DailyNewsPothwar.com

Mirpur, AJK; Prominent senior journalist of Azad Kashmir, founder of Chakswari Press Club, President Sufi M Rashid Ahmed Dua e Qul observed

آزاد کشمیرکے ممتاز بزرگ صحافی چکسواری پریس کلب چک سواری کے بانی صدرصوفی محمد رشیداحمدکا ختم قل شریف اداکیاگیا

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) گزشتہ روز فیض پورشریف میں چکسواری پریس کلب کے نائب صدر معظم علی چودھری سابق نائب صدر اسرارعلی چودھری عزیر علی چودھری احمدعلی چودھری محمدعلی کے والدمحترم آزاد کشمیرکے ممتاز بزرگ صحافی چکسواری پریس کلب چک سواری کے بانی صدرصوفی محمد رشیداحمدکا ختم قل شریف اداکیاگیا مرحوم کی روح کے ایصال ثواب اوردرجات کی بلندی کے لئے قرآن خوانی فاتحہ خوانی کااہتمام کیاگیامرحو م کی مغفرت کے لئے دعائیہ تقریب کااہتمام کیاگیا آستانہ عالیہ فیض پورشریف کے معلم مولانامحمدآزاد نے دعاکرائی دعائیہ تقریب میں پریس کلب چکسواری کے صدر راجہ نثار احمد خان سرپرست اعلے حاجی محمد ادریس سینئرنائب صدر محمد اقبال خواجہ سابق صدر محمدرفیق بھٹی سابق صدر یاسرممتاز چودھری سابق صدر افراز محمودراجہ سیکرٹری جنرل عنصر محمود غزالی سابق صدرشبیر احمد چودھری نائب صدر غلام فریدراجہ مولانا حق نواز صدیقی سیکرٹری مالیات ڈاکٹر عبدالخالق چودھری،ثاقب ظفر چودھری، محمد تاج جالب،عدیل رفیق بھٹی،عابد مرزا،عبداللہ آفتاب اے ڈی چودھری اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت محمد شفقت چودھری ممتاز قانون دان نذر حسین نذر سینٹرل یونین آف جرنلسٹس ضلع میرپور کے صدر محمدالیاس راجپوت امجدعلی چودھری صدر چنار پریس کلب اسلام گڑھ عبدالرزاق نیازی سپریم ہیڈ چنار پریس کلب اسلام گڑھ سمیت مرحوم کے عزیز واقارب دوست واحباب معز زین علاقہ نے بھی شرکت کی. مرحوم کوان کی شاندار صحافتی سماجی خدمات پرخراج عقیدت پیش کیاگیا

چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)آ ل جموں و کشمیر مسلم کانفر نس کے مرکزی ممبر مجلس عاملہ چودھری رخسار ایوب اور باوا محمد شریف نے اپ نے مشترکہ بیان میں کہا کہ صوفی محمد رشید احمد کی وفات سے چکسواری میں صحافت کا ایک باب بند ہوگیا ہے ان کی رپورٹنگ نہایت ہی جاندار اور حقائق پر مبنی ہوتی تھی ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا اس موقع پر مسلم کانفرنس حلقہ نمبر دو چکسواری کے صدر واجد محمود سہگل سابق چیئر مین زکواۃ و عشرکمیٹی ضلع میرپور ٹھیکیدار حاجی محمد صابر چودھری بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ صوفی محمد رشید احمد نے حلقہ نمبر دو چکسواری کے مسائل اجاگر کرنے میں اپنا بھر کردار ادا کیا ہے اللہ تعالیٰ ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرما ئے اور ان کے خا ندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرما ئے آ مین

چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)میونسپل کمیٹی چکسواری کے ایڈ منسٹر یٹر راجہ گلفراز خا ن نے کہا کہ صوفی محمد رشید احمد پائے کے صحافی تھے انہوں نے جو چکسواری پریس کلب کی بنیاد رکھی ان کا ہمیشہ نام زندہ رہے گا ان کی اچانک وفات سے دلی دکھ اور صدمہ ہوا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک پیغام میں کیا انہوں نے کہا کہ صوفی محمد رشید احمد نے اس وقت صحافت کا آغاز کیا جب شعبہ صحافت کو کوئی نہیں جانتا تھا انہوں نے چکسواری اور میرپور کے اندر غیر جانبدارانہ صحافت کرکے تمام سیاسی جماعتوں کا اعتماد حاصل کیا اس طرح کے بہت کم لوگ ہوتے ہیں جو غیر جانبدارانہ صحافت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم دعا گو ہیں اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند کر ے اور ان کے بیٹے اسرار علی چودھری اور چودھری معظم علی سمیت تمام لواحقین کو صبر جمیل عطا فرما ئے آ مین۔

Show More

Related Articles

Back to top button