President Taekwondo Federation Wasim Janjua, Divisional Sports Officer Manazer Shah and Shams Tauheed Abbasi inspected the site of the sports stadium in Kahuta.
صدر پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کرنل (ر) وسیم جنجوعہ، ڈویژنل سپورٹس آفیسر راولپنڈی ڈویژن مناظر شاہ اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر راولپنڈی شمس توحید عباسی کا کہوٹہ میں سپورٹس اسٹیڈیم کی جگہ کا معائنہ
Kahuta – Divisional Sports Officer Rawalpindi Division Manazer Shah and District Sports Officer Rawalpindi Shams Tauheed Abbasi Kadura Kahuta, President Pakistan Taekwondo Federation Col (retd) Waseem Janjua. President Pakistan Taekwondo Federation Col (retd) Waseem Janjua and Divisional Rawalpindi District Sports Officer Rawalpindi Shams Tauheed Abbasi inspects the site of the sports stadium in Kahuta. Checked the speed and quality of ongoing work. At the same time, the arrival of a large number of young players on the occasion of the mega project and fulfilling the long standing demand of young players, Member National Assembly Sadaqat Ali Abbasi, MPA Raja Saghir Ahmed, Col (retd) Wasim Janjua and Shams Tawheed Abbasi won our hearts.
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ڈویژنل سپورٹس آفیسر راولپنڈی ڈویژن مناظر شاہ اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر راولپنڈی شمس توحید عباسی کادورہ کہوٹہ،صدر پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کرنل (ر) وسیم جنجوعہ سے ملاقات۔صدر پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کرنل (ر) وسیم جنجوعہ، ڈویژنل سپورٹس آفیسر راولپنڈی ڈویژن مناظر شاہ اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر راولپنڈی شمس توحید عباسی کا کہوٹہ میں سپورٹس اسٹیڈیم کی جگہ کا معائنہ۔ جاری کام کی رفتار اور معیار چیک کیا۔ اسکے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں نوجوان کھلاڑیوں کی موقع پر آمد میگا پراجیکٹ دینے اور نوجوان کھلاڑیوں کا دیرینہ مطالبہ پوراکرکے ممبر قومی اسمبلی صداقت علی عباسی،ایم پی اے راجہ صغیر احمد،کرنل (ر) وسیم جنجوعہ اور شمس توحید عباسی نے ہمارے دل جیت لیئے۔ خصوصی ایوارڈ دیں گے۔ سابقہ ادوار میں زبانی جمع خرچ اور اعلانات کر کے ٹائم پاس کیا گیا۔ مگر موجودہ دور حکومت میں عملی طور پر نوجوان کھلاڑیوں کے مطالبے کو پورا کرنے پر مشکور ہیں اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ کمشنر راولپنڈی کے احکامات اور ہدایات کے تحت ڈویژنل سپورٹس آفیسر راولپنڈی ڈویژن مناظر شاہ نے سپورٹس اسٹیڈیم کہوٹہ کے جاری کام اور موقع کا دورہ کیا۔ اس موقع پر صدر پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کرنل (ر) وسیم جنجوعہ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر راولپنڈی شمس توحید عباسی، ممبر بیت المال ضلع راولپنڈی راجہ اظہر مامون،سردار مسعود اور دیگر کھلاڑی، شہری، معززین،ممبران پریس کلب کہوٹہ اور صحافی بھی موجود تھے۔ ڈویژنل سپورٹس آفیسر مناظر شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس میگا پراجیکٹ کے لیئے باؤ نڈری وال،کمروں کی تعمیر اور دیگر ضروریات کو پورا کرنے کے لیئے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے ساتھ ساتھ بھر پور تعاون کریں گے۔ فنڈز فراہم کریں گے۔ کرنل (ر) وسیم جنجوعہ نے اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی صداقت علی عباسی، ایم پی اے راجہ صغیر احمد اور کمشنر راولپنڈی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کھیلوں کے فروغ کے لیئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں گے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر شمس توحید عباسی نے اپنے خطاب میں کہاکہ کہوٹہ میں سپورٹس اسٹیڈیم کی تعمیر ایک انقلابی اقدام ہے۔ نوجوان کھلاڑیوں کا مطالبہ طویل عرصہ سے تھا جوکہ موجودہ دور میں پورا کیا گیا۔ صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر اور نوجوان کھلاڑیوں کی جانب سے واجد عباسی والی، انیس عباسی، راجہ مہران سعید،کنول اور دیگر درجنوں کھلاڑیوں نے سپورٹس اسٹیڈیم کہوٹہ کے قیام کے لیئے صدر پاکستان تائیکوانڈوفیڈریشن کرنل (ر) وسیم جنجوعہ،کمشنر راولپنڈی اور شمس توحید عباسی سمیت ممبر قومی اسمبلی صداقت علی عباسی اور ایم پی اے راجہ صغیر احمد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ خصوصی گرانٹ فراہم کر کے جدید سہولیات سے آراستہ سپورٹس اسٹیڈیم تعمیر کیا جائے۔ آخر میں صدر پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کرنل (ر) وسیم جنجوعہ کی رہائش گاہ پر عشائیہ بھی دیا گیا۔ جبکہ سردار مسعود رہنما جماعت اسلامی نے خصوصی دعا بھی کی۔
چیئرمین آرڈی اے راجہ طارق محمو د مر تضیٰ کے ساتھ سردار ارشد مجیدکی ملاقات
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
چیئرمین آرڈی اے راجہ طارق محمو د مر تضیٰ کے ساتھ سردار ارشد مجیدکی ملاقات۔مختلف موضع پر تفصیلی گفتگو۔ قدید گجراور سردار فیضا ن بھی موجود تھے۔گذشتہ روزچیئرمین آرڈی اے راجہ طارق محمو د مر تضیٰ کے ساتھ پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے سردار ارشد مجید، قدید گجر اور سردار فیضان نے ملاقات کی حلقے کی سیاست پر تفصیلی گفتگو کی واپسی پر نمائندئے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان تحریک انصاف کی جماعت پورے ملک میں کامیاب ہوئی ہے پاکستان تحریک انصاف کے وزیراعظم عمران خان ملک کی عوام کے تمام مسائل حل کر یں گئے انہوں نے کہا کہ حلقے کی عوام کے تمام بنیادی کام تر جہی بنیادوں میں حل ہونگئے
سابق ناظم راجہ الطاف کے بھائی کی وفات پرراجہ عامر مظہراورراجہ اشتیاق احمدکا اظہار افسوس
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق ناظم راجہ الطاف کے بھائی کی وفات پرراجہ عامر مظہراورراجہ اشتیاق احمدکا اظہار افسوس۔گذشتہ روز قبل سابق ناظم راجہ الطاف کے بھائی راجہ عبدالقیوم وفات پا گئے تھے گذشتہ روز سابق چیئرمین یونین کونسل ہوتھلہ راجہ عامر مظہرامیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ،سابق چیئرمین یونین کونسل مٹور راجہ اشتیاق احمد اورممبر پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ نے ان کی رہائش گاہ جا کر اظہار افسوس کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔
مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کے رہنماء عبدالمجید مغل کے سسر حاجی غلام حسین مغل وفات پا گئے
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کے رہنماء عبدالمجید مغل کے سسر حاجی غلام حسین مغل وفات پا گئے۔نمازے جنازہ میں مذہبی، سیاسی وسماجی شخصیات سمیت سینکڑوں افرادکی شر کت۔گذشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے کواڈینیٹڑو مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کے رہنماء عبدالمجید مغل کے سسر حاجی غلام حسین مغل وفات پا گئے ان کی نمازے جنازہ ان کئے آبائی گاؤں نارہ میں ادا کیا گیا نمازے جنازہ ممتاز مذہبی شخصیت پیر سید سجا د حیدر شاہ نے پڑھائی جبکہ جنازے کے بعد اجتماعی دعا صاحبزادہ ادریس ہاشمی نے کی نمازے جنازہ میں ایم پی اے راجہ صغیر احمد، سابق چیئرمین یونین کونسل ہوتھلہ راجہ عامر مظہر امیدوار برائے تحصیل کہوٹہ، سابق چیئرمین یونین کونسل نارہ چوہدری محمد یونس، سابق چیئرمین یونین کونسل مٹور راجہ اشتیا ق احمد، سابق ناہب ناظم یوسی نارہ راجہ سجاد حید ر، معروف سیاسی وسماجی شخصیت آفتاب حسین کیانی،ممبر پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ سمیت سینکڑوں کی تعداد میں سیاسی،سماجی و مذہبی شخصیات نے شر کت کی۔