Kahuta; Former Councillor Haji Malik Abdul Rauf visits Ghulam Rabbani Qureshi Kidney Center
سابق کونسلر حاجی ملک عبدا لروف کا اپنے صاحبزادے ملک عبد القیوم کے ہمراہ غلام ربانی قریشی کڈنی اینڈ ڈیلاسیز سنٹر کادورہ
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق کونسلر حاجی ملک عبدا لروف کا اپنے صاحبزادے ملک عبد القیوم کے ہمراہ غلام ربانی قریشی کڈنی اینڈ ڈیلاسیز سنٹر کادورہ مریضو ں کی عیادت کی اور ٹرسٹ کے آنر آصف ربانی قریشی کے ساتھ بھی ملاقات کی۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روزجماعت اسلامی کے بزرگ رہنماء سابق کونسلر حاجی ملک عبدا لروف نے اپنے صاحبزادے جماعت یوتھ ونگ کے ملک عبد القیوم کے ہمرا ہ غلام ربانی قریشی کڈنی اینڈ ڈیلاسیز سنٹر کادورہ کیا انہوں نے تمام مریضوں کے پاس فرداً فرداًگئے اور ان کی صحت یابی در یافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کی دعا بھی اس موقع پر انہوں نے ٹرسٹ کے آنر آصف ربانی قریشی کے ساتھ بھی ملاقات کی اور ان کی اس کاوش کو شاندار الفاظ میں سراہا اور کہا کہ انہوں نے جو احسن کام کیا ہے وہ سہنری حروف میں لکھا جائے گا۔
Former Councillor Haji Malik Abdul Rauf along with his son Malik Abdul Qayyum visited the patients of Ghulam Rabbani Qureshi Kidney and Dialysis Center and also met the Honorary Asif Rabbani Qureshi of the Trust and praised his contributions.
کہوٹہ شہر اور گردونواح میں اشٹام کی قلت تقریبا ایک ماہ سے زاہد عرصہ ہو گیا
The shortage of stamp paper in and around Kahuta city has been going on for more than a month
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ شہر اور گردونواح میں اشٹام کی قلت تقریبا ایک ماہ سے زاہد عرصہ ہو گیا اشٹام فروشوں سے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے کہا کہ حکومت نے کوئی نئی آئی ڈی بنائی ہے اور نئے کارڈ جاری کر رہے ہیں اس لیے اشٹام ملنا مشکل ہیں شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ کہوٹہ کے لوگوں کو چھوٹے چھوٹے مسائل میں الجھا یا جا رہا ہے فوری نوٹس لیا جائے اور اشٹام کی قلت دور کی جائے تا کہ کاروبار زندگی چل سکے۔