڈی پولیس زیرو ٹالیرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

تھانہ آراے بازار پولیس کا تھانے کے گردونواح میں سرچ آپریشن

Arai Bazar police conducted a search operation in the vicinity of the police station

راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…تھانہ آراے بازار پولیس کا تھانے کے گردونواح میں سرچ آپریشن، سرچ آپریشن کے دوران گھروں، کرایہ داروں، دوکانوں اور کرایہ داری کوائف کی چیکنگ،سرچ آپریشن ایس ایچ اوآراے بازار کی زیر نگرانی کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق آراے بازار پولیس نے تھانے کے گردونواح میں سرچ آپریشن کیا،سرچ آپریشن میں ایس ایچ اوآراے بازار سمیت ایلیٹ فورس،لیڈیز پولیس سمیت دیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں نے شرکت کی،سرچ آپریشن کے دوران 73گھروں، 29کرایہ داروں،31دوکانوں اور انفرادی طور پر 285افراد کو چیک کیا گیا،ایس پی پوٹھوہار کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی اور نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمدکو یقینی بنانے کے لیے سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری رہے گا۔

راولپنڈی پولیس کی کاروائی،شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کرنے والے06ملزمان گرفتار

Rawalpindi police operation, 06 accused arrested for firing in the air and setting off fireworks at a wedding party

راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…راولپنڈی پولیس کی کاروائی،شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کرنے والے06ملزمان گرفتار، سامان آتش بازی اور اسلحہ و ایمونیشن برآمد، مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا آتش بازوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،ایس ایچ او روات نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کرنے والے03ملزمان کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں دولہا شاہ زیب،حمزہ ظہیر اور محسن علی شامل ہیں،ملزمان کے قبضے سے سامان آتش بازی اور پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن برآمدہوا،جبکہ ایس ایچ او نیو ٹاؤن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے شادی کی تقریب میں آتش بازی اور ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر 03ملزمان کو گرفتارکرکے سامان آتش بازی اور سپیکر وغیرہ برآمد کر لیے،گرفتار ملزمان میں فرہاد، عنایت اللہ اور وقاص شامل ہیں،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے، ڈویژنل ایس پیز نے متعلقہ ایس ایچ اوز اور پولیس ٹیموں کوشاباش دیتے ہوئے کہا کہ آتش بازی کے ذریعے لوگوں کے جان ومال کو خطرے میں ڈالنے کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی،جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے

راول ڈویژن پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری،02منشیات فروش گرفتار

Rawalpindi Division Police operations against drug dealers continue, 02 drug dealers arrested

راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…راول ڈویژن پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری،02منشیات فروش گرفتار،03کلو سے زیادہ چرس برآمد،مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،ایس ایچ ا و نیو ٹاؤن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش احمد زرخان کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے 02کلو50گرام چرس برآمد ہوئی،جبکہ ایس ایچ او پیرودہائی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش عثمان کو گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضہ سے01کلو150گرام چرس برآمد ہوئی، ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے، ایس پی راول نے متعلقہ ایس ایچ اوز اور پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منشیات کے ذریعے نوجوان نسل کو تباہی کی جانب گامزن کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے اورگرفتارملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے عدالت سے سخت سزا دلوائی جائے۔

اسلام آبادماں نے اپنے 4سالہ سوتیلے بیٹے کو آگ لگاکرقتل کردیا,

Islamabad mother burns 4-year-old son to death

راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…اسلام آبادماں نے اپنے 4سالہ سوتیلے بیٹے کو آگ لگاکرقتل کردیا, تھانہ سہالہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ کو گرفتار کرلیا,ملزمہ عنیقہ 4سالہ محمد اکرام کی سوتیلی ماں تھی ,ملزمہ نے پولیس کے سامنے اعتراف جرم کرلیا، مزیدتفتیش جاری ہے

Show More

Related Articles

Back to top button