DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; City President PML-N Dr Muhammad Arif Qureshi’s mother was laid to rest. Thousands attended the funeral prayers.

سٹی صدر مسلم لیگ ن ڈاکٹر محمد عارف قریشی کی والدہ محترمہ کو سپرد خاک کر دیا گیا نمازے جنازہ میں ہزاروں افراد کی شر کت۔

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ۔۔۔۔
سٹی صدر مسلم لیگ ن ڈاکٹر محمد عارف قریشی،اختر قریشی، وحید قریشی،ندیم قریشی، وسیم قریشی اور امجد قریشی صاحب کی والدہ محترمہ کو سپرد خاک کر دیا گیا نمازے جنازہ میں ہزاروں افراد کی شر کت۔قائد حزب اختلاف سنیٹ سنیٹرراجہ محمد ظفر الحق اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی سابق ایم پی اے راجہ محمد علی نے گھر آ کر تعزیت کی۔سٹی صدر مسلم لیگ ن ڈاکٹر محمد عارف قریشی کی والدہ محترمہ کی نمازے جنازہ حضرت سخی سبزواری بادشاہ ؒ کے قبرستان میں ادا کیا گیا نمازے جنازہ میں ایم پی اے راجہ صغیر احمد، سابق ایڈیشنل (آئی جی)جمیل ہاشمی،سابق چیئرمین یوسی بیور راجہ فیاض احمدامیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ، سابق چیئرمین یوسی دوبیرن کلاں چیئر مین راجہ ندیم احمدامیدوار برائے تحصیل ناظم کلر سیداں، سابق چیئرمین یوسی منیاندہ چوہدری صداقت حسین،مولانا اقبال قریشی،مسلم لیگ ن کے رہنماء ظریف راجا،سابق چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ،سابق چیئرمین یوسی دوبیرن خورد راجہ ظفر بگہاروی، وائس چیئرمین مرز ا محمد مسعود،سابق چیئرمین یوسی پنجاڑ ماسٹر محمد ظہور عباسی، سابق چیئرمین یوسی کھڈیوٹ سجاد ستی، سابق چیئرمین یوسی دکھالی راجہ شوکت حسین، سابق کونسلر راجہ گلزار، صدر پر یس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر، جنرل سیکرٹری اصغر کیانی،صدر یوتھ ونگ راجہ رفاقت جنجوعہ، سابق ناظم راجہ الطاف حسین مواڑہ، سابق ممبران ایم سی کہوٹہ قاضی اخلاق احمد کھٹڑ، قاضی عبدالقیوم،حاجی عبدالروف، کلر سیداں کے سنیئر صحافی اکرام الحق قریشی، شہزا د رضا ء، معروف سماجی شخصیت ماسٹر ارشد محمود بھٹی،شیخ ندیم احمد کلر سیداں، شیخ احسن سرائیکی،آفتاب کیانی نارہ، ذوالفقار علی ستی، شیخ جاوید احمد نارہ، راجہ ظہور احمد آف گوہڑہ راجگان، مختار احمد قریشی بلال ٹینٹ سروس،ڈاکٹر مجیب اللہ ستی، عنائت اللہ ستی چیئرمین زکوۃ کمیٹی،حاجی ملک منیر اعوان صدر پوٹھوار ویلفئر ٹرسٹ،معروف صحافی عبد العزیز پاشا،ن لیگ یوتھ ونگ کے سرفراز قریشی،حامدلطیف ستی، راجہ عاصی،راجہ احتشام جنجوعہ آف لہڑی، راجہ فیاض یعقوب جنجوعہ آف لہڑی، تنویر بنارس راجہ،قاری عبدالرحیم نارہ، ممبران پریس کلب کہوٹہ ارسلان کیانی، افتخار احمد غوری،افضال شمسی،احتشام کیانی، کبیر احمد جنجوعہ سمیت ہزاروں افراد کی شر کت کی۔

آرمی پبلک سکول پشاور میں دہشت گردوں نے بچوں پر نہیں بلکہ ملک کی عوام کے سینوں پر گولیاں بر ساہیں ہیں

In Army Public School Peshawar, terrorists have fired bullets not at children but at the chests of the people of the country

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ۔۔۔۔
راجہ گلزار احمد گلزاری نے کہا کہ آرمی پبلک سکول پشاور کے عظیم شہدا کی یادیں آج بھی دل و دماغ میں تازہ ہیں ملک کی عوام 16دسمبر2014کے اس بھانک دن کو نہیں بھول سکتے جب آرمی پبلک سکول میں دہشت گردوں نے معصوم بچوں کا اپنی وحشت کا نشانہ بناتے ہوئے ان کو گولیوں سے چلنی کر دیا تھا آرمی پبلک سکول پشاور میں دہشت گردوں نے بچوں پر نہیں بلکہ ملک کی عوام کے سینوں پر گولیاں بر ساہیں ہیں ان خیالات کا اظہار سابق کونسلر راجہ گلزار احمد المعروف راجہ گلزاری نے اپنے ایک بیان میں کیا انہو ں نے کہا کہ ملک کی عوام پاک فوج کے ساتھ ہیں دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونگے معصوم بچوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ ان کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیا جائے گا۔ ملک کی عوام ایک پلیٹ فارم پر اکٹھی ہو کر فوج کے شانہ بشانہ ان دہشت گردوں کے خلاف مقابلہ کرے گی۔ انشاء اللہ پاک فوج جلد ملک میں سے تمام دہشت گردوں کا صفایا کر دے گئی۔اس موقع پر آرمی پبلک سکول پشاور میں 16دسمبر2014میں شہید ہونے والے150 بچوں اور تمام شہیدا خراج تحسین پیش کی گی۔

Show More

Related Articles

Back to top button