DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; Encroachments outside the office of Assistant Commissioner Kahuta

اسسٹنٹ کمشنرکہوٹہ کے آفس کے باہر تجاوزات کی بھر مار عملے کی “ذرہ نوازی” سے آفس کی دیوار کے ساتھ لب سڑک پر “مچھلی منڈی” لگ گئی بدبو سے رائیگروں کا جینا بھی محال ہو گیا

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
اسسٹنٹ کمشنرکہوٹہ کے آفس کے باہر تجاوزات کی بھر مار عملے کی “ذرہ نوازی” سے آفس کی دیوار کے ساتھ لب سڑک پر “مچھلی منڈی” لگ گئی بدبو سے رائیگروں کا جینا بھی محال ہو گیا جبکہ کہوٹہ شہر اور گردونواح میں مہنگائی کا طوفان اشیاء خوردونوش کی قیمتیں عوام کی قوت خرید سے باہر انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے روزانہ ہزاروں روپے وصول کر کے ریٹ لسٹ دوکانداروں کو تھما دی جاتی ہیں جبکہ عمل در آمد کرانے والا کوئی نہیں ہر دوکاندار کے اپنے اپنے ریٹ ہیں کئی گنا زیادہ ریٹون پر سبزی فروٹ خشک پھل دودھ دیہی اور دیگر چیزیں فروخت کی جا رہی ہیں جبکہ کہوٹہ شہر میں میونسپل کمیٹی کے اہلکاران کی ملی بھگت سے سوزکیوں رکشوں اور رہڑی والوں نے شہر کی سڑکوں پر قبضہ کر رکھا ہے جبکہ کئی تاجروں نے اپنی دوکانوں کے تھڑے بھی کرائے پر دے رکھے ہیں جسکی وجہ سے کہوٹہ مین بازار میں ٹریفک جام رہنا ممعول بن گیا ہے پیدل گزرنا بھی مشکل ہے دو نمبر ادوویات نشہ آور ٹیکے فروخت کرنے والے چند میڈیکل سٹوروں کو بھی محکمہ صحت کے اہلکاران نے کھلی چھٹی دے رکھی ہے جبکہ پورے شہر میں پرانی اور باسی مچھلی 400سے 500تک فروخت کی جا رہی ہے کوئی پوچھنے والا نہ ہے شہریوں عوام علاقہ نے کمشنر راولپنڈی ای ڈی او ہیلتھ اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ سب اچھا کی روپورٹ دینے والی کہوٹہ کو مسائل حل کر نے کے احکامات جاری کر یں۔

Kahuta; Encroachments outside the Assistant Commissioner’s office in Kahuta have resulted in “particle-throwing” by staff. Food prices are beyond the purchasing power of the people. The administration is a silent spectator.

دو دن قبل شارٹ سرکٹ سے جلنے والی روئی کی دوکان کا مالک دوکاندار محمد رمضان حکومتی امداد کا منتظر

Shopkeeper Muhammad Ramzan, owner of a cotton shop that caught fire due to short circuit two days ago, awaits government assistance.

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
دو دن قبل شارٹ سرکٹ سے جلنے والی روئی کی دوکان کا مالک دوکاندار محمد رمضان حکومتی امداد کا منتظر۔مذکورہ دوکاندار کے 5بچے ہیں جن میں سے2معذور ہیں انتہائی کمپسری کے حالات میں زندگی گزارنے پر مجبور ہے اعلی حکام اور مخیرحضرات سے مالی معاونت کی اپیل تفصیل کے مطابق ہمارا دین اسلام محتاجوں،غریبوں، یتیموں اور ضرورت مندوں کی مدد، معاونت، حاجت روائی اور دلجوئی کا درس ہے۔ دوسروں کی مدد کرنے،ان کے ساتھ تعاون کرنے، ان کے لیے روزمرہ کی ضرورت کی اشیائفراہم کرنے کو دین اسلام نے کار ثواب اور اپنے ربّ کو راضی کرنے کانسخہ بتایاہے۔ خالق کائنات اللہ ربّ العزت نے امیروں کو اپنے مال میں سے غریبوں کو دینے کا حکم دیا ہے، صاحب استطاعت پر واجب ہے کہ وہ مستحقین کی مقدور بھر مددکرے۔گذشتہ روز قبل کہوٹہ پنجاڑ چوک میں محمد رمضان کی دوکان جل گئی تھی جس کی وجہ سے موصوف کا ساڑھے تین لاکھ کا نقصان ہوا ان کے 5 بچے ہیں جن میں 2 معذور ہیں گھر بھی اپنا نہیں ہے نہ کوئی اور کمانے والاہے انہوں نے اعلیٰ حکام،مخیر حضرات سے درخواست ہے کہ اپنی استطاعت کے مطابق ان کی مدد کریں تاکہ گھر کا چولہا جل سکے۔

مسلم لیگ ن کے رہنماء سابق چیئرمین یوسی منیاندہ چوہدری صداقت حسین سے ن لیگی رہنماء تنویر ناز بھٹی کی ملاقات

Former chairman UC Maniyanda Chaudhry Sadaqat Hussain meets with Tanvir Naz Bhatti

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
مسلم لیگ ن کے رہنماء سابق چیئرمین یوسی منیاندہ چوہدری صداقت حسین سے ن لیگی رہنماء تنویر ناز بھٹی کی ملاقات۔ملکی سیاست، علاقائی مسائل اور مختلف معملات پر تفصیلی گفتگو۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت تنویر ناز بھٹی سابق امیدوار برائے چیئرمین یوسی نلہ مسلماناں نے پاکستان مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کے رہنماء چیئرمین یوسی منیاندہ چوہدری صداقت حسین سے ملاقات کی اور ان سے ملکی اور حلقے کی سیاست آمدہ بلدیاتی الیکشن اور اپنے حلقے کے مسائل پر بھی تفصیلی گفتگو اس موقع پر چوہدری صداقت حسین نے اپنے بیان میں کہا کہ موجودہ حکومت تمام شعبوں میں بری طرع فعل ہو چکی ہے عوام کی نظریں پاکستان مسلم لیگ ن پر لگی ہوئی ہیں انشاء اللہ آنے والی حکومت پاکستان مسلم لیگ ن کی ہو گئی۔

Show More

Related Articles

Back to top button